کھانے کے ساتھ کچی پیاز کھانا

health tips and guide

کھانے کے ساتھ کچی پیاز کھانا ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ جانیں پیاز میں کے استعمال میں چھپے صحت کے کئی راز

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بنا پاکستانی کھانوں کا تیار ہونا بہت مشکل ہے، یہ یہاں اتنی عام ہے کہ ہر قسم کے کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے اور خاص طور پر اسے کھانے میں سلاد کے طور پر سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔یہی نہیں بلکہ پیاز کو کئی اور مختلف طریقوں سے بھی کھایا جاتا ہے

جیسے کہ سلاد میں، اچار میں، دہی کے رائتے میں یا پھر صرف لیموں چھڑک کر بھی اسے کھایا جاتا ہے۔پیاز کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم ہونے چاہئیں• پیاز میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری قوتِ مدافعیت میں اضافہ کرتے ہیں۔• پیاز کوئیرسٹین کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، پیاز میں یہ ایک ایسا غذائی جُز ہے جو آنتوں کی سوزش کو کم کرتا ہے۔• یہ جُز بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور ہمیں مختلف قسم کی الرجیز سے بھی بچاتا ہے، اس لئے کچا پیاز کھانوں کے ساتھ کھائیں اور اسے عادت بنا لیں تاکہ آپ بھی یہ تمام فوائد حاصل کر سکیں۔ پیاز گرمیوں میں قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک تحفہ ہے

کیونکہ گرمیوں میں پیاز استعمال کرنے کے فوائد اتنے ہیں کہ اسے جتنا استعمال کیا جائے اتنا ہی اچھا ہے۔پیاز استعمال کرنے کے دیگر فوائدکوئیرسٹین کے علاوہ ، پیاز میں وٹامن سی، وٹامن بی اور پوٹیشیم پایا جاتا ہے، پوٹیشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے پیاز میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو اس کے فوائد کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔پیاز میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں اس لئے یہ کسی کیڑے کے کاٹ جانے پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے تاکہ بیکٹیریا کا خاتمہ ممکن ہو سکے، اکثر کیڑے وغیرہ کے کاٹ جانے پر

پانچ بیماریوں کا ایک ہی علاج

متاثرہ حصے پر پیاز کو براہ راست رگڑا جاتا ہے تاکہ یہ اپنی خصوصیات کی مدد سے آپ کو کسی بھی قسم کی الرجی یا منفی اثرات سے بچا سکے۔ پیاز کو گرمیوں میں اپنے پاس رکھنے کا بھی کہا جاتا ہے یعنی جب آپ گھر سے باہر نکلیں تو اپنے ساتھ ایک پیاز رکھ لیں تاکہ آپ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں اور لوُ وغیرہ سے محفوظ رہ سکیں۔سلاد میں کچی پیاز کھانا گرمیوں میں بہت فائدے مند ہے، یہ آپ کو گرمی کا احساس نہیں ہونے دیتی اور ٹھنڈک پہنچاتی ہے، اس کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بےحد مفید ہے کیونکہ کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیاز بلڈ شوگر کے لیول کو کنٹرول کرتی

پیٹ کے کیڑوں کا علاج

ہے۔ جڑ والی اس سبزی میں فائبر اور پری بائیوٹکس کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، جو کہ آپ کی آنتوں کے لئے بہت مفید ہے اس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور ساتھ ہی آنتوں کے کئی مسائل بھی حل ہوتے ہیں۔پیاز استعمال کرتے ہوئے یہ احتیاط ضروری ہیں• اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ کو پہلے سے ہی معدے میں شدید تیزابیت ہے تو ایسے میں کچی پیاز کا استعمال نہ کریں۔• یہ تمام معلومات آپ کو پیاز کھانے کے فوائد کے لئے ہے اگر آپ کسی موذی مرض میں مبتلا ہیں تو ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اس کا استعمال کریں۔• پیاز کو کاٹ کر اسے اچھی طرح دھو لیں اور اسے فریج میں کچھ دیر رکھ کر ٹھنڈا کریں پھر اس کا استعمال کریں تو یہ زیادہ مفید ہے۔

جسمانی خوبصورتی اور قد میں اضافہ


Urdu Stories Keywords

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories for adults only, Urdu stories
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں