حضرت سلیمان عليه السلام نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی

حضرت سلیمان عليه السلام نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی جو گیہوں کا ایک دانہ لیے نہر کی طرف جا رہی تھی،
حضرت سلیمان عليه السلام اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے،
جب چیونٹی پانی کے قریب پہنچی تو اچانک ایک مینڈک نے اپنا سر پانی سے نکالا اور اپنا منہ کھولا تو، یہ چیونٹی اپنے دانہ کے ساتھ اس کے منہ میں چلی گئی، مینڈک پانی میں داخل ہو گیا اور پانی ہی میں بہت دیر تک رہا ۔
حضرت سلیمان عليه السلام اس کو بہت غور سے دیکھتے رہے ،
ذرا ہی دیر میں مینڈک پانی سے نکلا اور اپنا منہ کھولا تو چیونٹی باہر نکلی البتہ اس کے ساتھ دانہ نہ تھا
حضرت سلیمان نے اس کو بلا کر معلوم کیا کہ ”ماجرہ کیا تھا اور وہ کہاں گئی تھی“
اس نے بتایا کہ اے اللہ کے نبی آپ جو نہر کی تہہ میں ایک بڑا کھوکھلا پتھر دیکھ رہے ہیں،
اس کے اندر بہت سے اندھے کیڑے مکوڑے ہیں، اللہ تعالی نے ان کو وہاں پر پیدا کیا ہے،
وہ وہاں سے روزی تلاش کرنے کے لیے نہیں نکل سکتے، اللہ تعالی نے مجھے ان کی روزی کا وکیل بنایا ہے ،
میں ان کی روزی کو اٹھا کر لے جاتی ہوں اور اللہ نے اس مینڈک کو میرے لیے مسخر کیا ہے تاکہ وہ مجھے لے کر جائے،
اس کے منہ میں ہونے کی وجہ سے پانی مجھے نقصان نہیں پہنچاتا،
وہ اپنا منھ بند پتھر کے سوراخ کے‏ سامنے کھول دیتا ہے، میں اس میں داخل ہو جاتی ہوں،
جب میں اس کی روزی اس تک پہنچا کر پتھر کے سوراخ سے اس کے منہ تک آتی ہوں تو مینڈک مجھے منہ سے باہر نکال دیتا ہے
‏حضرت سلیمان عليه السلام نے پوچھا
”کیا تو نے ان کیڑوں کی کسی تسبیح کو سنا“
چیونٹی نے بتایا ہاں، وہ سب کہتے ہیں
”اے وہ ذات جو مجھے اس گہرے پانی کے اندر بھی نہیں بھولتا“
(قصص الانبیاء)
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں