باپ نے اپنی یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

Urdu Stories


یوٹیوبر عام زندگی میں ہونے والے کاموں کی ویڈیوز بناتی تھیں ،اکثر منگیتر بھی ساتھ دکھائی دیتے تھے
عراق میں باپ نے اپنی22سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیبہ العلی کی باپ کے ہاتھوں موت کی تصدیق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان کی جانب سے کی گئی جنہوں نے بتایا کہ طیبہ العلی ترکی میں مقیم تھیں اور ان دنوں وہ عراق آئی ہوئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ واقعہ31جنوری کو پیش آیا، باپ اور بیٹی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کچھ ریکارڈنگز پولیس کو برآمد ہوئیں جس سے پتا چلتا ہے کہ طیبہ کے والد اس کے ترکیہ میں تنہا رہنے پر رضامند نہیں تھے اور ناخوش بھی تھے۔رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے انکشاف کیاکہ مقتولہ یوٹیوبر2017میں اپنے خاندان کیساتھ ترکیہ گئی تھیں لیکن پھر انہوں نے واپس عراق جانے سے انکار کردیا اور ترکیہ میں رہنے کی خواہش ظاہر کی۔


بتایا گیاکہ یہ خاندانی جھگڑا2015سے چلتا آرہا تھا جو اب طیبہ کی موت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔طیبہ العلی کے یوٹیوب پر بے شمار فالوورز تھے جنہوں نے طیبہ کی موت پر غصے کا اظہار کیا ہے۔یوٹیوبر عام زندگی میں ہونے والے کاموں کی ویڈیوز بناتی تھیں جن میں اکثر ان کے منگیتر بھی دکھائی دیتے تھے۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں