پرستان کی شہزادی - پارٹ 7

  urdu stories

Sublimegate Urdu Font Stories

پرستان کی شہزادی - پارٹ 7


دماغ خراب مت کرو میرا حوریہ کا چہرہ غصے سے لال ہو گیا ۔وہ سب ہمیں نہیں پتا تم بس جلدی سے یہ کپڑے پہن لو ورنہ ہم زبردستی کریں گے ان میں سے ایک جننی نے انگارہ ہوتی آنکھوں سے اسے گھور کر کہا نہیں بدلتی جاؤ کر لو جو .کرنا ہے حوریہ اپنا ڈر ان پر ظاہر کر کے کمزور نہیں دکھنا چاہتی تھی تبھی جواب ان سے بھی زیادہ غرائ

لگتا ہیں اسے شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی اب اس کے ساتھ دوسرے طریقے سے نمٹنا پڑے گا ان میں ایک جننی کہتی روپ بدلنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جننیاں روپ بدل کر بڑے بڑے ناگو کا روپ اختیار کر گئیں۔۔ ۔۔۔۔وہ ناگ تیزی سے اس کی جانب بڑھنے لگے۔۔۔۔۔
بڑے ناگ دیکھ کر حوریہ خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگی پر آخر کہاں تک بھاگا جاسکتا تھا آخر کار دائیں جانب بھاگتے ہوئے دیوار پر چڑھ کے آتے ناگوں نے اچھل کر اس پر وار کرنا چاہا تو اس نے خوف سے آنکھیں کھو لیں تو سامنے کا منظر اس تحیر میں متبلا کر گیا کیونکہ سامنے کچھ بھی نہیں تھا۔
کمرہ خالی تھا یا الله یہ کیا ہو رہا ہے میرے ساتھ مجھے بچا لیں پلیز کون لوگ ہیں یہ کیوں مارنا چاہتے ہیں مجھے اور یہ مخلوق اور اس مخلوق کا بادشاہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہیں تو بہ یہ کیا ہو رہا ہیں ۔۔۔۔

آخر وہ شخص کہاں ہیں جو مجھے یہاں لایا تھا کیا کروں اس بند کمرے میں کس سے مدد مانگوں کچھ سمجھ نہیں آ رہا سنو تم جو بھی ہو ابھی کے ابھی میرے سامنے آؤ ورنہ میں خود کو نقصان پہنچا لوں گی پھر تم کیسے کرو گے مجھ سے شادی اگر مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہو تو سامنے آؤ ابھی وہ روتے چلا کر بولی کالی نگری میں خوش آمدید آپ نے پکارا ہم دوڑے چلے آۓ حکم کیجے دل یا جان حوریہ کی دھکمی اثرکر گئ
اور کچھ ہی پل میں کمرے میں ہر طرف لال رنگ کا دھواں چھا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس دھوئیں میں سے ایک شخص زرک برق لباس پہنےنکلا تم نے مجھے یہاں قید کیوں کیا ہیں حوریہ کو اچنبھا ہوااسے قید نہیں کہتے ہیں وہ لمبی بادشاہوں جیسی پوشاک پہنے دھیرے سے اپنے گلے میں جھولتی بیش قیمت ملا کو انگلی سے گھماتا بول رہا تھا بکواس بند کرو اور مجھے اپنے گھر پہنچاؤ سمجھے حوریہ نے روتے ہوۓ کہا ۔۔۔۔۔

اوہ نہیں نہیں روتے نہیں روتے نہیں دیکھو تم مجھ سے شادی کر کے مجھے وارث دے دو پھر چلی جانا ذاکا نے بے باقی سے کہا حوریہ پہلے اس کو گھورتی رہی پھر بولی خبر دار جو اپنی گندی زبان سے یہ بات نکالی سمجھے میرے عدیل کو پتا چلا تو جلا کر بھسم کر دے گا تمہیں سنا تم نے ہاہاہاہاہا عدیل یہاں آہی نہیں سکتا اس لئے باتیں بند کرو اور تیار ہو جاؤ ذاکا یہ کہ کر غائب ہو گیا ۔۔۔۔۔

حوریہ روتے روتے زمینپر بیٹھ گی حوریہ کے نتھنوں سے گلاب کے پھولوں کی خوشبوں ٹکرائ تو اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو اس کے بلکل سامنے ایک پرندہ بیٹھا تھا حوریہ کے لبوں سے بے ساختہ عدیل کا نام نکلا آپ حوریہ ہو اس پرندہ نے پوچھا ہاں پرتم کون ہو حوریہ نے اس پرندے سے ڈرتے ہوۓ پوچھا میں یایہا ہوں رانی رانیا نے آپکی مدد کے لئے بھیجا ہۓ اس پرندے نے جواب دیا رانی رانیا تو عدیل کی امی ہیں نا حوریہ نے کچھ سوچتے ہوۓ کہا۔۔۔۔۔۔
ہاں ہمارے پاس وقت بہت کم ہیں ہمیں جلد سے جلد اس محل سے نکلنا ہو گا پرندے نے سر ادھر ادھر گھوماتے ہوا کہا پر کیسے جاۓ گے حوریہ نے نم لہجے میں کہا آپ میرے اوپر بیٹھوں میں لے جاؤ گا اس محل سے باہر باقی کا راستہ خود ڈھونڈنا ہو گا آپ کو تمہارے اوپر پر تم تو بہت حوریہ کہ ہی رہی تھی کے یایہا دیکھتے ہی دیکھتے بڑاہو گیا حوریہ جلدی سے اس پر بیٹھی اور یایہا اسے اڑلے گیا اڑتے اڑتے کافی دور آگے تھے وہ۔۔۔۔۔۔

اسد آفس جانے کے لئے نکل ہی رہا تھا کے روبینہ فرقان اور تانیہ آۓ بھائی وہ نا ہمیں جو گنگ پر جانا ہۓ تو آپ ہمیں گاڑی پر چکر لگو آئیں روبینہ نے کہا کیا آپ کو جوگنگ کرنی ہیں تو گھر کے بلکل سامنے پارک ہیں آپ کر لیں جوگنگ اس نے مسکرا کر کہا نہیں نہیں ماموں ہمیں گاڑی میں جانا ہیں اور آسکریم کھانی ہیں تانیہ نے اپنی چوٹی جو تیل سے تر تھی پکڑ کر کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

آسکریم نہیں برگر فرقان نے کہا سکریم برگر آسکریم ۔۔۔دونوں میں لڑائ شروع ہو گئ بس اسد چلایا دیکھیں روبینہ باجی میں آفس سے لیٹ ہو رہا پھر کبھی چلیں گے نہیں نا بھائ آج آپ آفس سے چھٹی کر لیں نہ کیا ہوا چاچو سب ٹھیک تو ہیں شہلا شور سن کر باہر آئ ہاں بیٹا وہ ۔۔
اسد نے ساری صورتحال بتائ لیں یہ کون سی بات ہیں دوسری گاڑی کھڑی تو ہۓ میں لے جاتی ان کو شہلا نے کہا ہاں ٹھیک ہے اسد یہ کہ کر چلا گیا شہلا ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی اور گاڑی بھاگا لی شہلا نے گاڑی کی سپیڈ حد سے زیادہ تیز کی ہوئ تھی روبینہ فرقان اور تانیہ کا سر چکرانے لگا ارے بیٹا آہستہ کر سپیڈ ہاۓ

شہلا نے یکدم بریک لگائ تو تانیہ سیٹ سے نیچے گر گئ اور روبینہ کا سر ذور سے بیک سیٹ سے ٹکرایا گے پارک شہلا نے کہا روبینہ اور دونوں بچے جب اتر گے تو شہلا نے ڈور لوک کر دیے اور شیشے سے منہ نکل کر بولی جس کو آسکریم کھانی پیچھے پیچھے آۓ اور گاڑی سٹارٹ کر دی روبینہ اور دونوں بچے پیچھے بھاگنے لگے اور شہلا پیٹ پکڑ کر ہنسنے لگی تقربیا۲۰ منٹ بعد شہلا نے گاڑی روکی اور اتری ان تینوں کی حالت خراب ہو گی تھی جوگنگ شہلا نے مسکرا کر کہا اور بیکری کے اندر چلی گی سب پیچھے پیچھے اندر گے اور چیئرز پر گرنے والے انداذ میں بیٹھ گے۔۔۔۔۔
عدیل بیڈ ہاتھ میں لوکٹ تھامے ہوۓ تھا وہ اس کو دیکھتے ہوۓ 6 سال پیچھے چلا گیا عدیل اور ذاران کو انسانوں میں رہنا اور ان کا لذیذ کھانا ہمیشہ سے پنسد تھا ایک بار وہ ایک پرانے گھر جو قریب 2 مہینہ سے بند تھا ہم رہنے گے ۔۔۔۔۔۔
ذاران کو کسی کام کے لئے رانی ماں نے پرستان بلا لیا تھا شام۔کا وقت تھا عدیل درخت پر بیٹھا آسمان کو دیکھ رہا تھا کے اتنے میں اسے کھٹسپٹ کی آواز آئی وہ درخت سے اتر کر کمرے میں آآیا وہاں سے وہ لاونج میں آیا سامنے ایک لڑکی کھڑی اور عورت اپنا بیگ لارہی تھی۔۔

وہ لڑکی لال فراک میں کھڑی ان سے بات کر رہی تھی شاید وہ اس کی ماں تھی وہ عورت اندر کی طرف چلی گئ وہ لڑکی وہی کھڑی رہی عدیل نے اسے دیکھا تو بس وہی کا وہی کھڑا ہو کر رہ گیا تھا یہ لڑکی ہۓ جسے میں نے سکول یونیفارم میں دیکھا تھا شاید سکول ٹریپ پر ئتھی کہتے ہیں مضبوط اور سخت دل جن کو جب محبت ہوتی تو ایک نظر میں ہو جاتی اور پھر یہ محبت عشق میں تبدیل ہونے ایک سکینڈ نہین لگاتا یہ لو حوریہ پانی اس عورت نے اس کی طرف پانی بڑھاتے ہوۓ کہا حوریہ عدیل نے اس کا نام زیر لب دھرایا حوریہ پانی پیتے ہوے رونے لگی عدیل کو اس کے آنسو تکلیف دے رہے تھے عطیہ نے اسے چپ کروایا اور کہا جاؤ حوریہ بیٹا اپنے کمرے میں ریسٹ کرو تھک گئ ہو گئ۔۔۔۔
او تو یہ گھر ان کا ہیں عدیل نے کچھ سوچ کر کہا حوریہ اٹھی اور عدیل کے ساتھ سے گزر گئ عڈیل بھی اندر آیا اور دیکھنے لگا حوریہ نے بند کیا اور کھڑکی کے پاس کھڑی ہو کر چاند کو دیکھتے ہوے بولی بابا آپ کیوں چھوڑ گیۓ اپنی حوریہ کو آپ ہمیشہ ساتھ رہنا تھا میرے اور رونے لگی عدیل آگے بڑھنے لگا پر کچھ سوچ کر رک گیا حوریہ کی نیلی آنکھیں اور چھوٹی سی ناک اب لال ہو چکی تھی عدیل کو کسی کا احساس ہوا تو دیکھا ذران اس کے پاس بیھٹا تھا کیسے ہو اب ذاران نے اس کے ماتھے پر آتے بالوں کو پیچھے کرتے ہوۓ پوچھا

پہلے سے بہتر عدیل نے کہا پتا ہین ذارن مجھے وہ دل میں لنگور کہتی تھی غصے میں جو منہ میں آتا کہ دیتی بیشک اس ورڈ کی سنیس نہ بنتی پھر دلائل دے کر اپنی بات منوالیتی ایک اور مزے کی بات اسے رس گلے پنسد نہیں تھے اور میں اسے پہلے انسانوں کی بنائ ہوئ چیزوں کا دیوانہ تھا پر جب معلوم ہوا۔۔۔
تو تم نے رسگلے کھانا چھوڑ دیا اس کی بات ذاران نے مکمل کی عدیل نے سر اٹھایا نیلی آنکھیں ایک دم نمی سے چمکنے لگی آئی مس ہر ذارانshe was( everting to me ) وہ میری سب کچھ تھی مجھے معلوم ہیں ذاران اسے دیکھنے کے بعد نظریں پھیر کر بولا یایہا مجھے پیاس لگی ہیں حوریہ نے کہا تو یایہا بولا تھوڑی دیر رکو بس کچھ دیر مزید سفر کرنے کے بعد یایہا ایک جگہ رکا اور زمین پر بیٹھ کر حوریہ کے اترنے کا انتظار کرنے لگا حوریہ اتری ۔۔۔
یایہا نے کچھ پڑھ کر پھونک ماری تو وہاں پانی آگیا حوری. نے پانی پیا اور بیٹھ گئ یایہا تم کچھ راستے کی بات کر رہے تھے نا یایہا نے حاکم صاحب کی بات اسے بتائی او اچھا پر دروازہ کھولے گا کیسے حوریہ نے کچھ سوچ کر کہا یہ سب آپ کو خود کرنا ہیں آپ اس راستے پر چلنا شروع کر دیں دروازہ مل جاۓ گا آگے کا راستہ آپ کو اکیلے طہ کرنا ہیں میں چلتا ہوں اگر میری ضرورت ہو تو تین بار دل میں یایہا بولنا میں آجاؤں گا یہ کہ کر یایہا غائب ہو گیا حوریہ اٹھی اور جس سمت یایہا نے کہا اس سمت چل دی ۔

باب: ماضی کے پنے اور کالی نگری کے دروازے ۔۔۔۔
ابھی حور تھوڑی آگے گئ تھی کہ آنکھوں کے سامنے جو منظر تھا وہ دیکھ کر اس کے رونگٹھے کھڑے ہو گۓ اس منظر کو دیکھ کر اس کے منہ سے ایک دل خراش چیخ نکل گئ اسے اپنی سانس سینے میں اٹکی ہوئ محسوس ہو رہی تھی اس کے سامنے ایک درخت پر ایک لاش لٹکی ہوئ نظر آ رہی تھی۔

تمام اردو کہانیاں پڑھنے کے لیے ہیاں کلک کریں 

پرستان کی شہزادی اردو کہانی - پارٹ 8

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories,
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں