میاں مٹھو آزاد ہو گیا ۔ بچوں کے لیے دلچسپ کہانی


فہد گھر میں داخل ہوا اور بستہ ایک طرف پھینک کر صحن میں پڑا خالی پنجرہ لے کر اپنے دوست اکرم کے گھر بھاگا - اکرم کا گھر ایک باغ کا قریب تھا ، جہاں بہت سارے طوطے درختوں پر اپنا گھونسلا بنا کر رهتے تھے - فہد اور اکرم اسکول سے واپسی پر طوطوں کو پکڑنے کی کوشش کرتے لیکن ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا - تاہم فہد آج طوطا پکڑنے میں کامیاب ہوگیا تھا - اور فہد نے طوطے کو پنجرے میں بند کردیا - اور واپسی گھر چلا گیا ، گھر واپسی پر اسکی امی نے اس سے پوچھا تم کہا تھے جس پر فہد نے اپنا طوطا پکڑنے کا قصّہ سنایا .جس سے اسکی امی خاصی ناراض ہوئی –

فہد نے شوق میں طوطا پکڑ تو لیا تھا لیکن اس کو نہ کچھ کھانے کو دیتا نہ کچھ پینے کو دیتا طوطا بچارہ پنجرے میں اداس بیٹھا رہتا تھا - فہد کی امی ہی طوطے کا خیال رکھتی - جب فہد اسکول گیا ہوتا یا کھیلنے گیا ہوتا تو اس کی امی ہی طوطے کو دانا پانی دیتی - ایک دن فہد نے اسکول میں طوطے کی فریاد نظم پڑھی - جب اسکو سمجھ آیا کے اسکا طوطا کیوں اداس رہتا ہے - یہ نظم پڑھ کر فہد کو اپنے طوطے پر بہت ترس آیا اور اسنے طوطے کو روزانہ دانہ پانی دینا شروع کردیا - مگر طوطا پھر بھی اداس رہتا تھا ، فہد نے آخر یہ فیصلہ کرلیا کے وہ طوطے کو آزاد کردیگا - ایک دن اسکول سے واپسی پر فہد نے طوطے کا پنجرہ اٹھایا،اور اسی باغ میں لے گیا جہاں اس نے طوطے کو قید کیا تھا - باغ کے درمیان جاکر اس نے پنجرے کا دروازہ کھول دیا - طوطا اونچی پرواز کرتا ہوا اپنے دوستوں سے جا ملا - یہ منظر دیکھ کر فہد کو وہ خوشی ملی جو اسکو طوطے کو قید کرنے سے بھی نہیں ملی تھی - 

سبق :

پیارے بچو! اگر آپ نے بھی کوئی پرندہ پال رکھا ہے تو اس کا خیال رکھیں اور اگر آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو اسے آزاد کر دیجیے-
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں