عورت نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے دیدار کے لیے کھٹرکی سے چھلانک لگا دی پھر ۔۔۔

حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی ایک یہ کرامت بھی بہت مشہور ہے کہ سہون شریف میں قیام کے دوران آپ کے گلے میں ایک گو بند رہا تھا جو پتھر کا بنا ہوا تھا۔  اس گو بند کے وزن سے آپ کی گردن ہمیشہ جھکی رہتی تھی۔ اور آپ اللہ کی عبادت و ریاضت میں مشغول رہتے تھے۔اسی حالت میں آپ اکثر اوقات محلّہ کانوگا کے نزدیک ایک گلی میں جا کر بیٹھ جایا کرتے تھے۔ کانوگا ہندیوں کا ایک مشہور خاندان تھا۔ یہ لوگ پردہ کی سخت پابندی کرتے تھے۔ ان کی عورتوں کہ اگر کہیں جانا ہوتا تع وہ ڈولی میں بیٹھ کر جایا کرتی تھیں۔

حضرت لعل شہباز قلندر ؒ جب اس گلی میں آکر بیھٹتے تو اس محلے کی ایک عورت چھپ کر کھٹرکی سے آپ کو دیکھتی رہتی تھی۔ آپ نے اس عورت کی طرف کبھی نظر اٹھا کر نہ دیکھا تھا چونکہ آپ کے گلے میں گوبند پڑا رہتا تھا اس لیے آپ اپنا چہرہ اوپراٹھا کر کسی کی طرف نہیں دیکھتے تھے۔ اس حالت میان وہ عورت ٹھیک طرح سے آپ کے چہرے کی زیارت نہ کر سکتی تھی۔ 

 یہ سلسلہ کافی عرصہ تک چلتا رہا۔ وہ عورت آپ کے دیدار پر قادر نہ ہو سکی۔ آخر کار ایک دن وہ اس قدر بیقرار ہوئی کہ اس نے کھٹر کی سے نیچے چھلانگ لگا دی اور آپ کے قدموں میں آکر گر پڑی۔ اب زمین پر پڑھے ہوےٗ اس نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے چہرے کا دیدار کر لیا۔ دیدار کرتے ہے اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گیٗ۔ اس واقعے کی خبر پورے محلّہ میں پھیل گی۔ لوگ بھاگے ہوےٗ آء تاکہ اس کی لاش کو اٹھا کر لے جاہیں۔ عورت کے گھر والوں نے اس کی لاش کو اٹھانا چاہا مگر وہ باوجود کوشش کے لاش کو اٹھانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اس صورت حا ل کو دیکھ کر وہ لوگ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ  کے قدموں میں گر پڑھے اور لاش اٹھا لے جانے کی اجازت طلب کی۔ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ نے فرمایا اگر تم سچے دل سے اس نیت کے ساتھ اس کو اٹھاؤ کہ تم اس کو جلانے کی بجائےدفن کو گے تو پھر تم اس کو اٹھا سکو گے ورنہ نہیں۔

ان لوگوں نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ  سے وعدہ کیا کہ وہ عورت کو دفن کریں گے۔ چنانچہ اب انہوں نے لاش کو اٹھا کر اسی محلے میں پڑے دروازے کے نزدیک اس کو دفن کر دیا۔ اب بھی اس کا مزار وہاں موجاد ہے اور جب حضرت لعل شہباز قلندر ؒ  کا عرس مبارک ہوتا تو وہاں آپ کی مہندی اٹھائی جاتی ہے اور بڑے دھوم دھام سے اس کو لیکر حضرت لعل شہباز قلندر ؒ  کی درگاہ شریف پر لایا جاتا ہے۔

بہت شکریہ ۔۔ اگر یہ تحریر آپ کو پسند آئی ہو تو شیئر ضرور کریں۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں