چوہوں کی ریس ۔ ایک دلچسپ تحریر


آپ نے کبھی چوہوں کو دیکھا‘ چوہوں کا پنجرہ کھول دیں یہ پوری طاقت کے ساتھ سرپٹ دوڑیں گے لیکن دوڑتے ہوئے انھیں یہ پتا نہیں ہوتا
’’ہم نے جانا کہاں ہے‘‘
چوہے ہمیشہ منزل کا تعین کیے بغیر دوڑتے ہیں
دوسرا
اگر کوئی چوہا خوراک کے لالچ میں کسی پنجرے میں گر جائے یا ٹکٹکی میں جائے تو دوسرے چوہے اس کا حشر دیکھنے کے باوجود باز نہیں آتے۔
وہ بھی اس کے باوجود ٹکٹکی میں پھنستے اور پنجرے میں گرتے چلے جاتے ہیں اور آخر میں سارے مارے جاتے ہیں۔
نفسیات دان چوہوں کی اس حرکت کو ریٹ ریس یا چوہا دوڑ کہتے ہیں۔
کیا ہماری حرکات چوہوں جیسی نہیں ہیں۔۔۔۔۔!!!!!
ہم بھی منزل کا تعین کیے بغیر سرپٹ بھاگتے چلے جاتے ہیں،
ہم بھی دوسروں کے گرنے اور پھنسنے سے سبق نہیں سیکھتے اور ہم بھی گڑھوں میں گرتے اور مرتے چلے جاتے ہیں۔
ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟
ماہرین حسد کو اس کی بڑی وجہ قرار دیتے ہیں‘ حسد انسان کا سب سے بڑا جذبہ ہے‘ ہم دوسروں کو جلانے اور چڑانے کے لیے پھانسی تک چڑھ جاتے ہیں.“
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں