نبی پاک ﷺ کی 8 پسندیدہ غذائیں جو ہمیں روز کھانی چاہئیں


نبی پاک ﷺ کی 8 پسندیدہ غذائیں جو ہمیں روز کھانی چاہئیں
 
رسول اللہ ﷺ کی عادت مبارک تھی کہ وہ جو کھانا بھی سامنے آتا، تناول فرما لیتے اور کسی کھانے کو ناپسند نہیں کرتے تھے۔ تاہم 8ایسی اشیاءہیں جن کو ان کے ذائقے اور طبی فوائد کی وجہ سے رسول کریم ﷺ بہت پسند فرماتے تھے اور یہ اشیاءہماری روزمرہ خوراک کا بھی حصہ ہونی چاہئیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کی طرف سے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ویڈیومیں ان 8اشیاءکے متعلق بتایا گیا ۔ ان اشیاءمیں جو ء، کھجور، انجیر، زیتون کا تیل، دودھ، انگور، شہداور انارشامل ہیں۔ 
 ایک رپورٹ کے مطابق کھجور کی بات کی جائے تو اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ رسول اللہﷺ نے ایک اور جگہ ارشاد فرمایاکہ ”عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔“
زیتون کے تیل کے بارے میں رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے کہ ”زیتون کا تیل کھاﺅ اور اس سے مالش کرو، کیونکہ یہ مبارک درخت سے پیدا ہوتا ہے۔“ 

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں