میت کا وارث کون تھا

Urdu Stories in urdu Font


ایک علاقہ میں ایک بابا جی کا انتقال ہو گیا ،جنازہ تیار ہوا اور جب اٹھا کر قبرستان لے جانے لگے تو ایک آدمی آگے آیا اور چارپائی کا ایک پاوں پکڑ لیا اور بولا کہ مرنے والے نے میرے 15 لاکھ دینے ہیں۔

 پہلے مجھے پیسے دو پھر اس کو دفن کرنے دوں گا۔ اب تمام لوگ کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں، بیٹوں نے کہا کہ مرنے والے نے ہمیں تو کوئی ایسی بات نہیں کی کہ وہ مقروض ہے،

اس لیے ہم نہیں دے سکتے، متوفی کے بھائیوں نے کہا کہ جب بیٹے ذمہ دار نہیں تو ہم کیوں دیں اب سارے کھڑے ہیں اور اس نے چارپائی پکڑی ہوئی ہے۔ جب کافی دیر گزر گئی تو بات گھر کی عورتون تک بھی پہنچ گئی۔ مرنے والے کی اکلوتی بیٹی نےجب بات سنی تو فورا اپنا سارا زیور اتارا اور اپنی ساری نقد دقم جمع کر کے اس آدمی کے لیے بھجوا دی اورکہا کہ اللہ کے لیے یہ رقم اور زیود بیچ کے اس کی رقم رکھو اور میرے ابو جان کا جنازہ نہ روکو۔ میں مرنے سے پہلے سارا قرض ادا کر دوں گی۔ اور باقی رقم کا جلد بندوبست کر دوں گی۔ اب وہ چارپائی پکڑنے والا شخص کھڑا ہوا اور سارے مجمع کو مخاطب ہو کے بولا۔۔

اصل بات یہ ہے کہ میں نے مرنے والے سے 15 لاکھ لینا نہیں بلکہ اسکا دینا ہے اور اس کے کسی وارث کو میں جانتا نہ تھا تو میں نے یہ کھیل کیا۔ اب مجھے پتہ چل چکا ہے کہ اس کی وارث ایک بیٹی ہے اور اسکا کوئی بیٹا یا بھائی نہیں ہے۔ اب بھائی منہ اٹھا کے اسے دیکھ رہے

ہیں اور بیٹے بھی۔ سبق۔1۔ بیٹی والے خوش نصیب ہیں۔ لہذا بیٹی کی پیدائش پہ خوش ہونا چاہیے نہ کہ غمگین۔ 2ڈاکٹر جی …کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو،دو بیٹیاں پہلے ھیں،اب تو بیٹا ہی ہونا چاھیئے۔ڈاکٹر: میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔

ساس: پھر کسی اور ڈاکٹر کا بتا دیں؟ڈاکٹر: آپ نے شاید بات غور سے نہیں سنی،میں نے یہ نہیں کہا کہ مجھے دوائی کا نام نہیں آتا۔ میں نے یہ کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔ سسر: وہ فلاں لیڈی ڈاکٹر تو۔۔۔ڈاکٹر: وہ جعلی ڈاکٹر ہوگا ہے،اس طرح کے دعوے جعلی مولینا، حکیم، وغیرہ کرتے ہیں، سب فراڈ ہے یہ۔۔ شوہر: مطلب ہماری نسل پھر نہیں چلے گی؟ ڈاکٹر

: یہ نسل چلنا کیا ہوتا ہے؟ آپ کے جینز کا اگلی نسل میں ٹرانسفر ہونا ہی نسل چلنا ہے نا؟ تو یہ کام تو آپ کی بیٹیاں بھی کر دیں گی،بیٹا کیوں ضروری ہے؟ویسے آپ بھی عام انسان ہیں۔بھی عام انسان ہیں۔ آپ کی نسل میں ایسی کیا بات ہے جو بیٹے کے تھرو ہی لازمی چلنی چاھیئے؟

سسر: میں سمجھا نہیں؟ ڈاکٹر: ساھیوال کی گایوں کی ایک مخصوص نسل ہے جو دودھ زیادہ دیتی ہے۔ بالفرض اس نسل کی ایک گائے بچ جاتی ہے تو پریشان ہونا چاھیئے کہ اس سے آگے نسل نہ چلی،تو زیادہ دودھ دینے والی گایوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

طوطوں کی ایک مخصوص قسم باتیں کرتی ہے۔ بالفرض اس نسل کی ایک طوطی بچ جاتی ہے تو فکر ہونی چاھیئے کہ اگر یہ بھی مر گئ کہ تو اس نسل کا خاتمہ ہو جائے گا۔آپ لوگ عام انسان ہیں باقی چھ سات ارب کی طرح آخر آپ لوگوں میں ایسی کونسی خاص بات ہے؟سسر: ڈاکٹرصاحب کوئی نام لینے والا بھی تو ہونا چاھیئے۔ڈاکٹر : آپ کے پَر دادے کا کیا کیا نام ہے؟ سسر: وہ،

میں، ہممممم، ہوں وہ۔۔۔۔ڈاکٹر: مجھے پتہ ہے آپ کو نام نہیں آتا،آپ کے پر دادا کو بھی یہ ٹینشن ہو گی کہ میرا نام کون لے گا؟ اور آج اُس کی اولاد کو اُس کا نام پتہ بھی نہیں۔ بہادر شاہ ظفر کی سگی اولاد آج دلی کے چاندنی چوک میں رہ رہی ہے۔ فقیروں سے ایک درجہ اوپر حالت ہے اُن کی۔ سب کو بتاتے پھرتے ہیں کہ ہم ہیں مغلیہ سلطنت کے اصل وارث لیکن لوگوں کو چھنکنا پرواہ نہیں۔


ویسے آپ کے مرنے کے بعد آپ کا نام کوئی لے یا نہ لے۔ آپ کو کیا فرق پڑے گا؟ آپ کا نام لینے سے قبر میں پڑی آپ کی ھڈیوں کو کونسا سرور آئے گا؟علامہ اقبال کو گزرے کافی عرصہ ہوگیا،آج بھی نصاب میں انکا ذکر پڑھایا جاتا ہے۔گنگا رام کو مرے ہوئے کافی سال ہو گئے لیکن لوگ آج بھی گنگا رام کو نہیں بھولے۔ایدھی صاحب مر گئے،لیکن نام ابھی بھی زندہ ہے اور رہے گا۔جنید جمشید کو کون نہیں جانتا ؟کچھ ایسا کر جاو کے لوگ تمہارہ نام لیں بے شک تمہاری نسلیں تمہں بھول جائیں اور ہاں اگر صرف بیٹے ہی ہوتے تو کیا تم آج میرے سامنے بیٹھ کر یہ باتیں کر رہے ہوتے کیونکہ جس


نے تمہیں پیدا کیا وہ بھی کسی کی بیٹی ہے تمہاری ماں اگر تمہاری ماں کا باپ تمہارہ نانا بھی یہی سوچتاتو نہ تمہاری ماں ہوتی اور نہ تم اور یہ سلسلہ چلتا چلتا خضرت آدم تک چلا جاتااور اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ بیٹے ہی تمہارہ سہارہ بنیں گے بیٹیاں اکثر بیٹوں سے بڑھ آگے بڑھ جاتیں ہیں رسول اللہﷺ کی ایک ہی بیٹی (رضی اللہ تعالی عنھا) سے نسل چلی تھی اور آج آپ کو ہزاروں لاکھوں لوگ رسول اللہﷺ کی اولاد (سید) ہونے کا دعوی کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔ بیٹیوں کی شریعت میں بہت فضیلت بیان کی گئی ہے۔

Urdu Stories Keywords
Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories for adults only, Urdu stories
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں