پرانے زمانے کی بات ہے کہ ایک بادشاہ تھا جس کی چار بیویاں تھی


پرانے زمانے کی بات ہے کہ ایک بادشاہ تھا جس کی چار بیویاں تھی - بادشاہ اپنی چاروں بیویوں سے بہت محبت کرتا اور انھیں ضرورت کی ہر چیز مہیا کرتا تھا- لیکن بادشاہ اپنی پہلی بیوی سے تھوڑی کم محبت کرتا تھا بادشاہ کی زندگی ایسے ہی عیش و عشرت سے گزر رہی تھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب بادشاہ بوڑھا ہوگیا تو یہی بیویاں بادشاہ سے دور ہوگئیں ایک روز بادشاہ شدید بیمار پڑھ گیا جب وہ اپنی موت کے قریب تھا تو اس نے اپنی بیویوں کو اکھٹا کیا اور انہیں باری باری اپنے کمرے میں بلوایا- تا کہ ان سے آخری بار کچھ باتیں کرسکے چناچہ جب چاروں بیویاں جمع ہوگئیں تو بادشاہ نے سب سے پہلے چوتھی بیوی کو اپنے کمرے میں بلایا- 

بادشاہ اپنی چوتھی بیوی کو سب سے زیادہ پیار کرتا اور اسے مہنگے لباس اور زیورات سے سجا کر رکھتا تھا- بادشاہ اس کو کہنے لگا کہ میں مرنے والا ہوں اور میں قبر میں تنہا نہیں جانا چاہتا کیا تم قبر میں میرے ساتھ جانا پسند کروگی بادشاہ کی چوتھی بیوی نے افسوس کے ساتھ جواب دیا کہ میں ایسا نہیں کرسکتی اور پھر خاموشی سے وہاں سے اٹھی اور کمرے سے باہر نکل گئی پھر بادشاہ نے اپنی تیسری بیوی کو بلایا- بادشاہ کی تیسری بیوی نہایت ہی حسین و جمیل تھی اور جب بادشاہ پڑوسی ممالک کا دورہ کرتا تو اس کو اپنے ساتھ دکھاوے کیلئے لے جایا کرتا تھا- بادشاہ نے اس سے بھی یہی سوال کیا کہ کیا تم میرے ساتھ میری قبر میں جانا پسند کروگی لیکن اس بیوی نے بھی افسوس کے ساتھ کہا کہ بادشاہ سلامت میں آپ کی یہ خواہش پوری نہیں کرسکتی میں اپنی زندگی سے محبت کرتی ہوں اور آپ کی موت کے بعد میں دوبارہ شادی کرلوں گی یہ جواب سن کر بادشاہ کو بہت دکھ ہوا پھر بادشاہ نے اپنی دوسری بیوی کو بلایا- بادشاہ کو پورا یقین تھا کہ یہ اسے دھوکہ نہیں دے گی کیوں کہ جب کبھی بادشاہ پریشان ہوتا یا اسے مدد چائیے ہوتی تو یہی بیوی بادشاہ کے کام آتی تھی اب بادشاہ نے اس سے بھی وہی سوال کیا کہ کیا تم میرے ساتھ میری قبر میں چلوگی تو اس بیوی نے معذرت کے ساتھ جواب دیا کہ وہ اس بار بادشاہ کی مدد نہیں کرسکتی ہاں لیکن وہ اس کی موت کے بعد جنازے کا احتمام کردیگی- ابھی دوسری بیوی کمرے میں ہی موجود تھی کہ ایک آواز آتی ہے بادشاہ سلامت آپ جہاں پر بھی جائیں گے میں آپ کے ساتھ جاؤں گی اور موت کے بعد بھی آپ کے ساتھ جانا پسند کروں گی- جب بادشاہ نے مڑ کردیکھا تو یہ اس کی پہلی بیوی تھی جس کو بادشاہ بہت کم اہمیت دیتا تھا بادشاہ یہ دیکھ کر بہت شرمندہ ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں تمہاری اچھی طرح سے دیکھ بھال نہ کرسکا اور اپنے کئیے پر شرمسار ہوگیا -
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں