سسرالی رشتہ داروں کونہاتے بیٹے کی تصویر بھیجنے کی کوشش میں خاتون نے بے خیالی میں اپنی بھی برہنہ تصویر بھیج دی مگر کیسے؟


برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنے باتھ ٹب میں نہاتے بیٹے کی تصویر اپنے سسرالی رشتہ داروں کے واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کر دی اور پھر تصویر کو بغور دیکھا تو اس میں ایسی چیز نظر آئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی اور تصویر فوری ڈیلیٹ کرنے کے باوجود شرمندگی کا شکار ہونا پڑ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 27سالہ لڑکی کا تعلق برطانوی شہر بیکس ہل سے ہے۔ اس واٹس ایپ گروپ میں لڑکی کا شوہر، اس کے ماں باپ اور دو بھائی شامل تھے۔ جس میں اس نے اپنے بیٹے کی تصویر بھیجی۔
تصویر بھیجنے کے بعد لڑکی نے بغور دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس کا اپنا عکس بھی ’گلاس شاور سکرین‘ میں نظر آر ہا تھا اور وہ اس وقت برہنہ حالت میں تھی۔ جب اس نے یہ تصویر بنا کر بھیجی۔ خود کو تصویر میں برہنہ حالت میں دیکھ کر لڑکی شرم سے پانی پانی ہو گئی فوری طور پر تصویر گروپ سے ڈیلیٹ کر دی۔
یہ واقعہ لڑکی نے خود اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں سنایا ہے اور لکھا ہے کہ ”اگرچہ مجھے فوراً اس غلطی کا احساس ہو گیا اور میں نے تصویر ڈیلیٹ کر دی لیکن اس کے باوجود مجھے سخت شرمندگی کا سامنا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ تصویر ڈیلیٹ ہونے سے پہلے میرے سسر اور ایک دیور نے دیکھ لی تھی۔ ہم کل ان کے گھر جا رہے ہیں اور ان کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگانے کی کوشش کروں گی کہ انہوں نے تصویر دیکھ لی تھی یا نہیں۔“
 

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں