شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی

Shoaib Malik breaks silence over divorce rumours
 

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی

شعیب ملک نے بالآخر ثانیہ مرزا سے علیٰحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

سیالکوٹ (سبلائم گیٹ) پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیٰحدگی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی اور ایسی افواہوں کی تردید کردی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو میں ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ اور میں دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے۔سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی جانب سے اَن فالو کئے جانے کے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ یہ اُن کیلئے بھی تازہ خبر ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے انہوں نے اَن فالو نہیں کیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ دنیا کے ہر کلچر میں میاں بیوی کے تعلق میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔

شوہر کے کال کا جواب نہ دینے پر بیوی نے خود کشی کرلی

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی دِنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں آخری مرتبہ سٹار جوڑی اُردو فلکس پر ’دی مرزا ملک شو‘ کی میزبانی کرتی نظر آئی تھی۔

جنگل جانے والے 47 افراد کی لاشیں مل گئیں


بریکنگ نیوز,Shoaib Malik breaks silence over divorce rumours, Shoabil Malik, Sania Mirza, divorce, breaking news, sports news, international news
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں