حر مجاہد کیپٹن اربیلو فقیر غازی - ایک بہادر کی داستان

حر مجاہد کیپٹن اربیلو فقیر غازی ستمبر 1965 کی جنگ میں رضاکارانہ بھرتی کے لئے جب آئے تو کمانڈنٹ نے بھرتی سے انکار کر دیا اور کہا کہ :
" یہ لڑکا عمر میں چھوٹا اور دُبلا پتلا ہے اس سے رائفل بھی مشکل سے سنبھالی جائے گی ... "
اربيلو فقیر اپنی برادری کے سردار کا بیٹا تھا اسکے ساتھ 500 پانچ سو مجاہدین کا لشکر تھا جس نے اسکی شمولیت کے لیے احتجاج کیا تو اربیلو فقیر نے کہا :
" کمانڈر صاحب بت نہیں لڑتے غیرت لڑتی ہے میں جو کاروائیاں کروں گا انکی خبریں آپ کو انڈین ریڈیو سے ملیں گی ... "
کمانڈر نے مجبوری میں اسے سلیکٹ کر لیا اور پھر ہوا بھی وہی، جو غازی نے کمانڈر سے کہا تھا کہ :
" انڈین ریڈیو آکاشوانی سے یہ خبریں نشر ہونے لگیں کہ پاکستانی سول کمیونیٹی حر مجاہدین کے جوانوں نے ہندوستان کا 22 سو مربع میل رقبے پر قبضہ کر لیا ہے انڈین آرمی کی پوری بٹالین انکے قبضے میں ہے ... "
حر مجاہدین کی تعداد بہت کم تھی لیکن جرات بہادری پیر صاحب پگارا شہید کی انگریز کے خلاف گوریلا کارروائیوں کے تجربے اور علاقے سے واقفیت کی وجہ سے انڈین آرمی پر بھاری ثابت ہوئے۔ اربیلو فقیر نے نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں بتایا کہ :
" ہم پانچ پانچ مجاہدین کی ٹولیوں میں پوزیشن بدل بدل کے حملہ آور ہوتے انڈین آرمی کو ایسا محسوس ہوتا کہ ہم تعداد میں بہت زیادہ ہیں ... "
جب اُن سے پوچھا گیا کہ :
آپکے پاس خوراک اور اسلحہ کیسے پہنچتا تھا؟
اربیلو فقیر کا کہنا تھا کہ :
" خوراک کی کوئی پروا نہیں تھی اور ہتھیار کچھ اپنا اور باقی انڈین آرمی کا چھینا ہوا استعمال کرتے رہے ... "
جنگ ختم ہونے کے بعد عزازات کی تقریب میں دنیا نے دیکھا کہ تین شخصیات ایسی تھیں جو اپنا تمغہ لیکر واپس اپنی نشست پر بیٹھ چکے تھے لیکن ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔
میڈیم نور جہاں، ایم ایم عالم اور اربیلو فقیر غازی ...
تاریخ بتاتی ہے کہ اس وقت صرف دو غازیوں کو ستارہ جرات سے نوازا گیا،
ایم ایم عالم جو تمام عمر اپنے لیے گھر خرید نہیں سکے ۔
اور اربیلو فقیر غازی جسکا ذکر کبھی بھی میڈیا میں قومی سرمائے کی حیثیت میں نہیں کیا گیا ۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں