کنواری حاملہ - اردو کہانی

اردو کہانیاں

Urdu Font Stories (مزے دار کہانیاں)

کنواری حاملہ - اردو کہانی

کسی گاوں میں ایک غریب مولوی رہتا تھا ۔ وہ اس چھوٹے سے گاوں کی اکلوتی مسجد کا امام تھا اور نماز کے علاوہ گاوں کے بچوں کو قرآن بھی پڑھاتا تھا جبکہ اس کی بیوی گاوں کی بچیوں کو مدرسہ پڑھاتی تھی۔ جس سے ان کا گزر بسر ہوجاتا تھا۔ ان کی ایک ہی بیٹی تھی جو کہ بہت خوبصورت تھی ۔ اس کی خوبصورتی کے چرچے دور دور تک پھیلے ہوئے تھے۔ اور یہی بات گاوں کے چودھری صاحب کے بیٹے تک بھی پہنچ گئی۔

اس نے موقع کی تلاش شروع کر دی کہ کسی طرح ایک بار اس حسین لڑکی کو دیکھ لے آخر وہ ہے کیا بلا۔ ایک دن وہ مولوی صاحب کے گھر چلا گیا کہ کچھ نیاز وغیرہ دینے کے بہانے مولوی کی بیٹی کا دیدار ہو جائے گا۔ اور اس طرح وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا ۔ جب امام صاحب مسجد میں نماز پڑھا رہے تھے تو اس نے دروازے پر دستک دی اور مولوی کی بیٹی کی آواز آئی ۔۔۔ کون ۔۔۔۔؟؟

اس نے کہا کہ اس کے پاس کچھ سامان ہے جو چودھری صاحب نے بھیجا ہے وہ لے لیں۔۔۔ لڑکی نے کہا کہ آپ دروازے میں رکھ دیں میں اٹھا لوں گی۔ اس نے سامان رکھا اور وہیں انتظار کرنے لگا۔ جب لڑکی نے سمجھا کے سامان رکھنے والا چلا گیا ہے تو اس نے سامان اٹھانے کیلئے دروازہ کھولا تو اس لڑکے نے اسے دیکھ لیا۔ دیکھا ہی نہیں بلکہ اس پر عاشق ہو گیا۔ اور وہیں اپنا دل دے بیٹھا ۔

ہوس کے پجاری - اردو کہانی

لڑکا گھر آیا اور ضد پکڑ لی کہ اس نے شادی کرنی ہے تو مولوی کی بیٹی سے ہی کرنی ہے۔ چودھری صاحب اس رشتے کے حق میں نہیں تھے۔ انہوں نے بیٹے سے کہا کہ میں جا کر مولوی صاحب سے بات کرتا ہوں۔ چودھری صاحب آئے اور مولوی سے کہا کہ میرا بیٹا شراب پیتا ہے جوا کھیلتا ہے اور ہر برائی ہے اس میں۔ میں اپنے بیٹے کیلئے آپ کی بیٹی کا رشتہ مانگنے آیا ہوں۔ اگر آپ انکار کریں گے تو میں ہنسی خوشی چلا جاوں گا ۔ یہ نا سوچنا کہ میری ناراضگی آپکی زندگی میں کوئی خلل ڈالے گی۔ اب ظاہر سی بات ہے مولوی صاحب نے انکار ہی کرنا تھا۔

چودھری صاحب گھر گئے اور بیٹے سے کہا کہ مولوی نے انکار کر دیا ہے اور اب دوبارہ کبھی اس گلی سے بھی نا گزرنا ۔ لیکن لڑکے کو بہت غصہ آیا کہ اتنی دولت عزت اور شہرت کے باوجود مولوی نے یہ رشتہ کیسے ٹھکرا دیا۔ میں ضرور انتقام لوں گا۔ اور اس نے دل میں انتقام کی ٹھان لی۔

ادھر مولوی صاحب کی بیٹی بیمار ہو گئی اور اسے پیٹ میں درد شروع ہوگیا ۔ پہلے تو وہ گھریلو ٹوٹکوں سے علاج کرتے رہے لیکن جب بیٹی کا پیٹ پھولنے لگا تو وہ گاوں کے واحد حکیم کے پاس چلے گئے۔ اس وقت الٹرا ساونڈ وغیرہ اور جدید آلات تو تھے نہیں ۔ لہذہ حکیم صاحب نے بچی کی نبض چیک کی پیٹ درد کی شدت کا جانچتے ہوئے بتایا کہ آپکی بیٹی حاملہ ہے مولوی کے گھر میں تو جیسے کہرام مچ گیا۔ ایک قیامت آن پڑی۔ مولوی نے بیٹی کو بہت مارا پیٹا کہ کس کے ساتھ منہ کالا کروا آئی ہے ۔ کس کا بچہ ہے تیرے پیٹ میں۔ ایک دو بار اسے قتل بھی کرنا چاہا لیکن میں بیچ میں آگئی۔ اسے یقین تھا کہ اس کی بیٹی بے گناہ ہے۔ وہاں ان کی بیٹی بھی اس امتحان پر اللہ سے امید لگا کر بیٹھ گئی کہ اب کوئی معجزہ ہی اسے اس نا کردہ گناہ سے نکال سکتا ہے۔

ادھر چودھری کے بیٹے نے جب دو تین بار مولوی کو بیٹی کے ہمراہ حکیم کے پاس جاتا دیکھا تو حکیم کے پاس چلا گیا۔ تھوڑی سی رقم ادا کی تو حکیم نے ساری بات اگل دی۔

خطرناک شیطانی عمل - اردو کہانی

چودھری کا بیٹا واپس آیا اور گاوں کے میراثی کو کچھ رقم دے کر سارے گاوں میں اعلان کروا دیا کہ مولوی کی بیٹی بغیر نکاح کئے حاملہ ہو گئی ہے۔
گاوں کی عورتیں مولوی کے گھر آنے لگیں اور پوچھنے لگیں کہ ایسا کیا ہوگیا کہ بیٹی کو یہ گناہ کرنا ہڑا۔ اس کی شادی کیوں نا کروادی کس کیساتھ منہ کالا کیا۔ غرض جتنے منہ اتنی باتیں۔ گاوں کی پنچائت نے مولوی صاحب سے امامت واپس لے لی اور انہیں ایک ماہ کا وقت دے دیا کہ وہ اپنی رہائش کا بندوبست کسی اور گاوں میں کر لیں۔

گاوں والوں نے بھی اپنی بچیوں کو مولوی کی بیوی کے پاس بھیجنا چھوڑ دیا۔ ہر طرف سےمولوی صاحب پریشانیوں میں گھیرے جا چکے تھے انہیں کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

ایک دن وہ پریشانی کے عالم میں بیٹھے تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی۔
جا کر دروازہ کھولو تو سامنے ایک خوبرو نوجوان کھڑا تھا۔ اندر آنے کی اجازت طلب کی تو مولوی صاحب پریشانی کے عالم میں کچھ سوچنے لگے۔ لڑکا سمجھ گیا اور اپنا تعارف کروایا کہ میں آپ کا شاگرد بچپن میں آپ سے قرآن پڑھا ہے فلاں شخص کا بیٹا ہوں اور برابر والے گاوں سے آیا ہوں ۔ مولوی صاحب نے پہچان لیا اور اسے اندر لے آئے ۔ اس نے اپنے آنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ آپ کی بیٹی کیساتھ یہ ماجرا پیش آیا ہے ۔
مذید بتایا کہ وہ شہر سے حکمت کو کورس مکمل کر کے آیا ہے اور گاوں میں حکمت خانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پراسرار رات - مکمل اردو کہانی

لیکن آتے ہی اسے اس بات کا علم ہوا تو اسے یقین نہیں آیا کہ یہ واقعہ سچ ہے۔ اور وہ اس کاراز معلوم کرنے پہنچ گیا مولوی صاحب کو بھی کچھ امید سی نظر آنے لگی۔
اس لڑکے نے مولوی صاحب کی بیٹی کی نبض دیکھی کچھ تفصیلات پوچھیں اور پھر کچھ سوچتے ہوئے مولوی صاحب سے ایک بکرے اور ایک کتے کا بندوبست کرنے کو کہا جبکہ لڑکی کو دن کا کھانا کھانے سے منع کیا اور بھوکا رہنے کو کہا۔ اس کی بات پر عمل کرنا پڑا مولوی صاحب اور کرتے بھی کیا ڈوبتے کو تنکے کا سہارا۔
رات تک سارا بندوبست کر دیا لڑکے یعنی حکیم نے گاوں کی کچھ معزز عورتوں کو بھی بلوا لیا اور ان سے بکرے کا گوشت پکانے کو کہا۔ جب گوشت پک چکا تو اس لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ پیٹ بھر کر گوشت کھائے۔ لڑکی بھی صبح سے بھوکی تھی جی بھر کر گوشت کھایا ۔

جب لڑکی نے گوشت کھا لیا تو اس وقت تک محلے کے کچھ مزید لوگ بھی مولوی کے گھر کے باہر جمع ہونے شروع ہوگئے۔
کہ یہاں کیا ماجرا چل رہا ہے۔ اس لڑکے نے مولوی صاحب کی بیٹی کو بلوایا اور دوسرے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے پہلے سے کتا زبح کر کے رکھا ہوا تھا۔
اس لڑکی کو بتایا کہ جو گوشت اس نے کھایا ہے وہ اسی کتے کا گوشت تھا۔ بس پھر کیا تھا لڑکی نے الٹیاں شروع کردی اور جو کچھ کھایا تھا سب باہر آنے لگا۔ کچھ ہی دیر میں اس کے پیٹ سے الٹی کے ذریعے ایک مینڈک بھی باہر نکل آیا جسے سب محلے والوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

چلاک لڑکے اور ایک عقلمند بوڑھا

جیسے ہی مینڈک باہر نکلا لڑکی کو کچھ سکون سا محسوس ہونے لگا۔ تو وہ لڑکا کہنے لگا کہ اس لڑکی نے کسی ندی یا دریا کا پانی پیا تھا اس وقت چھوٹا سا مینڈک کا بچہ اس کے حلق کے زریعے پیٹ تک جا پہنچا۔ جب وہ مینڈک کا بچہ بڑا ہوا تو اسے تکلیف شروع ہو گئی اور انفیکشن کی وجہ سے پیٹ بھی پھولنا شروع ہوگیا۔
گاوں کے سب لوگ اس لڑکے کی ذہانت اور حکمت دیکھ چکے تھے اور اس لڑکی کی پاکدامنی بھی سب پر واضح ہو گئی۔

مولوی صاحب نے اس لڑکے کے اسرار پر اپنی بیٹی نکاح اس نوجوان سے کردیا اور یوں وہ ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کرنے لگے۔۔۔۔ 

04 اقساط

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories,


hindi moral stories in urdu,سبق آموز کہانیاں, jin-ki-dushmni,good moral stories in urdu,Moral Stories,Urdu Stories,urdu kahani,اردو کہانی,قسط وار کہانیاں,
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں