ایسا واحد مومن جو جہنم میں رہے گا

اردو کہانی

ایسا واحد مومن جو جہنم میں رہے گا

ایک دفعہ حضور پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم صحابہ کی محفل میں جلوہ فرما تھے کہ ایک شحض حا ضر ہوا اور عرض کرنے لگا" یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کوئی ایسا مومن بھی ہے جو جہنم میں رہے گا"آ پ فرمانے لگےہاں ایک شحض ایسا ہوگا جو جہنم کی گہرائی میں ایک ہزار سال رہے گا اور یا حنانُ یا منانُ پکارتا رہے گا.

ایک دن وہ ایسی بلند آواز سے کہے گا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام جہنم کے پاس گزرتے ہوئے اس کی آ واز سن لیں گےاور اللّہ کے عرش کے سا منے حاضر ہوں گے اور سر سجدہ میں رکھ کر اللّہ کی تسبیح بیان کریں گے اللّہ فرمائے گا،اے جبرائیل سر اٹھاؤ جبرائیل سر اٹھائیں گے تو اللّہ فرمائے گےکہ اے جبرائیل کیاعجب دیکھا آج تم نے؟ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام فرمائے گے اے اللّہ میں نے جہنم کے سامنے سے گزرتے ہوئے آ واز سنی کوئی یا حنانُ یا منانُ پکار رہا ہے.

 اللّہ فرمائے گا اے جبرائیل جہنم کے دروغہ مالک کے پاس جاؤ اور اسےبولو کہ جو بندہ یا حنانُ یا منانُ پکار رہا ہے اسے تمہارے حوالے کر دے اور پھر اسے میرے پاس لے آؤ حضرت جبرائیل علیہ السلام جہنم کے دروازے پر تشریف لے جائیں گے اوردستک دیں گے دروغہ مالک باہر آ ے گا تو آپ اسے اللّہ کا حکم سناے گیں حکم سن کر حضرت مالک اندر جایں گے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فرمانے لگے جیسے ماں اپنے بچے کو پہچانتی ہے اس طرح دروغہ مالک جہنم کو جانتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اس بندے کو نہیں تلاش کر پایں گے اور جہنم سے باہر آہیں گے اور کہیں گے اے جبرائیل،جہنم نے گہری سانس لی اس لیے کون سی چیز پھتر ہے کون سی چیز لوہا اور کون انسان ہے کچھ پتا نہیں چل رہا.

 حضرت جبرائیل علیہ السلام اللّہ کی بارگاہ میں دوبارہ حاضر ہوں گے اور سر سجدہ میں رکھ کر اللّہ کی تسبیح بیان کریں گے اللّہ فرمائے گے اے جبرائیل سر اٹھاؤ،تم یا حنانُ یا منانُ پکارنے والے شحض کو کیوں نہیں لائے تو جبرائیل فرمائے گے اے رحمان دروغہ مالک نے بھی معزرت کرلی کہتے ہیں جہنم نے گہری سانس لی کچھ پتا نہیں چل رہا ہر چیز کوہلہ ہو گی ہے اللّہ فرمائے گے جاؤ اور دروغہ سے بولا میرا بندہ جہنم کے فلاں گہڑے میں فلاں جگہ پر فلاں حالت میں موجود ہے جبرائیل دوبارہ جایں گے اور حضرت مالک کو اس بندے کا پتا بتایں گے حضرت مالک جہنم کے اندر جایں گے اور دیکھیں گے ایک شخص ہے اس کے پاؤں اس کی پیشانی کے ساتھ .
اور ہاتھ گردن کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں اور سانپ بچھو اس کے ساتھ لپٹے ہیں حضرت مالک اس کی زنجیروں کو توڑ دے گے اور اسے جہنم سے باہر لاکر حضرت جبرائیل کے حوالے کر دے گیں اور جبرائیل اسے عرش الٰہی کے سامنے لے کر حاضر ہوں گے اور سر سجدہ میں لے جایں گے اللّہ فرمائے گے،اے جبرائیل سر اٹھاؤ اللہ تعالیٰ اب اس بنے سے مخاطب ہوں گے اے بندے کیا میں نے تیری بہترین تحلیق نہیں کی تھی کیا میں نے تیری طرف رسول نہیں بھیجے تھےانہوں نے تیری رہنمائی نہیں کی تھی کیا انہوں نے تجھے میری کتاب نہیں سنائی اور بندہ بولے گا اے اللہ، بے شک تیرے رسولوں نے مجھے تیرے احکام سناے


 اللّہ فرمائے گا پھر تو نے فلاں فلاں گناہ کیوں کیے ؟وہ عرض کرے گا اے اللّہ
 بےشک میں نے گناہ کیے اور اس کے عوض مجھے جہنم میں ڈالا گیا لیکن میری امید نہیں ٹوٹی تھی اور امید کے تحت میں یا حنانُ یا منانُ پکارتا رہا یا اللّہ تو نےمجھے اپنے فضل سے جہنم سے نکال لیا اے اللّہ مجھ پر اپنا رحم فرما تو اللّہ فرمائے گا اے فرشتو گواہ ہو جاؤ میں نے اس بندے پر رحم کیا اور اسے معاف کر دیا ۔

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories, Islamic Stories in urdu,stories in urdu writing,Islamic Stories,stories in urdu font,Moral stories in urdu,Islami Kahani,اسلامی واقعات,

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں