سانپ کے ذریعے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاری - حیران کن خبر

سائنسدانوں نے سانپ کے ذریعے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاری کرلی

کورونا وائرس کی ویکسین اگرچہ تیار ہو چکی ہے تاہم ماہرین اب بھی ویکسین کی تیاری کے نئے طریقوں کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں۔ انہی کوششوں میں اب امریکی سائنسدانوں نے سانپ کے ذریعے ویکسین تیار کرنے کا ایک طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے امریکی ریاست فلوریڈا کے جنگلات میں پائے جانے والے برمی اژدھے میں ایک  ایسا کمپاﺅنڈ دریافت کر لیا ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس کمپاﺅنڈ کا نام ’سیکولین‘ ہے۔
یہ کمپاﺅنڈ تیل کی طرح کا ایک قدرتی مادہ ہے۔ کمرشل پیمانے پر یہ مچھلی کے تیل سے کشید کیا جاتا ہے۔ یہ بالخصوص شارک مچھلی کے جگر میں پایا جاتا ہے۔ تاہم شارک سے اسے کشید کرنا ایک متنازعہ عمل ہے ، کیونکہ شارک معدومی کے خطرے سے دوچار ہے۔ لہٰذا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمپاﺅنڈ شارک کی بجائے فلوریڈا میں پائی جانے والی اژدھوں کی اس برمی نسل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک 10فٹ کے اژدھے میں یہ کمپاﺅنڈ اس قدر ہوتا ہے کہ اس سے ویکسین کی 3500خوراکیں تیار ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ اس کمپاﺅنڈ کا ویکسینز کی تیاری میں استعمال پہلی بار 1997ءمیں کیا گیا تھا، جب اسے انفلوئنزا کی ویکسین میں ڈالا گیا تھا۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں