بلی سے حسن سلوک کرنے والے امام کی ایک اور ویڈیو وائرل

الجزائر میں نماز تراویح پڑھاتے ہوئے وائرل ہونے والے امام صاحب کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ جسے دیکھ کر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ جزباتی ہو گئے۔


سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دیکھا جاسکتا ہے کہ امام نماز پڑھانے کے بعد دعا مانگ رہے ہوتے ہیں کہ ایک نو عمر شخص انکے پاس آتا ہے اور کندھے پر ہاتھ رکھ کر بوسہ دیتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی بچے امام صاحب سے مسجد میں ہی لپٹ جاتے ہیں اور والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

قبل ازیں الجزائر میں رمضان المبارک کی براہ راست نشریات کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی جب بلی چھلانگ مار کر نماز تراویح کی امامت کرانیوالے امام صاحب کے اوپر چڑھ گئی تھی تاہم امام صاحب نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی سے بے نیاز ہوکر اپنی تلاوت جاری رکھی جس کی ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں