خطرناک شیطانی عمل - اردو کہانی

اردو کہانیاں

 Urdu Font Stories (مزے دار کہانیاں)

خطرناک شیطانی عمل - اردو کہانی

آج ایک اور سچی کہانی سنانے جا رہا ہوں جو دلچسپ شاید نا ہو لیکن عقل مند لوگوں کیلئے اشارہ ہے۔

یہ کہانی ایک لڑکے اظہر کی ہے جو صدف کی محبت میں گرفتار ہوگیا دونوں ایک ہی محلے میں ریتے تھے لیکن صدف کا خاندان اس کی ماں اس کا باپ اچھے لوگ نہیں تھے صدف کے باپ کا بہت بڑا ہوٹل تھا جہاں وہ جسم فروشی کا دھندہ کرتا تھا لیکن محبت تو اندھی ہوتی ہے جبکہ خود صدف بھی کوئی با کردار لڑکی نہیں تھی۔
اظہر کے علاوہ بھی اس کے دوسرے لڑکوں سے تعلقات تھے لیکن اظہر کے ساتھ شادی کیلئے تیار تھی اظہر نے اپنی امی سے رشتے کیلئے بات کی اظہرکی ماں بھی ہریشان کہ انکا بیٹا کس خاندان سے بہو لانے کا بول رہا ہے اظہر کے بہت مجبور کرنے پر ماں بے دلی کے ساتھ رشتے کی بات کرنے چلی گئی ادھر صدف کی ماں نے ایک لمبی لسٹ بتا دی کہ اتنے تولہ زیور اتنے لاکھ حق مہر اتنی جائیداد نام کرو تو ہم شادی کیلئے تیار ہیں۔

اظہر کو ایک دوست نے سمجھایا کہ یہ سب مناسب نہیں صدف کے گھر والے بیٹی کی شادی کر رہے ہیں یا بیٹی بیچ رہے ہیں لیکن اظہر کو تو صدف چاہیئے تھی معاملہ چلتا رہا ایک دن صدف نے اظہر کو بتایا میری امی میرا رشتہ میرے کزن کے ساتھ کر رہی ہیں جو دبئی میں کام کرتا ہے اور بہت پیسے والا ہے اظیر نے صدف سے اس کے کزن کا نمبر لیا اور اس کو کال کرکے پوری بات بتائی کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں جبکہ صدف کے کزن نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور صدف کے کہنے پر ہی میں نے اس کے گھر شادی کی بات کی ہے اظہر کو اب بھی عقل نا آئی عشق سچ میں اندھا ہوتا ہے۔

اظہر کو اس کا دوست ایک عامل کے پاس لے گیا یہ عامل سچ میں ایک خطرناک عامل تھا لیکن جو دوست اظہر کو لے کر گیا تھا وہ عامل اس کی ہر بات مانتا تھا یہاں ظلم یہ ہوا کہ اظہر جس کو اہنا دوست سمجھ رہا تھا اصل میں وہی اظہر کا دشمن تھا اس کا مقصد صرف اظہر کی بربادی تھا۔

عامل بھی اتنا سخت قسم کا تھا کہ خدا کی پناہ اس عامل کا دعوی تھا کہ میں اپنے سر کا ایک بال کسی انسان کے اوہر رکھ دوں تو وہ زمین میں دھنس جائے اس کا یہ دعوی غلط بھی نہیں تھا وہ عامل تھا ہی انتہائی سخت اس نے اظہر سے کہا تمھارا کام ہوجائے گا پندرہ ہزار ایڈوانس دے دو اظہر نے رقم ادا کی عامل نے دو دن بعد آنے کو کہا دو دن بعد عامل نے کچھ تعویز دیئے کہ یہ صدف کے گھر میں دفن کر دو پھر تماشہ دیکھو۔

ہوس کے پجاری - اردو کہانی

اظہر آدھی رات کے وقت دیوار پھلانگ کر صدف کے گھر میں داخل ہوا تعویز ایک گملے میں دبائے اور واپس آگیا لیکن اظہر یہ نا سمجھ پایا کہ اس کا دماغ اب عامل کے قابو میں ہے جو عامل چاہے گا اظہر وہی کرے گا کیونکہ اظہر اس قسم کا انسان نہیں تھا نا ہی وہ کبھی ان چکرون میں پڑا تھا بس دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر عامل کے پاس گیا یہی اس کی غلطی تھی۔

دوسری طرف صدف کی ماں نے صدف پر پابندی لگا دی کہ تم فون کا استعمال نہیں کرو گی اور گھر سے بھی نہیں نکلو گی اب یہ پابندی ماں کی طرف سے تھی یا صدف کا جھوٹ تھا اس کا فیصلہ تو وقت نے ہی کرنا تھا بہت دن اظہر کوشش کرتا رہا لیکن صدف سے بات نا ہو پائی دوسری طرف اظہر مسلسل عامل کے پاس بھی جاتا رہا عامل کے بقول صدف کی ماں بھی اظہر پر سخت جادو کروا رہی ہے لہذا آج بکرا صدقہ کرنا ہے تم اتنے ہزار دے دو کبھی تعویزات کے نام پر پیسہ لوٹنا اظہر پیسہ لٹاتا رہا کہ کسی طرح اپنی محبت کو حاصل کرلے۔

پراسرار رات - مکمل اردو کہانی

ان حالات کے باوجود صدف کی ماں نہیں مانی ایک دن صدف کے گھر کے باہر ٹینٹ لگے دیکھے خوب ناچ گانا ہوا اس کام کیلئے سپیشل گکوکار بلوائے گئے اظہر کو پتا چلا کہ صدف کا نکاح ہو رہا ہے اظہر حیران رہ گیا کہ یہ کیسی لڑکی ہے جو نکاح پر نکاح کر رہی ہے اظہر پھر اس عامل کے پاس پہنچا کہ یہ معاملہ ہے عامل نے کہا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں لڑکی اب بھی تمھاری ہے جب کوئی تعویز حلق سے نیچے اترتا ہے تو یہی ہوتا ہے صدف کی ماں نے صدف کو تعویز پلائے ہیں میں نے تمھیں پہلے ہی کہا تھا کہ لڑکی کو لے کر بھاگ جاؤ تم پریشان نا ہونا آج ہی بکرا صدقہ کرتا ہون اور عمل کرتا ہوں تم پیسے دے جاؤ

 اظہر نے مطلوبہ رقم ادا کردی۔
اس رات اظہر جب اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا اس کی آنکھ کھل گئی اظہر نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا جن اس کے سامنے کھڑا ہے موٹا تازہ جن جس کا سر کمرے کی چھت سے لگ رہا تھا اظہر اگلے دن پھر عامل کے پاس پہنچ گیا اس کو رات والا واقعہ بتایا عامل نے کہا کہ یہ جن صدف کی ماں نے بھیجا تھا تم دیکھنا میں آجاس سے بھی بڑا جن صدف کی ماں کےپاس بھیجوں گا۔

اسی طرح کچھ دن اور گزر گئےصدف کے ساتھ رابطہ ناممکن ہوگیا تھا ایک دن شام کے وقت اظہر نے صدف کے باپ کو دیکھا اور سیدھا اس کے پاس پینچ گیا اظہر نے ادب سے سلام کیا اور کہا کہ آپ لوگ یہ ظلم نا کریں صدف میری بیوی ہے نکاح پر نکاح نہیں ہوتا صدف کے باپ نے انتہائی ہوگیا ہے عامل جھٹ سے بولا صدف کو ساتھ بھگا لائے ہو یہ بات کہتے ہوئے عامل کے چہرے پر عجیب سی مسکراہٹ تھی اور آنکھوں میں شیطانی چمک جو اظہر نے صاف محسوس کر لی اور سوچ میں پڑ گیا کہ اس کی مسکراہٹ آنکھوں کی چمک کا مقصد کیا ہے اور میں اپنی بیوی کو بھگا کر عامل کے پاس کیوں لانے لگا عامل کو حالات سے آگاہ کرنے کے بعد اظہر واپس آگیا لیکن اس کا ذہن الجھا ہوا تھا

بند گلی کا انوکھا راز - مکمل اردو کہانی

 یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ عامل اظہر کے گھر سے بہت دور ایک ویران جگہ گاؤں میں ریتا تھا اس جگہ جانے کیلئے سپیشل گاڑی ہائر کرنا پڑتی تھی اور گاڑی والا تین ہزار روپیہ کرایہ لیتا تھا ایک دن اظہر کو اس کا وہی دوست جس نے کہا تھا کہ صدف کی ماں بیٹی کی شادی کر رہی ہے یا بیٹی کو بیچ رہی ہے میرے پاس لے آیا ابھی اظہر میرے کمرے میں داخل ہوا ہی تھا کہ ڈھیر جنات ایک دم سے اطہر سے الگ ہوئے میں منہ سے کچھ نا بولا اظیر کا وہ دوست میرا بھی جاننے والا تھا ہمارا بہت اچھا تعلق تھا۔

اس نے کہا کہ اظہر کو سمجھائیں یہ کیا بے وقوفی کر رہا ہے میں نے اظہر سے کہا کہ اپنے منہ سے اپنا مسئلہ بتاؤ اظہر نے پوری بات مجھے بتائی میں نے کہا جو میں کہوں گا اس پر عمل کرو گے اگر یہ وعدہ کرتے ہو تو میں ساتھ دوں گا وعدہ خلافی کی تو نقصان کے خود ذمہ دار ہوگے۔

اظہر نے وعدہ کیا لیکن میں نے اظہر سے یہ نہیں کہا کہ صدف کو چھوڑ دے کیونکہ اس وقت اس کا پورا وجود عامل کے قبضے میں تھا اور عامل نے اظہر کو مکمل گمراہ کیا یوا تھا کہ یہ لڑکا صدف کے چکر میں لگا رہے اور مجھے ہزاروں روپیہ کھلاتا ریے۔

میں نے اظہر سے کہا تم روزانہ عصر کی نماز کے بعد میرے پاس آیا کرو لہذا اظہر عصر کے بعد میرے پاس آنے لگا اور میں اظہر کو پانی دم کرکے پلانے لگا ایک ہفتے بعد میں نے اظیر سے کہا تم اب اس عامل کے پاس نا جانا وہ تمھارا دوست نہیں دشمن ہے اظہر نے کہا ٹھیک ہے نہیں جاؤں گا گیارہ دن بعد میں نے اظہر سے کہا تمھاری جیب میں دو تعویز ہیں اظیر نے کہا جی بلکل ہیں میں نے کہا وہ تعویز مجھے دکھاؤ۔

اظہر نے دونوں تعویز مجھے دیئے جوکہ زعفران سے لکھے ہوئے تھے لیکن تعویز دیکھتے ہی مجھے شدید جھٹکا لگا کہ اتنے سخت تعویز اس طرح کا تعویز کوئی لاکھوں میں ایک ہوگا جو لکھتا یوگا باقاعدہ پلاسٹک کوٹنگ کئے گئے تعویز تھے میں نے اظیر سے کہا دیکھو میرے بھائی یہ تعویز جب تک تمھارے پاس ہیں سچ میں تم پر گولی بھی اثر نہیں کرے گی اظیر فورا بولا پھر تو یہ اچھی بات ہے نا میں نے کہا اچھی بات ہے لیکن ابھی تم نے میری پوری بات نہیں سنی

خوفناک گڑیا کا انتقام

تم نے جس خاندان سے ٹکر لی ہے ان کا ہیشہ تم جانتے ہو کسی کو مروانا ان کیلئے کوئی بڑی بات نہیں لیکن اگر تم ہی مرجاؤ گے تو عامل کو بکروں کے نام پر ماہانہ ہزاروں روپیہ کون دے گا تم نے کبھی حساب لگایا کہ اب تک تم اس عامل کو کتنا پیسہ کھلا چکے ہو اور تمھارا حال کیا ہوگیا اظیر سوچ میں پڑ گیا اور کہنے لگا بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن میں سمجھ نہیں پا رہا کہ کیا کروں اور کیا نا کروں میں نے کہا یہ دو تعویز ہیں ایک تعویز تمھارا ہر کام سیدھا کرتا ہے کہ تمھارا یقین عامل پر پختہ رہے۔

جبکہ دوسرا تعویز تمھارا کام خراب کرنے کیلئے ہے یعنی ایک تعویز کام سیدھا کرتا ہے اور ایک کام کو الٹا کرتا ہے جب کام الٹا ہوتا ہے تو تم عامل کی طرف بھاگتے ہو اور وہ تم سے ہزاروں روپیہ نکلوا لیتا ہے اب ایک کام کرو سب سے پہلے ان دونوں تعویزوں کے اوپر سے پلاسٹک اتارو دریا پر جاؤ اور پانی میں بہا دو اظہر نے فورا ہدایات پر عمل کیا جب وہ واپس آیا تو اس کے چہرے پر تازگی تھی کہنے لگا تعویز پانی میں ڈالتے ہی مجھے محسوس ہوا کہ سر سے پاؤں تک کوئی چیز میرے وجود سے اتر گئی ہو میں نے کہا چلو اب اگلا کام کرتے ہیں ایک عمل دیتا ہوں اکتالیس دن کا صبح فجر کی نماز کے بعد دریا پر چلے جانا دو بڑے سائز کے پتھر اپنے سامنے رکھنا اور جو عمل دے رہا ہوں پڑھ کر پتھروں پر پھونکنا پھر ان پتھروں کو ہوا میں اس طرح اچھالنا کہ آپس میں دونوں پتھر ٹکرا جائیں اور پانی میں جاگریں اظہر نے عمل شروع کردیا اس دوران صدف کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی اور اظہر کے ساتھ صدف کی ملاقات بھی ہوگئی۔

بہت سی باتیں کھل کر سامنے آئیں اور اظہر نے صدف کو طلاق دے دی اکتالیس دن عمل مکمل ہونے کے بعد اظہر کی حالت اس طرح تھی جیسے ہر گناہ سے پاک ایک تروتازہ انسان ہوتا ہے اظہر نے کہا کہ مجھے یوں لگ رہا ہے جیسے پہلے میں مردہ تھا لیکن اب جیسے مردے میں جان پڑگئی ہو جبکہ اصلیت میں جانتا تھا کہ اظہر بیچارہ مردہ ہی تھا جس کے ساتھ عامل اپنے مفاد کیلئے کھیل رہا تھا کہانی کا مقصد صرف اتنا تھا کہ خدارا ہوش کریں اس طرح کے لوگوں سے دور رہیں اپنی دنیاوآخرت اپنا حق حلال کا پیسہ برباد نا کریں

04 اقساط

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories,


hindi moral stories in urdu,سبق آموز کہانیاں, jin-ki-dushmni,good moral stories in urdu,Moral Stories,Urdu Stories,urdu kahani,اردو کہانی,قسط وار کہانیاں,
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں