ملک میں مہنگائی کا 58 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

News Update

آٹا، دالیں، سبزیوں سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا 159 فیصد تک اضافہ، اپریل میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے زائد رہی
ملک میں مہنگائی کا 58 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، آٹا، دالیں، سبزیوں سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا 
159 فیصد تک اضافہ، اپریل میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے زائد رہی۔ تفصیلات کے مطابق اپریل کے ماہ میں ملک میں مہنگائی کے دہائیوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔

اپریل میں مہنگائی کی شرح36.4 فیصد رہی جو1964 کے بعد مہنگائی کی بلند ترین ماہانہ شرح ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں مہنگائی میں 2.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 28.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سگریٹ 159.89 فیصد، چائے 108.76 فیصد اور آٹا 106.07 فیصد مہنگا ہوا۔

اس عرصے کے دوران گندم 103.52 فیصد اور انڈے 100 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے جبکہ چاول 87 فیصد اور دال مونگ 57 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر دال ماش 56 فیصد سے زائد اور پیاز 52 فیصد تک مہنگی ہوئی، بیسن 51.17 فیصد اور مرغی 43 فیصد سے زائد مہنگی ہوئیں۔ جبکہ یہ واضح رہے کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بھی 46 فیصد سے زائد کی سطح پر ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 27 اپریل تک مہنگائی کے ہفتہ وار شرح 46.82 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ ایک ہفتے میں آلو 8.2 فیصد، مرغی 1.7 فیصد، آٹا 1.5 فیصد اور ڈبل روٹی 1.1 فیصد مہنگی ہو گئی۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کا اضافہ ہوا۔20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 40 روپے مہنگا ہوا ۔


چاول دو روپے فی کلو ،گڑ دو روپے فی کلو اور ڈبل روٹی ڈیڑھ روپے مہنگی ہوئی ۔انڈے فی درجن 2 روپے،کھلا دودھ ڈیڑھ روپے مہنگا ہوا ۔ایک ہفتے میں دال ماش، دال چنے، چھوٹا گوشت، واشنگ سوپ اور کھلا دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 10 روپے، کیلے فی درجن 14 روپے سستے ہوئے ۔چینی، ایل پی جی اور دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔


گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں