"محبت کی انتہا" ۔ ایک شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی


"محبت کی انتہا" 

ایک شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی، بہت محبت کرتا تھا اپنی بیوی سے، مگر ایک دن اس لڑکی کو جلد ( skin ) کی کوئی بیماری لگ گئی جس سے ان کی خوبصورتی روز بروز گھٹتی جارہی تھی۔ ایک دن اسکا شوہر کسی سفر پر نکلا، واپس آتے ہوئے اسے حارث پیش آیا جس میں اس کی دونوں آنکھیں جاتی رہیں۔ خیر کی ازدوایی زندگی یونہی چلتی رہی اور اسکی بیوی کی خوبصورتی مزید گھٹتی رہی مگر اندھے آدمی کو اس بات کا علم نہیں تھا لہذا انکی زندگی پر اس کا کوئی اثر بھی نہ پڑا، دونوں ایک دوسرے کو پہلے کی طرح چاہتے تھے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے رہے۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن اس لڑکی کا انتقال ہوگیا، اسکا شوہر نہایت غمگین تھا اس صدمے سے، جسکے باعث اس نے اپنا سب کچھ فروخت کر ڈالا اور اس شہر کو چھوڑ کر کسی دوسرے شہر جانے لگا۔ جاتے ہوئے رستے میں ایک شخص نے پیچھے سے آواز دی اور کہنے لگا "اکیلے کیسے جاوگے؟ اب تک تو آپ کی بیوی آپکی مدد کرتی رہی، آپکا خیال رکھتی رہی اور آپکی آنکھیں بنی رہی۔ اندھے آدمی نے جوابا کہا: میں اندھا نہیں تھا، مگر اسے ایسے دکھا رہا تھا جیسے میں اندھا ہوں۔ کیونکہ اگر اسے یہ پتہ ہوتا کہ میں اسکی بد صورتی دک کنا ہول، تو احاس اے اکی بماری ے زیاه کلیف دی۔ اسلئے میں نے اندھے ہونے کا ڈرامہ کیا۔ وہ بہت اچھی بیوی تھی، میں بس اسے خوش
رکھنا چاہ رہا تھا۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں