میت کے کفن میں سانپ گھس گیا

Islamic Stories in Urdu


سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللّہ عنہُ کے عہد خلافت میں ایک شخص فوت ہوا،جب لوگ اس کا نماز جنازہ پڑھنے کےلیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ اس کے کفن کے اندر کوئی چیز حرکت کررہی ہے۔ جب کفن کی گرہ کھولی تو دیکھا کہ ایک سانپ ہے، جو اسے ڈ س رہا ہے۔

لوگوں نے اسے مارنا چاہا۔ سانپ نے کلمہ طیبہ پڑھا اور کہا ” اے لوگو! تم مجھے کیوں مارتے ہو، حالانکہ میں اپنے آپ نہیں آیا ، بلکہ حق تعالیٰ کےحکم سے آیا ہوں اوراسے قیامت تک ڈستا رہوں گا۔”لوگوں نے پوچھا: “اے سانپ ! یہ بتا کہ اس کا جرم کیا تھا، جس کی وجہ سے اسے یہ عذاب دیاگیا؟” سانپ نے کہا:


اس کے تین جرم تھے :پہلا یہ اذان سن کر مسجد نہیں آیا کرتا تھا۔ دوسرا مال کی زکوٰۃ نہیں ادا کیا کرتا تھاتیسرا علمائے کرام کی بات نہیں سنتا تھا۔ رب تعالیٰ مظلوم کی بد دعا فوراً سنتا ہے منقول ہے کہ جب خالد بن برمک اور اس کے بیٹے کو قید کیاگیا تو بیٹے نے عرض کی: “اے میرے اباجان ، ہم عزت کے بعد قید و بند کی صعوبتوں کا شکا ر ہوگئے۔ ” تو اس نے جواب دیا: “اے میرے بیٹے ! مظلوم کی بد دعا رات کو جاری رہی، لیکن ہم اس سے غافل رہے ، جبکہ خدا اس سے بے خبر نہ تھا۔ ” (کتاب الکبائر المذہبی ص120) حضرت سیدنا یزید بن حکیم ؒ فرمایا کر تے تھے کہ میں اس سے زیادہ کسی سے نہیں ڈ را، جس پرمیں نے ظلم کیا اور میں جانتا ہوں کہ اس کا خدا عزوجل کے سوا کوئی مدد گار نہیں۔ وہ مجھ سے کہتا ہے : ” مجھے خدا ہی کافی ہے ، خدا ہی میرے اور تیرے درمیان (انصاف کرنے والا) ہے”۔ (کتا ب الکبائر المذہبی ص 120)

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories for adults only, Urdu stories
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں