شادی میں رشتے داروں کی لڑائی اور پھر ۔۔ دلہن دلہا نے ایسا کیا کیا جو سب دیکھتے ہی رہ گئے


 شادیوں میں لڑائی نہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں ہوسکتا، کبھی کھانے پر لڑائی تو کبھی جہیز پر، کہیں ہوتی ہے حق مہر پر لڑائی تو کہیں آپس میں مزاج نہ ملنے پر لڑائی، کہیں خاطر تواضع نہ کرنے پر تو کہیں رشتے داروں کی باتوں پر، یہ سب عام باتیں ہیں جن کو ہر کوئی سمجھ سکتا ہے۔ آج ہم اپ کو ایک ایسی شادی کا احوال بتا رہے ہیں جس میں لڑائی اس قدر ہوئی کہ بیچارے دلہن اور دولہا کو اپنی ہی شادی تقریب کو چھوڑ کر جانا پڑا۔ شادی کی کہانی: پاکستان مین شادیوں میں لڑائیاں تو سُنی ہیں،
مگر امریکہ میں بھی شادیوں پر لڑائیاں خوب ہوتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی مغربی ورجینیا میں ہونے والی شادی میں ہوا، جہاں دولہا ہیتھ اور دلہن الیزا کی پسند کی شادی ہو رہی تھی، مگر شادی کے دوران دلہن کی دوستوں اور دولہے کی قریبی رشتے دار کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جو اس قدر بڑھ گئی کہ یہ سب آپس میں ایک دوسرے کو بالوں سے پکڑ کر مارنے لگیں اور ان کا خون بہہ گیا، بس پھر کیا تھا، دلہن اور دولہا دونوں شادی کی تقریب سے بھاگ گئے۔ وجہ: نوبیاہتا جوڑا شادی سے اس لئے
بھاگا کیونکہ ان کی شادی میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، ضرورت سے زیادہ مہمان تھے اور سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا تھا، جس پر عین ممکن تھا کہ پولیس دولہا کو گرفتار کرلے، جس کی وجہ سے ان کو یہاں سے بھاگنا پڑا۔ لڑائی کی وجہ: دلہن کی سہیلیوں سے بعد میں پولسی نے لڑنے کی وجہ پوچھی تو معلوم ہوا کہ دولہے کی آنٹی دلہن پر حملہ کرنے والی تھی، اس کو مارنا چاہتی تھیں ، اس لئے ہم نے دلہن کو بچانے کی خاطر ایسا کیا، جبکہ دولہے کی آنٹی نے کہا، دلہن شادی سے قبل ہی ہمارے بیٹے کو ہمارے خلاف بھڑکا رہی تھی۔ جس وجہ سے ہماری آپس میں لڑائی ہوئی۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں