نان سٹاپ ٹرین ۔ ایک مزاحیہ کہانی ضرور پڑھیں

نان سٹاپ ٹرین
ایک شخص پہلی بار نان سٹاپ ٹرین میں سوار ہوا اور پہلے سے موجود مسافروں سے پوچھا:
"گجرات کب آئے گا مجھے اترنا ہے۔
مسافروں نے بتایا "بھائی یہ نان سٹاپ ٹرین ہے گجرات میں نہیں رکتی، گجرات سے گزرے گی مگر رکے گی نہیں...!"
یہ سن کر وہ گھبرا گیا، ساتھ بیٹے مسافروں نے کہا "گھبراؤ نہیں... گجرات میں روز یہ ٹرین آہستہ ہو جاتی ہے، تم ایک کام کرنا جیسے ہی ٹرین آہستہ ہو تو تم جلدی سے ٹرین سے اترنا جانا اور آگے کی طرف بنا رکے دوڑتے ہوئے کچھ دور جانا جس طرف ٹرین جا رہی ہو، اس طرف ہی دوڑنا تو تم گرو گے نہیں....!"
گجرات آنے سے پہلے ہی مسافروں نے اسے گیٹ پر کھڑا کر دیا۔ اب گجرات آتے ہی وہ ان کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق پلیٹ فارم پر کودا اور کچھ زیادہ ہی تیزی سے دوڑ گیا اتنا تیز دوڑا کہ اگلے ڈبے تک جا پہنچا، اس دوسرے ڈبے کے مسافروں میں کسی نے اس ہاتھ پکڑا تو کسی نے شرٹ پکڑی اور اسکو کھینچ کر ٹرین میں دوبارہ چڑھا لیا..
اب ٹرین رفتار پکڑ چکی تھی اور سب مسافر اسکو کہہ رہے تھے..
"تیری قسمت اچھی ہے جو تمہیں یہ گاڑی مل گئی، ورنہ یہ نان سٹاپ ٹرین ہے اور گجرات میں نہیں رکتی....!"
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں