میرے خواب (مکمل اردو کہانی)

کہانیاں اردو میں

میرے خواب (مکمل اردو کہانی)

صابر میٹرک کا سٹوڈنٹ تھا جب ان کے والد جگر کے کینسر کی وجہ سے اللّٰہ کو پیارے ہوگئے۔ مرحوم یوں تو ایک فیکٹری میں اچھی ملازمت کرتے تھے، جس کی وجہ سے ان کی گزر بسر بہت اچھی ہو رہی تھی مگر ان کی زندگی کے آخری دو سال علاج معالجہ پر اٹھنے والے بے تحاشہ اخراجات کی وجہ سے زندگی مشکلات سے دوچار ہو چکی تھی کیونکہ جمع پونجی تقریباً ختم ہو گئی تھی۔

صابر بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ اس سے دو چھوٹی بہنیں تھیں جو آٹھویں اور پانچویں جماعت میں ہی یتیم ہو گئی تھیں۔ بہنوں سے چھوٹے دو بھائی تھے۔ دونوں ابتدائی جماعتوں میں تھے۔

یوں تو گھر کے حالات پہلے ہی کچھ بہتر نہیں رہے تھے مگر والد کے دنیا سے چلے جانے کے بعد جہاں سب سر پر موجود چھت سے محروم ہوگئے تھے وہیں اس خاندان کے لیے دو وقت کی روٹی بھی بہت بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔ واحد مالی سہارا معمولی سی پینشن اور یکمشت ملنے والی کچھ رقم تھی۔

بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے وہ والدہ کے دکھ اور پریشانی کو بخوبی سمجھتا تھا۔ وہ والدہ کو دکھی اور رنجیدہ دیکھتا تو ان کے پاس بیٹھ جاتا اور بظاہر خود کو سنبھال کر اپنی والدہ کی ہمت بندھاتا اور ہر ممکن تسلی دیتا۔
ابتدائی جماعتوں سے ہی اس کی تعلیمی کارکردگی بہت اچھی تھی۔ اس کی قابلیت کا ہر کوئی معترف تھا۔ اسی وجہ سے اس کے والدین پرامید تھے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے خاندان کے لیے باعث فخر ثابت ہوگا۔ مگر تقدیر کا لکھا بھلا کون بدل سکتا ہے۔ میٹرک کے بعد اپنے گھر کے حالات کے پیش نظر اس نے ایک دکان پر ملازمت شروع کر دی۔ والدہ نے بھی چاروناچار اس کے اس فیصلہ کو قبول کر لیا۔ اس کا یہ فیصلہ اس کی آنے والی ساری زندگی پر محیط ہو گیا۔

ان کے خاندان پر اصل قیامت تب ٹوٹی جب تین سال بعد ہی ان کی والدہ بھی چند دن بیمار رہ کر انہیں بالکل تنہا کر کے چلی گئیں۔ کچھ دن تو رشتہ داروں نے ہمدردی اور محبت کا مظاہرہ کیا مگر پھر سب اپنی اپنی دنیا میں مگن ہو گئے۔
صابر اس صدمہ سے ٹوٹ سا گیا تھا مگر اس حال میں بھی اپنے بہن بھائیوں کے خیال نے اسے ہمت دی اور وہ والدین کا دکھ دل میں سمو کر ان کے خواب پورے کرنے کے لیے کمر بستہ ہوگیا۔ اس نے اپنے والدین کی زمہ داری اپنے سر لے لی۔ وہ اپنا آپ بھلا کر چھوٹے بہن بھائیوں کی زندگیاں تعمیر کرنے میں جت گیا۔ خود پرائیویٹ پڑھا اور بہن بھائیوں کو باقاعدگی سے تعلیمی اداروں میں بھیجا۔

اسے دو تین بار بہتر ملازمت کی پیشکش ہوئی مگر اس نے اپنی بہنوں کی وجہ سے شہر سے باہر جانا مناسب نہ سمجھا۔ اس طرح جیسے تیسے کر کے سب کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان سب کے گھر بھی بسا دیئے۔ اس دوران کئی ایک قریبی رشتہ داروں اور احباب نے اسے شادی کا مشورہ دیا لیکن وہ ہر بار یہ کہ کر ٹال دیتا کہ مجھے میرے والدین کے خواب پورے کرنے دیں تاکہ ان کی ارواح کو تسکین پہنچے۔

اپنی زمہ داریاں پورے کرتے کرتے اس کی زندگی کی چار دہائیاں بیت گئیں۔اس دوران بہن بھائیوں کے گھر بسنے اور ان کے صاحب اولاد ہونے پر اس کی ساری توجہ ان کے بچوں پر مرکوز ہوگئی۔ اسے لگا کہ اس کا گلشن پھر سے آباد ہو گیا ہے۔ وہ بدستور اپنی ذات سے لاپرواہ سب کو پھلتا پھولتا دیکھنے میں مگن رہا۔
اسے اس وقت شدید صدمہ ہوا جب چھوٹے بھائیوں نے اسے اپنے لیے کوئی الگ مکان لینے کا کہا۔ اس کا سبب یہ بتایا کہ اب گھر چھوٹا پڑ گیا ہے اور اسے بیچ کر انہوں نے اپنے لیے شہر کے پوش علاقہ میں اپنی حیثیت کے مطابق نئے گھر لینے ہیں۔ اسے نہ چاہتے ہوئے بھی وہ گھر چھوڑنا پڑا جس میں رہتے ہوئے اس نے والدین کے خواب پورے کرنے میں اپنی عمر گزار دی تھی۔

بھائی اپنے نئے گھروں میں جا بسے اور صابر دربدر ہو گیا۔ بہنیں بھی اس سے لاتعلق ہو گئیں۔ چند ماہ ایک جاننے والی کی بیٹھک نما کمرے میں گزارے۔ پھر وہاں سے بھی نکلنا پڑا۔

ایک کمرہ کوئی دینے کو تیار نہیں تھا اور مکمل گھر لینا اس کے بس کی بات نہیں تھی۔ محلے کی مسجد میں دو چار راتیں بسر کیں۔ اس کےبعد اس کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہ رہا۔ کبھی کسی مسافر خانہ میں رات گزرتی، کبھی قبرستان میں موجود مزار میں سونا پڑتا۔

حالات کی سنگینی نے اسے وقت سے پہلے ہی بوڑھا کر دیا تھا، وہ جو والدین کے خواب پورے کرتے کرتے اپنا آپ بھلا بیٹھا تھا، ایک یخ بستہ رات مزار پر خاموشی کے ساتھ صاحب مزار کے جہان سدھار گیا۔

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories with Urdu font
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں