عیسائی اور مسلمان کی موت

islamic stories in Urdu

عیسائی اور مسلمان کی موت

ایک دفعہ ایک عیسائی اور ایک مسلمان دونوں بستر مرگ پر تھے ۔ بیماری کی حالت میں عیسائی کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ مجھے مچھلی کا گوشت مل جائے ۔ اللہ تعالی نے فرشتے کو حکم دیا کہ جاؤ اور اس عیسائی کے گھر کے تالاب میں ایک مچھلی ڈال آؤ تاکہ اس کی خواہش پوری ہو جاۓ ۔ دوسری طرف مسلمان کے دل میں خواہش ابھری کہ زندگی کے اس آخری حصہ میں مجھے زیتون کا تیل مل جائے ۔ اللہ تعالی نے فرشتے کو حکم دیا کہ اس کی الماری میں زیتون کا تیل ہے جاؤ اور اس کو گرا کر ضائع کر دو۔

اللہ تعالی کا حکم ہے کہ عیسائی کی خواہش پوری کرو اور مسلمان کا زیتون کا تیل گرا دو فرشتے نے عرض کیا اللہ پاک آپ کا حکم امت کی آسانی کے لئے ہے اس کی حکمت بھی واضح فرما دیجئے تاکہ امت بادت کی اصلاح ہو جاۓ اور انسانیت کو سبق مل جاۓ ۔ پھر اللہ پاک نے فرمایا , وہ جو عیسائی تھا دنیا کے لحاظ سے اس کی ایک نیکی باقی تھی میں نے چاہا کہ اس کی نیکی کا بدلہ دنیا میں ہی دے دوں اور جب وہ میرے پاس آئے تو اس کے لیے سوائے جہنم کے اور کچھ نہ ہو ۔ اور جہاں تک اس مسلمان کا تعلق ہے تو اس کی ایک کوتاہی اس ، کے دامن پر رہ گئی ہے اور میں چاہتا ہو کہ اس کی خواہش ٹوٹے اور وہ اس پر صبر کرے اور میں اس کی اس کوتاہی کو دور کر دوں ۔ تاکہ جب وہ میرے پاس آئے تو اس کے لئے میرے پاس سواۓ جنت کے اور کچھ نہ ہو ۔

حضرت سفیان ثوری اور موت کا فرشتہ

 سبحان اللہ ۔ کرنی تھی بخشش تو بہانے بنا دیے , جنت میں مومنوں کے ٹھکانے بنا دیے۔

حضرت محمد ﷺ کی وفات کا دن

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں