پرانے زمانے کی بات ہے کسی ملک میں تین دوست رہتے تھے


پرانے زمانے کی بات ہے کسی ملک میں تین دوست رہتے تھے - جن میں ایک اندھا ، دوسرا گنجا اور تیسرا کوڑی تھا- اللہ تعالی نے ان کو آزمانا چاہا اور ان کے پاس ایک فرشتہ بھیس بدل کر بھیج دیا- پہلے فرشتہ اندھے کے پاس آیا اور پوچھا " تم اپنی خواہش بتاؤ،میں اللہ کے حکم سے پورا کروں گا -" اندھا بولا " مجھے آنکھوں کی نعمت سے مالامال کر دیں تاکہ میں پوری دنیا دیکھ سکوں " اسی وقت فرشتے نے اپنا ہاتھ اندھے کی آنکھوں پر پھیرا اور اسی وقت اس کی آنکھوں میں روشنی آگئی پھر اسنے اس سے پوچھا " تمہیں کون سا سامان چاہیے ؟" اس نے کہا مجھے ایک اوٹنی مل جائے آ فرشتے نے اس کو اوٹنی دے دی - اب فرشتہ گنجے کے پاس گیا ار پوچھا تم بتاؤ تمہاری کیا خواہش ہے؟ گنجا بولا : " میرے سر پر بال آجائیں فرشتے نے گنجے کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کے سر پر بال آگئے " فرشتے نے سوال کیا تمہیں کونسا جانور چاہیے ؟ اسنے کہا مجھے بکری چاہیے فرشتے نے اسے بکری دے دی - آخر میں فرشتہ کوڑی کے پاس گیا اور اس سے پوچھا تم اپنی خواہش بتاؤ؟ کوڑی نے کہا : " مجھےکوڑھ کے مرض سے صحت یاب کردو - فرشتے نے اس کی خواہش پوری کردی - فرشتے نے سوال کیا تمہیں کونسا جانور چاہیے کوڑھی نہ جواب دیا مجھے گاۓ چاہیے فرشتے نے اسے گائے دی اور وہاں سے چلا گیا - اللہ تعالی کے حکم سے دو دن بعد تینوں جانوروں نے بچے دینا شروع کر دیے- صرف چند دنوں میں ان تینوں افراد کے پاس بےپناہ جانور جمع ہوگئے – 

پھر وہی فرشتہ بھیس بدل کر اندھے کے پاس پہنچا ، اور اس سے کہا کہ بھائی میں مسکین ہوں مجھے ایک اونٹ دے دو تاکہ میں پیٹ بھر کے کھانا کھا سکوں اس نے جواب دیا چل چل دفع ہو یہاں سے فرشتہ وہا سے چلا گیا - پھر فرشتہ اس آدمی کے پاس گیا جو پہلے گنجا تھا - اس سے بھی فرشتے نے یہی سوال کیا اور اس نے بھی تلخ جواب دیا ، پھر فرشتہ آخری آدمی کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ مجھے ایک گائے دے دو- اس پر اسنے جواب دیا " تم یہاں سے جتنی گاۓ چاہے لے لو-" فرشتہ بولا " تم اپنا مال اپنے پاس رکھو ، میں تو تم لوگوں کو آزمانے آیا تھا - خدا تجھ سے راضی اور خوش ہوا اور ان دونوں سے ناراض ہوا - اللہ تعالی کی ناراضگی کی وجہ سے جو شخص اندھا تھا وہ دوبارہ اندھا ہوگیا اور گنجا پھر گنجا ہو گیا جبکے کوڑھ والے شخص کو الله نے مال و دولت سے نواز دیا - 

سبق :

ہمیں اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں ہر حالت میں دوسروں کی مدد کرنی چاہیے - اللہ تعالی ہماری نیتوں کو دیکھ کرہی ہمارے حق میں فیصلہ کرتے ہیں.
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں