عثمان بزدار کو قیمتی گھوڑا تحفے میں مل گیا مگر وہ اپنے پا س رکھ نہیں سکتے



وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گجرانوالہ دورے کے دوران پی ٹی آئی رہنما جمال ناصر چیمہ نے گھوڑا تحفے میں دیا جس کی زین پر سونے سے نقش و نگار بنے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمال ناصر چیمہ نے انہیں اپنا شاہ تاج نامی گھوڑا تحفے میں دیا جس کی زین پر سونے سے نقش و نگار بنے ہیں۔
مروجہ طریقہ کار کے مطابق تحفے میں دیا جانے والا گھوڑا توشہ خانے کی زینت 
بنے گا تاہم گھوڑے کی مارکیٹ ویلیو لگوائی جائے گی۔
دوسری جانب اگر عثمان بزدار اس گھوڑے کو خریدنا چاہیں گے تو اس کی قیمت ادا کر کرکے گھوڑے کے مالک بن جائیں گے اور اگر نہ خرید پائے تو اسے بازار میں فروخت کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی جائے گی چونکہ گھوڑا ایک جاندار چیز ہے اس لیے اسے دیر تک نہیں رکھا جاسکتا لہٰذا اسے فوراََ فروخت کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو بھی بطور وزیراعلیٰ پنجاب جب کوئی تحفہ دیا جاتا تو یہی طریقہ کار اپنایا جاتا تھا۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں