پشاور پولیس کی زیر حراست 14سالہ بچے کی خودکشی کرنے کی ویڈیو

 پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورکے تھانہ غربی میں بچے کی ہلاکت کے بعد خود کشی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ غربی میں پولیس کی حراست میں 14سالہ بچہ شاہ زیب ہلاک ہوا جس کے بارے میںاس کے والد کا کہنا تھا کہ بچے کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا کرہلاک کیا جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ شا ہ زیب کو لیاقت بازار صدر میں دکانداروں سے تلخ کلامی اور اسلحہ تاننے پرگرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف 15 اے اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تاہم کچھ دیربعد شاہ زیب نے حوالات کے اندر گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی تھی ۔اب اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ حوالات کی سلاخوں کے قریب گیا جہاں اس نے اپنے لیے پھندہ تیار کیا اور پھر اس پر لٹک کر جان دے دی ۔واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے بھی نوٹس لے رکھا ہے

۔۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں