قبر کا سفر (قسط نمبر 1)

Qabar Ka Safar

قبر کا سفر (قسط نمبر 1)


 قبر کا سفر کہانی  ایک ایسےگنہگار شخص کی کہانی ہے جو قبر میں ہرگنہگارکا انجام دیکھتا ہے 

اس دن اتوار کا دن تھا , مین کافی تھک چکا تھا , بچوں سے کھیل کود پھر شام میں پکنک پر گیا سارہ دن مصروفیت کی وجہ سے تھک کر چور ہو چکا تھا ۔ بچے اور بیوی باہر لان میں ٹی وی  دیکھنے بیٹھ گۓ میں جلدی سے سونے چلا گیا ۔ سوتے ہی مجھے اس دن عجیب سی نیند آرہی تھی, جسم مین تھکاوٹ اور ہلنے کی جان نہیں تھی, انکھین نہ بند تھیں نہ کھل پا رہیں تھیں, دماغ پر عجیب سا وزن محسوس ہو رہا تھا آنکھوں کے سامنے کالی دھند چھانے لگی تھی۔۔۔ کانوں مین عجیب سا شور ہو رہا تھا ۔۔۔۔ پاؤں درد کرنے لگے تھے جیسے خون باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہو ۔۔۔۔اتنے مین آنکھوں کے سامنے مکمل اندھیرہ چھا گیا۔۔ جیسے آہستہ سے میرے جسم سے جان ںکل رہی ہو ۔۔۔۔

میری آنکھیں بند تھیں پھر بھی مجھے وہ ںظارے دکھائی دینے لگے تھے ۔۔۔نا چاہتے بھی دماغ میں ماضی کے پچھلے کیے گناہ یاد آرہے تھے ۔۔جیسے کوئی بھکاری بچہ مجھ سے بھیک مانگنے آیا اور میں نے اسے دھکہ دے کر ہٹا دیا ۔۔۔لڑکیوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ان سے کیے گناہوں کی یاد ۔۔۔۔ مجھے ایسے لگ رہا تھا جیسے میرے کیے سارے گناہ کسی مووی کی طرح میرے سامنے چل رہے تھے ۔۔۔مین جاگنے کی کوشش کر رہا تھا پر میرے جسم میں ذرہ سا ہلنے کی طاقت نہ بچی تھی, جیسے ایک کھوکھلی لاش کسی نہر میں تیر رہی ہو۔۔۔ میرے کانوں مین اذان کی آواز گونج رہی تھی اور اس دوران میرے ہسنے اور بات چیت کی یاد ۔۔۔۔۔ نماز پر جان بوجھ کر نہ جانا۔۔۔ ان سب یادوں سے ایک خوف طاری ہونے لگا تھا ۔

پھر کچھ لمحوں بعد مجھے کالے لباس مین ایک شخص دکھائی دینے لگا اور مجھ سے کہنے لگا۔۔۔ میں ملک الموت ہوں۔۔۔ تمہارا وقت اس دنیا میں پورا ہو چکا ہے ۔۔۔۔۔اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تمہاری جان لی جائے, میں سن کر گھبرا گیا, روتے منت کرتے کہا خدا کے لیے مجھے چھوڑ دو ۔۔۔۔۔ میری ابھی مرنے کی عمر نہیں ہے ۔۔میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔۔۔اور میں نے قبر کے لیے کوئی تیاری بھی نہیں کی ہے۔۔ اور میرے کوئی اچھے کام بھی نہیں ہیں۔۔۔ میں نے نمازیں بھی نہیں پڑھیں۔۔۔۔

خدا کے لیے مجھے آخری موقع دو تا کہ میں نماز پڑھ سکوں ۔۔۔ اچھے کام کروں۔۔۔خدا کو راضی کروں تا کہ قبر کے عذاب سے بچ جاؤں۔ میری التجائیں سن کر وہ مجھ سے افسوس کرنے لگا اور کہنے لگا " اے ابن آدم کیا تمہیں معلوم بھی تھا کہ موتں کی کوئی عمر نہیں۔۔ تو تم نے یہ سب اچھے کام پہلے کیوں نہیں کیے۔۔ تم دنیا مین جس کام کے لیے آئے تھے وہ تم بھول گئے اور جن کے لیے تم نے دنیا میں کام کیا تو وہ آج تیرے سب کہاں ہیں۔۔۔ افسوس تم نے ساری زندگی بڑے بڑے واسطے بنانے وہ بھی آج تمہین موت سے نہیں بچا سکتے۔۔۔کیونکہ خدا کی طرف سے تمہاری جان لینے کا حکم ہوا ہے جسے کوئی بھی ٹال نہیں سکتا۔۔اب تمہاراے جیسے اعمال ہونگے ویسہ ہی برتاؤ ہوگا تم سے ۔۔۔

وہ میری روح قبض کر چکا تھا اور اب میں اسی بیڈ پر لاش کی طرح سویا ہوا تھا , میرے چاروں طرف میری بیوی بچے , اور خاندان والے موجود تھے , سب میرے لیے رو رہے تھے , کچھ فون پر ادھر أدھر میرے مرنے کی اطلاع دینے لگے, عورتیں دھاڑیں مار کر میری لاش پر رو رہیں تھیں۔۔ جن کی آواز سے میری روح کو تکلیف پہنچ رہی تھی۔

 میں سب کچھ دیکھ اور سن پا رہا تھا پر بول نہیں سکتا تھا ۔ میری ںظریں وسیع ہو چکیں تھیں, مجھے سب کچھ آسانی سے دکھائی دے رہا تھا ۔ گھر میں مہمانوں کا آنا جانا بڑھنے لگا۔ کچھ میری تعریف کر رہے تھے کہ مرحوم اچھا تھا تو وہاں کچھ برائی بھی کر رہے تھے , اور برائی کرنے والوں کی وجہ سے میری روح کو تکلیف پہنچ رہی تھی۔

تھوڑی دیر میں مسجد میں میرے نام کا اعلان ہونے لگا, اعلان سن کر میں حیران ہو رہا تھا کہ دنیا مین جب زندہ تھا تو میرا نام لینے سے پہلے میرا عہدہ , مرتبہ, میری تعریف بیان ہوتی تھی اور آج صرف اتنا کہا گیا کہ "احمد خان ولد اعتزاز خان اس فانی جہان سے ہمیشہ کے لیے انتقال کر چکے ہیں۔ میری روح مکمل قبض ہو چکی تھی, اتنے میں دوسرہ فرشتہ میرے پاس آیا اوکہنے لگا اے ابن آدم تم نے جو مال جمع کیا تھا وہ کہاں ہے۔ تم جو ساری زندگی دولت کمانے اور جمع کرنے کے چکر میں خدا سے غافل رہے تو بتاؤ اب وہ دولت تیرے کس کام کی ہے۔ کیا وہ تماری جمع کی ہوئی دولت تمہیں خدا کے عذاب سے بچا سکتی ہے ۔۔۔ ہر گز نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں جب معلوم تھا کہ قبر میں صرف اچھے اعمال کام آئیں گے تو پھر بھی تم خدا کی عبادت اور اس کے حکموں سے غافل کیوں رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں دنیا کے چکر میں جان بوجھ کر بغیر کسی مجبوری کے نمازیں چھوڑیں۔۔۔۔۔ اب تیار ہو جاو اپنے اچھے برے انجام کے لیے۔

اس کے کسی بھی سوال کا میرے پاس جواب نہیں تھا , میں اس کے سوالوں سے شرمندہ ہو رہا تھا اور میرے اوپر ڈر حاوی ہونے لگا تھا کہ نہ جانے دفن ہونے کے بعد قبر میں مجھ سے کیا ہوگا?

پھر مجھے جلد ہی سے غسل دینے کے لیے لے جایا گیا, غسل دینے والا جب میرے جسم کو چھو رہا تھا تو مجھے بڑی تکلیف ہو رہی تھی۔۔۔کیونکہ اس کی زبان پر کوئی قرآنی آیت, درود پاک اور کلمہ وغیرہ نہیں تھا ۔۔۔۔ میرے اوپر کھڑے سب اپنی باتوں میں مگن تھے کوئی میری موت سے خوف نہیں کھا رہا تھا کہ انہیں بھی مرنا ہے , کسی کی زبان پر کوئی نیک کلمہ نہیں تھا جس سے میری روح کو سکون پہنچتی۔۔۔میری روح وہاں گنہگار روحوں میں شمار تھی۔۔ جسے لوگوں کی دعائیں ہی سکوں پہنچا سکتیں تھیں۔

تھوڑی ہی دیر میں مجھے غسل بھی دیا گیا پھر مجھے چار پائی پر سلایا گیا, اب میرے چاروں طرف میرے گھر والے, بیوی بچے, بھائی بہنیں , رشتےدار, دوست احباب سب میری لاش پر رو رہے تھے ۔ میرے دوست جنہوں نے مجھ سے وعدے کیے تھے کہ ہم ہر مشکل وقت میں تمہارے ساتھ رہینگے اج وہ بھی دور کھڑے اکیلے کونے میں رو کر خاموشی سے مجھے الوداع کر ریے تھے ۔

 پھر ایک شخص آکر کہنے لگتا ہے جنازہ اٹھانے کا وقت ہو چکا ہے باہر سب انتظار میں ہیں, سنتے ہی میرے گھر والے پھر سے میری چار پائی کو چپک گئے اور زوروں سے رونے لگ گئے, میں اں کے رونے سے پریشان ہو رہا تھا ۔۔۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا یہ سب میرے لیے اتنا کیوں رو رہے ہیں۔۔۔۔ کیا میں نے ان کو کوئی دکھ دیا ہے ۔

ان سب کو ہٹا کر میرے جنازے کو اٹھایا گیا, میں پریشان ہو رہا تھا یہ سب مل کر مجھے کہاں لے جا رہے ہیں?۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ایک چار پائی پر تھا اور میرے آس پاس بڑی تعداد میں لوگ تھے , میرا جنازہ سفر میں ہی تھا کہ اتنے میں تیسرا فرشتہ میرے پاس آیا اور کہنے لگتا ہے " اے ابن آدم تم ایک لمبے سفر کی طرف رواں دواں ہو ۔۔۔۔۔ جو تو یہ سفر پہلی بار کر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ سفر کے اختتام پر تمہیں ایک چھوٹے اور تنہا مکان میں رکھا جائے گا


قبر کا سفر ( قسط نمبر 2)

تمام اقساط کے لیے یہاں کلک کریں



Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories with Urdu font
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں