امریکی ائیر لائن مسافر طیارے میں آگ

american-air-line-catches-fire

امریکی ایئر لائن کے مسافر طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیر لائن کے بوئنگ طیارے 737 نے کولمبس
 انٹرنیشنل ائیر پورٹ اوہائیو سے اڑان بھری اور کچھ ہی دیر میں طیارے نے واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا۔

طیارے نے جب واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا تو اس میں آگ لگی ہوئی تھی اور دھواں بھی نکل رہا تھا۔انتظامیہ کی جناب سے بتایا گیا کہ یہ آگ طیارے سے پرندہ ٹکرنے کی وجہ سے لگی ہے جس کے باعث جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، اس دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام لوگ محفوظ رہے۔

سوشل میڈیا پر طیارے میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو جہاز میں سوار ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد اور جہاز کے عملے کے حوالے سے معلومات نہیں بتائی گئی۔انتظامیہ کے مطابق طیارے کی مرمت کے بعد اسے دوبارہ اڑان کے لیے تیار کردیا جائےگا۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں