خدا کی قسم عورت کی ایسی کوئی غلطی نہیں ہوتی

 

خدا کی قسم عورت کی ایسی کوئی غلطی نہیں ہوتی جس کو ناقابل برداشت سمجھا جا سکے سوا بدکاری کے،
وہ بھی ایسا تب ہی کرتی ہے جب ہم مرد حضرات لاپرواہی دیکھاتے ہیں عورت ایک مرد سے صرف دو ہی چیزیں مانگتی ہے ایک پرواہ اور دوسری توجہ اس سے زیادہ اسکی آپ سے کوئی خواہش نہیں ہوتی اگر ہوتی بھی ہے تو وہ اسکا حق ہے وہ آپ سے نہیں مانگے گی تو اور کس سے مانگے گی؟؟؟
عورت والدین کی ذمہ داری صرف تب تک ہوتی ہے جب تک شادی کر کہ آپ کہ گھر نہیں آتی جب وہ آپ کہ گھر آگئی ہے اب وہ اپکی ذمہ داری ہے آپ پر بوجھ نہیں ہے ویسے ہی جیسے اپکی بیٹی آپ کیلئے بوجھ نہیں ہوتی،
میں یہ نہیں کہتا کہ عورت کی ہر خواہش پوری کرو لیکن جو کر سکو کم از کم اسے اس کیلئے ترسنے مت دو وہ آپ سے نہیں مانگے گی تو اور کس سے مانگے گی،
اگر وہ کوئی ضد کرتی ہے تو اس لیے کرتی ہے کہ اسے پتا ہوتا ہے آپ اسکی ضد پوری کر سکتے ہیں اگر ناجائز کرتی ہے تب بھی آپ اسے پیار سے سمجھا سکتے ہیں جیسے اپنی بیٹی کو سمجھاتے ہیں عورت کسی بھی روپ میں ہو کسی بھی رشتے میں ہو وہ پیار کرنے کیلئے بنی ہے اس سے پیار کریں وہ آپکو ہر روپ ہر رشتے میں سکون بخشے گی،
تم اسے تھوڑی سی توجہ دو گے وہ تمہارے آگے پیچھے کنیز بن کر پھرے گی تھوڑا سا پیار دو گے وہ آپ پر اپنی جان تک وار دے گی،
جب میری بہن مجھے نخرے سے کہتی ہے بھیا مجھے فلاں چیز چاہئے اور ابھی کہ ابھی چاہئے ورنہ میں آپ سے بات نہیں کروں گی ایسا سنتے ہی میرے دل میں حسرت پیدا ہوتی ہے بہنا تیرے بھیا کا بس چلے تو وہ دنیا جہاں کی ساری چیزیں لا کر تمہارے قدموں میں رکھ دے اور جب ماں ایسی ہی کوئی ڈیمانڈ کرتی ہے دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے کے مجھے سب کچھ دینے والی نے آج مجھ سے کوئی تقاضا کیا دل کرتا دنیا جہاں کی ہر نعمت میں ماں کی جھولی میں لا کر ڈال دوں جب میری بھانجیاں مامو مامو کرتے ہوۓ مجھے کہتی ہیں مامو مامو یہ بھی دو وہ دو میں دوکان دار ہوں تو انکو اپنی دوکان کی چابی دے دیتا ہوں جاؤ جو جی میں آے جا کر اٹھا لو میری بہن لڑتی رہتی ہے کہ بچوں کی ہر فرمائش پوری نہیں کرتے تو میں کہتا ہوں پگلی تمہیں کیا پتا جب یہ مجھے مامو مامو کہتی ہیں میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا تم مامو ہوتی تمھیں پتا چلتا وہ ہنس دیتی ہے وہ ہنسی بھی مجھے ایسی خوشی دیتی ہے کہ میں اسکو لفظوں میں بیان ہی نہیں کر سکتا،
اور جس شہزادی سے میں پاگلوں کی طرح پیار کرتا ہوں پتا نہیں میں اس کیلئے کیا کیا کروں گا ابھی اس کا تو میں نے کوئی تجربہ کیا ہی نہیں لیکن مجھے یقین ہے اس کیلئے بھی میرے جذبات ایسے ہی ہوں گے کیونکہ گھر کی تربیت ہی باہر پہچان کرواتی ہے جو انسان گھر کی عورتوں کو ہی جوتے کی نوک پر رکھے گھر کی عورت کو ہی جوتی کہ برابر سمجھے وہ باہر سے آئی عورت کو کہاں سے مان سمان دے گا کہاں سے مقام و مرتبہ دے گا انسان میں ظرف ہونا چاہئے عورت کا ہر روپ شاہکار ہوتا ہے راحت بخش ہوتا ہے۔۔۔!
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں