اب گوگل آپ کو سوتے ہوئے دیکھے گا، نئی ایجاد پیش کردی گئی

 

گوگل کی طرف سے ’نیسٹ حب‘ کی نئی جنریشن متعارف کروا دی گئی ہے جس میں حیران کن طور پر لوگوں کی نیند کی نگرانی کرنے کے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق گوگل ہیلتھ مارکیٹ میں بھی اپنے پاﺅں پھیلا رہی ہے اور نیسٹ حب میں ان نئے فیچرز کو شامل کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان فیچرز کے ذریعے گوگل لوگوں کی نیند کے پیٹرن اور دوران نیند سانس لینے کے طریقے کی نگرانی کرے گا اور انہیں مختلف نوعیت کی تحقیقات میں بروئے کار لایا جائے گا۔

نیسٹ حب کی نئی جنریشن میں ایسے سنسرز لگائے گئے ہیں جو دوران نیند آدمی کی حرکت اور سانس وغیرہ کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں 7انچ کی ایک سکرین شامل کی گئی ہے اور گوگل کا ’وائس اسسٹنٹ‘ بھی مہیا کیا گیا ہے۔ اس نئے نیسٹ حب کی قیمت 100ڈالر (تقریباً ساڑھے 15ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔ 

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں