چلاک لڑکے اور ایک عقلمند بوڑھا



ایک بوڑھا شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا، اتفاقاً کوچ خالی تھی۔ پھر 8-10 لڑکے اس کوچ میں آئے اور بیٹھ کر تفریح شروع کر دی۔ ایک نے کہا۔۔آؤ، زنجیر کھینچیں، 

ایک اور نے کہا اس جرم پر 500 روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا لکھی ہے۔۔ تیسرے نے کہا، ہم بہت سارے لوگ ہیں 500 روپے چندہ کرکے جمع کرا دیں گے۔۔ چندہ جمع کیا گیا تو 500 کی بجائے 1200 روپے جمع ہوگئے۔ جس میں 500 کا ایک نوٹ، پچاس کے 2 نوٹ اور باقی سب 100 کے نوٹ تھے۔چندہ پہلے لڑکے نے جیب میں رکھ لیا۔ زنجیر کھینچنے سے پہلے ایک بولا۔۔ اگر کوئی پوچھے گا تو کہہ دینگے گے کہ بوڑھے نے اسے کھینچا تھا۔

 تب ہمیں جرمانہ بھی نہیں دینا پڑے گا اور ان روپیوں سے پارٹی کریں گے۔۔بوڑھے نے ہاتھ جوڑ کر کہا۔۔بچو، میں نے آپ کے ساتھ کیا غلط کیا ہے، آپ مجھے کیوں پھنسا رہے ہیں؟۔۔لڑکے نہیں مانے اور زنجیر کھینچ لی گئی۔ جیسی امید تھی۔ ٹی ٹی، کانسٹیبل کے ساتھ آیا، لڑکوں نے ایک آواز میں کہا کہ، اس بوڑھے نے زنجیر کھینچی ہے۔

 ٹی ٹی نے بوڑھے سےکہا،آپ کو اس عمر میں ایسا کام کرنے میں شرم نہیں آئی؟۔۔بوڑھے نے پہلے غصے سے نوجوانوں کی ٹولی کو دیکھا پھر ہاتھ جوڑ کر ٹی ٹی سے مخاطب ہوا۔۔جناب، میں نے زنجیر کھینچی ہے، لیکن میں بہت بے بس تھا۔۔ٹی ٹی نے غصے سے کہا، ایسی کیا مجبوری تھی؟۔۔بوڑھا جلدی سے کہنے لگا۔۔میرے پاس صرف 1200 روپے تھے، جو ان لڑکوں نے چھین لئے اور اس پہلے لڑکے نے اپنی جیب میں رکھے ہوئے ہیں۔ اس میں 500 کا ایک نوٹ، پچاس کے 2 نوٹ اور باقی سب 100 کے نوٹ ہیں۔۔ٹی ٹی نے فوری طور پر کانسٹیبل کو پہلے لڑکے کی تلاشی لینے کا کہا۔۔


پھر وہی ہوا جیسا بوڑھے نے بتایاتھا، اس لڑکے کی جیب سے 1200 روپے اُسی ترتیب سے برآمد ہوئے، جو بوڑھے کو واپس کردیئے گئے اور لڑکوں کو اگلے اسٹیشن میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے ساتھ جاتے ہوئے لڑکوں نے بوڑھے کو گھورا، تو بوڑھے نے اپنی سفید داڑھی پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا۔۔بیٹا جی، یہ بال نزلہ،زکام سے سفید نہیں ہوئے


Urdu Stories Keywords
Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories for adults only, Urdu stories

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں