نادان لڑکی اور جادو گر۔ تحریر صائمہ ملک


نادان لڑکی اور جادو گر 
تحریر صائمہ ملک 

ہادی گھر کا کیا ہوا ؟؟؟؟ 
آج پھر مالک مکان بول رہے تھے ۔۔۔
مقدس میں آج بھی گیا تھا 2/ 3 گھر دیکھے ہیں مگر کچھ سمجھ نہیں اے ۔۔۔
ہادی اور مقدس 4 سال سے اس گھر میں رہ رہے تھے آزاد کشمیر سے 4 سال پہلے جاب کی وجہ سے کراچی شفٹ ہونا پڑا ۔۔
اب آچانک مالک مکان کا بیٹا اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان واپس آرہا تھا ۔۔تو یہ پورشن انہوں نے اپنے بیٹے کو دینا تھا ۔۔۔۔
ہادی اللّه پاک کرے کراچی میں بھی ہمارا اپنا گھر ہوجاے ۔۔۔
جب سے کراچی میں آپ کی جاب کا ہوا ہے بس یہ کراے کے گھر کا مسلہ ہی ختم نہیں ہوتا ۔۔۔
وہاں کشمیر میں کم سے کم اپنا گھر تو تھا ۔۔۔
یہ تو تم ٹھیک بول رہی ہو........
اپنا ذاتی گھر ہونا بھی اللّه پاک کی نعمت ہے ۔۔۔
ہادی میں سوچ رہی تھی ۔۔۔
لو جو میری مانو بلی بھی کچھ سوچ رہی ہیں ۔۔۔میں تو یہ ہی سمجھتا تھا کے پورا دن فون پہ بات کرنے کے سوا کوئی کام ہی نہیں ۔۔۔۔
اچھا تو یہ آپ کو 3 بچے ماسی برکتے گاوں سے آکر سمبھالتی ہے ۔۔۔
اچھا اچھا !!!!!!! 
ناراض نہ ہو میں تو مذاق کر رہا تھا ۔۔۔بولو کیا بول رہی تھی ۔۔۔۔
رہنے دے اب میں نہیں بتا رہی ۔۔۔
اچھا چلو یہ تو اور ہی زیادہ اچھی بات ہے ۔۔۔۔( ہادی کو پتا تھا جب تک مقدس اپنی بات بتا نہ دے اسے آرام نہیں آے گا ۔۔۔۔
ہادی آپ نہ مجھ سے محبت ہی نہیں کرتے اس لئے میری بات کو توجہ نہیں دیتے ۔۔۔اب میں نہیں بولو گی ۔۔۔
اچھا چلو سوری اب بولو ۔۔
ہادی میں سوچ رہی تھی کے ہم اپنا گھر لے لیتے ہے کب تک کراے کے گھر مے رہتے رہے گے ۔۔۔
دیکھو مقدس تم ٹھیک تو بول رہی ہو مگر تمہیں پتا ہے میرے حالات کا ۔۔۔۔۔ ابھی شازیہ کی شادی میں اتنا خرچہ ہوا ہے ۔۔اب ایک دم سے گھر میں نہیں لے سکتا کچھ وقت دو مجھے ۔۔۔
شازیہ کی شادی میں تو آپ نے بہت کیا اور اللّه پاک آپ کو اس کا ڈبل دے گا یتیم کزن ہے ہماری ۔۔ہمارے سوا کون ہے اس کا ۔۔۔
مولا کا کرم رہا عزت سے سب ہوگیا ۔۔۔
آپ پتا تو کرے کتنے کا گھر آے گا ؟؟؟؟؟؟
۔۔ضروری نہیں ہم کسی بڑے علاقے میں گھر لے کسی نارمل علاقے میں دیکھ لے ۔۔آپ کچھ کمپنی سے لون لے لے باقی سونا بھی اچھا خاصا ہیں ہمارے پاس ۔۔
نہیں یار سونا بلکل بھی نہیں ۔۔۔تم پہنتی ہو مجہے اچھا لگتا ہے ۔۔
دیکھو ہادی ہم اس گھر کا 30,000 کرایا دیتے ہیں ۔۔۔
ان پیسوں سے ہم کمیٹی ڈال کے دوبارہ سونا بنا لے گے ۔۔۔
اچھا سوچتا ہوں۔۔۔
سوچتا نہیں آپ کل سے گھر دیکھنا شروع کرے اور کل اپنے باس سے بھی بات کرے ۔۔
اچھا اچھا بابا کل کرتا ہوں ۔۔
ہادی نے گھر دیکھنے شروع کیے مگر کوئی گھر رینج میں نہی آرہے تھے ۔۔
ایک دوست سے پوچھا تو اس نے بتایا کے ایک گھر تو ہے مگر کافی ٹائم سے بند پڑا ہے گھر کا مالک کافی عرصے سے باہر ملک میں 6 سال پہلے 2/ 3 دفہ کرایہ پہ دیا تھا مگر جلد ہی گھر خالی ہوجاتا تھا
اس لئے اب مالک بیچنا چاہ رہا ہے ۔
مالک کو پیسوں کی اتنی لالچ نہیں اگر تمہیں گھر پسند آجاے تو بات کر لیتے ہے جتنے پیسے تم ابھی کر سکتے ہو کر دو باقی کا میں ٹائم دلوا دو گا۔۔۔۔۔۔ میری بیوی کے کزن ۔ کا گھر ہے ۔۔۔میں تمہں باقی پیسوں کا وقت دلوادو گا۔۔۔۔۔۔
ابھی اس کو تماری مجبوری بتادیتا ہوں کے تمہیں جلد گھر شفٹ کرنا ہے ۔۔۔
یار ایسا ہو جائے میں تمارا احسان کبھی نہیں بھولو گا
ارے یار احسان کیسا ۔۔۔۔۔۔کل رات کو آفس سے واپیس میں چلتے ہیں ۔۔۔میں کل چابی بھی لے آوگا ۔۔۔
گڈ ہوگیا یار یہ تو ۔۔۔
رات کو مقدس کو بتایا ۔۔
ارے ہادی یہ تو بہت اچھا ہوجاے گا ۔۔۔۔
میں بھی آپ کے ساتھ کل چلو گی ۔۔۔
تم کہا چلو گی پہلے میں دیکھ کر آتا ہوں اگر سمجھ آگیا تو تمہں بھی لے جاوں گا ۔۔۔
اچھا چلے ٹھیک ہے ۔۔۔
مگر یاد سے جانا بھول نہیں جانا
دوسرے دن ہادی گھر دیکھنے جاتا ہے ۔۔گھر اتنا بنا ہوا نہیں ہوتا ۔۔
مگر ہادی کا دوست بولتا ہے کے ابھی گزارا کرو جب پیسے ہاتھ میں آجاے تو اپنا مرضی کا بنا لینا ۔۔۔
مقدس بھی دیکھ کر ہاں بول دیتی ہے کے کچھ کام ابھی کروا لے گے باقی جب زمین کے سالانہ پیسے آے گے گاوں سے تب دیکھ لے گے ۔۔۔
گھر ایسا بنا ہوا تھا کے 3 کمرے کچن ایک ساتھ ۔۔۔اور ایک کمرہ بلکل الگ بنا ہوا تھا ۔۔۔..
جب مقدس گھر کی صفای کرنے آتی ہے اس کو کچھ عجیب سا محسوس ہوتا ہے جیسے اس کے پیچھے کوئی کھڑا ہے 2/ 3 دفہ ایسا ہوتا ہیں پھر اپنے وہم سمجھ کے اگنور کرتی ہیں ۔۔۔
بہرحال اللّه پاک کا نام لے کر اس گھر میں شفٹ ہوگے ۔۔۔۔گھر کے کام کروا کے سیٹنگ کروا کے اب گھر کی کچھ شکل نظر آی ۔۔
مقدس ایسا کرتے ہے یہ جو کمرہ الگ ہے اس کو اسٹور روم بنا دیتے ہے ۔۔۔
نہیں نہیں ہادی اسٹور روم تو ہے اور ہمارے پاس اتنا سامان بھی نہیں ہے ایسا کرتے ہے۔۔۔۔
جب آپ کی سیلری آے گی اس روم کو چھوٹی سی مسجد بنا لیتے ہیں ۔۔
مسجد ؟؟؟؟
یار جیسے بچوں کے لئے پلے روم ہوتا ہیں ۔۔ جہاں بچے شوق سے گیم کھلتے ہے ۔۔تو ایسے ہی 
کیو نہ ہم چھوٹی سی مسجد بنا لے بچوں کے لیے جہاں بچے نماز بھی پڑھے ۔۔اور قاری صاحب جب بچوں کو قرآن پڑھانے تو تو وہی پڑھے۔۔۔۔
سوچا تو تم نے بہت اچھا ہے مگر مقدس بچے ابھی چھوٹے ہیں ابھی سے ان کو ان باتوں کی سمجھ نہیں آیے گی ۔۔۔اسے ہی بچے بے ادبی کرے گے ۔۔۔
دیکھے چھوٹے ہونے کی بات ہے تو !!!!! 
ہادی ہم اسکول کے لئے جب سردی مے بچوں کو 6 بجے اٹھاتے تو نماز کے لئے کیوں نہیں ۔۔
ابھی سے عادت ڈالے گے تو ہوگا نہ ۔۔۔
اور رہی بات بے ادبی کی تو ہم ان کو سمجھاے کے اللّه پاک کے سامنے کیسے جاتے ہیں ۔۔۔
فارزان کی دفعہ تو کراچی میں شفٹنگ کا مسلہ تھا مگر ۔۔۔پریشے اور تسق کو میں قرآن حفظ کرواو گی انشاء اللّه
انشاء اللّه ضرور ۔۔۔چلو پھر پکا فائنل ہوگیا وہ روم چھوٹی سی مسجد ہوگی میں بھی اسی کمرے میں قرآن پاک کی تلاوت کرو گا ۔۔اور تم بھی وہی نماز اور عبادت کیا کرو۔۔۔
اور پڑوس میں کسی سے ملاقات ہوئی ۔۔
جی آج بریانی بنای تھی ۔۔سامنے گھر میں بھی دے آی 
وہاں 2 میاں بیوی رہتے ہیں۔ ۔ ان کے کوئی بچے نہیں ہے ۔۔بہت پیاری ہے شیزہ نام ہے 10 سال ہوگے ہے شادی کو ۔۔
اور برابر میں انکل آنٹی ہیں ۔۔ ان کی ایک بیٹی امریکا مے شادی کر کے گی ہے ۔۔ایک بیٹا لاہور میں جاب کرتا ہے ۔۔اکیلے رہتے ہے بیٹا آتا جاتا ہے ۔۔۔
اچھا تو تم خیال رکھا کرو انکل آنٹی کا ہمارے والدین کے عمر کے ہیں ۔۔۔
جی جی ہادی میں نے ان کو بولا ہے کے جب بھی کوئی ضرورت ہو ہمیں بلا لے ۔۔۔۔۔۔۔۔
گڈ بیوی ۔۔
اگلے 2 ماہ میں ہادی مقدس گھر مے سیٹ ہوگے ۔۔۔
مقدس نے اس روم کو اچھے سے بچوں کی عبادت کے لئے سیٹ کر لیا تھا ۔۔۔شیزہ اور سیمی آنٹی بھی گھر دیکھنے آی اور اس عبادت والے کمرے کو سب سے زیادہ پسند کیا ۔۔۔شیزہ تو تھوڑی دیر بیٹھ کے چلی گی ۔۔۔
سیمی آنٹی کو مقدس نے روک لیا ۔۔۔
آنٹی آپ یہاں کتنے ٹائم سے ہیں یہاں ؟؟؟ ۔۔۔
بیٹا مجہے تو یہاں 25 سال ہوگے ہے ۔۔۔
اچھا تو آنٹی مجھ سے پہلے یہاں کون رہتا تھا ۔۔۔
بیٹا 6 سال سے تو یہ بلکل بند ہے جب بہت پہلے یہاں پہ ایک آستانہ ہوتا تھا کوئی صاحب تھے تعویز گنڈے کرتے تھے ۔۔۔۔۔۔
بھر رش ہوتا تھا لوگوں پھر اچانک چلے گے شاید کہی اور آستانہ بنا لیا یا مالک مکان نے خالی کروا لیا ۔۔۔کچھ پتہ نہیں چلا کیوں گئے ؟؟؟؟؟؟؟
۔۔اس کے بعد جو بھی اس گھر میں آیا 15 دن ایک ماہ سے زیادہ نہیں رہا ۔۔۔
کیوں آنٹی ؟؟؟؟
بیٹا یہ تو مجہے پتا نہیں اس دوران میں زیادہ تر اپنے بیٹے کے پاس لاہور رہتی تھی۔۔۔۔
شاید اس آستانہ والا بابا نے کچھ تعویز کیے ہوگے کوئی اس گھر میں نہ رہ سکے مالک مکان پھر اسی کو گھر دے دے ۔۔۔
یہ تو اللّه کو علم بیٹا ۔
۔۔ویسا بیٹا تم اچھا کرتی ہو سپیکر پہ سورت بقرہ اور سورت رحمان کی تلاوت لگاتی ہوں۔ ۔
ہمارے گھر بھی آواز آتی ہیں تمارے انکل بھی سنتے ہیں بہت سکون ملتا ہیں ۔۔
بیشک اللّه کے کلام سے گھر میں رونق اور سکون آتا ہے ۔
تمارے آنے سے پہلے اس گھر میں رونق نہیں تھی عجیب سا ڈر لگا رہتا تھا ۔۔۔
جی آنٹی یہ تو آپ سہی بول رہی ہو جب میں یہ گھر دھونے آی تھی مجہے عجیب لگا تھا اور ڈر بھی لگا تھا مگر میں نے اپنا وہم سمجھا تھا 
مجہے ایسا لگا تھا کوئی کالا سایہ میرے آس پاس ہیں ۔۔۔میں تو بہت ڈر گی تھی پھر میں نے سوچا کیا پتہ اتنے دن گھر بند تھا اس لئے ایسا محسوس ہوا ۔۔۔۔
مگر اب تو اللّه کا شکر ہے بہت اچھا لگتا ہے ۔۔۔
چلو بیٹا میں چلتی ہو تمارے انکل آنے والے ہوگے ۔۔
آپ کھانا نہیں بنانا آج میں نے سرسوں کا ساگ بنایا ہے ۔۔
ارے واہ بیٹا ہمیں بہت پسند ہیں ۔۔۔پہلے بچے ساتھ ہوتے تھے تو دل سے بناتی تھی ۔
اب دل ہی نہیں چاہتا ۔۔۔
ارے آنٹی اداس نہ ہو ہم ہیں نہ آپ کے بچے ۔۔
ہاں بیٹا کیوں نہیں تم نیک ماں باپ کی نیک اولاد ہو ایسی اولاد قسمت والوں کو ملتی ہیں ۔
مقدس ہادی کے 3 بچے ۔۔۔فرزان 7 سال کا ۔۔پریشے 5 سال کی اور تسق ابھی سوا سال کی ہے
مقدس کچن میں کھانا بنا رہی تھی کے تسق کی رونے کی آواز آتی ہے ۔۔
فرزان ۔پریشے بہن کو جھولا دو رو رہی ہے ۔۔تھوڑی دیر میں تسق کی رونے کی آواز بند ہوجاتی ہے ۔۔
مما مما 
فرزان اور پرشے کی عبادت والے کمرے سے آواز آتی ہیں۔ ۔
ارے میں نے انکو بولا کے تسق کو جھولا دو اور یہ لوگ پتا نہیں کیا کر رہے ہیں ۔۔
مقدس ۔۔کمرے میں جاتی ہے تو تسق جھولے میں چپ لیٹی مسکرا رہی تھی ۔۔۔
اور اس کا جھولا حل رہا ہوتا ہے ۔۔
ایسا لگتا ہے تسق کسی کو دیکھ کر مسکرا رہی ہے 
امی ٹھیک بولتی ہے چھوٹے بچوں کو پریاں نظر آتی ہیں اور بچوں کو ہساتی ہیں۔ ۔۔
مگر جھولا کیوں ہل رہا ہے لگتا ہے فرزان جھولا ہلا کر جلدی سے چلا گیاتوبہ یہ بچے بھی نہ ۔۔
مقدس نے بچوں کو عادت ڈالی تھی کے عصر کی نماز پڑھ کر وہ بچوں کو تسبیح دے کر وہی بیٹھ جاتی تھی اور روز کچھ نہ کچھ پڑھتے ۔۔۔
فرزان کو تو کافی سورت یاد بھی تھی پریشے ابھی صرف درود پاک پہلا کلمہ اور استغفار پڑھتی تھی ۔۔
وہ عصر سے مغرب وہی بیٹھا کرتے تھے۔۔۔
مقدس کو ایسا لگتا ہے کچن میں کوئی گیا ہے ۔۔وہ سمجھتی ہے کوئی بلی ہوگی ۔۔جیسے ہی باگھ کے جاتی ہے اسے کچن میں کچھ گرنے کی آواز آتی ہے ۔۔۔کچن میں جاتی ہے تو پوری سالن کی پتیلی زمین پہ گری ہوتی ہے ۔۔
اللّه یہ کیسے گر گی میں تو سہی رکھ کے گی تھی ۔۔۔
پورا کچن گندا ہوگیا تھا سب صاف کر کے ہادی کو فون کرتی ہے کے رات کو کھانے کے لئے باہر سے کچھ لے اے ۔۔
رات کو دستر خوان پہ بھی مقدس یہ ہی پریشان ہوتی ہے کے سالن گرا کیسا۔۔۔ارے پریشان نہ ہو تم نے پتیلی ٹھیک سے نہیں رکھی ہوگی ۔۔
مگر بچوں والا گھر ہیں خیال رکھا کرو اللّه نے بچا لیا اگر اس وقت کچن میں کوئی بچہ ہوتا تو ۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جی سہی بول رہے ہو ہادی ۔۔۔۔
کچھ دن ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوتا ۔۔مقدس بھی سب بھول جاتی ہے ۔۔۔
سامنے والی شیزہ سے بھی مقدس کی بہت اچھی دوستی ہو جاتی ہیں ۔۔
۔۔شیزہ ویسے تو بہت اچھی لڑکی تھی موڈ میں هو تو گھر آجاتی باتیں کرتی رہتی ورنہ زیادہ تر فون پہ مصروف ہوتی ۔۔
ایک دن سیمی آنٹی نے بھی باتوں باتوں میں بول دیا کے انھے شیزہ کچھ خاص پسند نہیں فون والی بات نکلی تو مقدس بھی بولنے لگی کے آنٹی پورا دن اکیلی ہوتی ہے بچے بھی نہیں ہے تو اپنے گھر والوں سے بات کر کے دل لگاتی ہیں ۔۔
ارے بیٹا گھر میں پہلے دل لگاے گھر کا حال تو دیکھو کھانا بھی ہفتے میں 1 سے 2 دفعہ ہی بنتا ہوگا گھر پہ زیادہ تر تو باہر سے آتا ہیں ۔۔
چلے آنٹی چھوڑے ہمیں کیا ۔۔بیٹا مجھ بوڑھی عورت کا کیا ۔۔۔تم خیال رکھا کرو ۔۔۔
اچھا اچھا آنٹی ۔۔۔
رات کو مقدس کو ایسا لگا کے کسی کے رونے کی آواز آرہی ہے کوئی لڑکی آہستہ آہستہ سسکی سے رو رہی ہے ۔۔
اللّه رحم کرے پریشے کو کیا ہوا بھاگ کے بچوں کے کمرے میں جاتی ہے تو دونوں بچے سکون سے سو رہے ہیں ۔۔
سامنے دیکھتی ہے تو نماز والے کمرے کی لائٹ جل بجھ رہی ہیں ۔۔۔۔
جلدی سے ہادی کو اٹھاتی ہے ۔۔
ہادی 
ہادی 
کیا ہوا یار باہر کوئی ہے ۔
کہاں یار 
تم اٹھو تو ۔۔
مگر جیسے باہر آتی ہے اس کمرے لائٹ بلکل ٹھیک ہوتی ہے ۔۔
ہادی یہ ابھی لائٹ جل بجھ رہی تھی ۔۔
ارے یار کبھی کبھی وولٹیج کی وجہ سے بھی ہو جاتا ہے ۔۔
تم بھی نہ ۔۔
ہادی مجہے کسی لڑکی کی رونے کی آواز بھی آی تھی ۔۔میں سمجھی پریشے رو رہی ہے ۔۔۔
مگر پریشے تو سو رہی ہے ۔۔
بس مقدس مجہے پتا ہے تمے نیند نہیں آرہی ہے اور تم چاہتی ہو میں بھی جاگ کے تمارا ٹائم پاس کرو ۔۔۔۔
تو جانی مجہے بہت نیند آرہی ہے کل آفس کے کام سے مجہے حیدرآباد جانا ہے پلز مجہے سونے دو ۔۔۔
چلے آپ سو جاو۔ ۔
پوری رات مقدس کو نیند نہیں آتی کے ایسا کیسا مجہے وہم ہوگیا ۔۔۔
صبح ناشتے پہ وہ ہادی سے رات والی بات کرنا چاہتی تھی مگر ہادی پریشان نہ ہو اس لئے نہیں بتایا ۔۔
آج پورا دن کچھ ایسا نہیں ہوتا جو مقدس پریشان ہو ۔۔شاید میں رات کو آتما والا ناول پڑھ کے سوی تھی اس لئے میں ڈر گی تھی ۔
چھوٹے چھوٹے واقعات ہوتے رہیں ۔۔اس کی چھوٹی بیٹی تسق کا جھولا خود ہلتا رہتا کبھی وہ اگر بتی گھر میں جلانا بھول جاتی تو اسے پورے گھر سے اگر بتی کی خوشبو آتی ۔۔۔
اس نے ان سب باتوں کا ذکر اپنی ساس اور امی سے کیا تو دونوں نے یہ ہی بولا کے اگر تمہیں اس گھر میں ڈر نہیں لگتا تو پریشان نہ ہو ۔۔۔
دنیا میں انسانوں کے علاوہ بھی دوسری مخلوق ہوتی ہیں جب تک ہم پریشان نہ کرے وہ ہمیں تنگ نہیں کرتی ۔۔۔
اور تم خود بول رہی ہو کے جب سے اس گھر میں تم آی ہو ہادی کی ترقی بھی ہوئی ۔۔
تو بس بیٹا نماز قرآن پڑھتی رہو سب اچھا ہوگا۔۔۔۔
الحمدللہ اس گھر میں میں ان لوگوں کو 6 ماہ ہوگے ۔۔۔
ان 6 ماہ میں مقدس کی گلی میں بھی سب سے اچھی دوستی ہوگی تھی ۔۔۔
مگر شیزہ خود تو آتی مگر جب بھی مقدس اس کے گھر جاتی تو باہر سے روانہ کردیتی ۔۔۔
شاید اس کے شوہر کو کسی کا آنا جانا پسند نہ ہو ۔۔۔شکر ہے میرا ہادی ایسا نہیں ۔۔۔
شیزہ کی ایک عادت بہت عجیب تھی جو کپڑے یا کھانا اسے اچھا لگتا فورن مانگ لیتی ۔۔مقدس تو دل سے دے دیتی مگر سیمی آنٹی مقدس کو دبے لفظوں میں سمجھا چکی تھی کے شیزہ کی نظروں میں بہت حسد ہے ۔۔۔
مگر مقدس ان باتوں پہ توجہ نہیں دیتی ۔۔۔
3 دن سے مقدس کو چکر آرہے تھے اور عجیب سی گری گری طبعیت ہو رہی تھی ۔۔۔
ہادی میری طبعیت ٹھیک نہیں لگ رہی کل سوچ رہی ہو ڈاکٹر کو دکھا دو بی پی شاید لوو ہو رہا ہے بہت چکر آرہے ہیں۔۔۔
ارے کوئی گڈ نیوز تو نہیں ۔۔۔
نہ ہادی پلز ایسا سوچنا بھی نہیں اگر ایسا ہوا تو مجہیں اب بچے نہیں چاہیے ۔۔۔
یہ کیا فضول بات بول رہی ہو ہادی کو ایک دم غصہ آتا ہے ۔۔۔
ان سے پوچھوں جو بے اولاد ہیں۔۔
عجیب نہ شکرا پن کیا تم نے۔۔ ۔
نہیں ہادی اللّه مجہے معاف کرے میرا یہ مقصد نہیں تھا ۔۔۔
میں تو اس لئے بول رہی ہے تسق ابھی بہت چھوٹی ہے اور گھر بھی دیکھنا ہوتا ہے ۔۔
اگر یہ بات ہے تو تم کوئی بری عمر کی عورت دیکھ لو جو 24 گھنٹے ہمارے ساتھ رہے تمہیں کام کی بھی آسانی ہوجاے گی 
اللّه نے اتنا کرم کیا ہے کے ہم افورڈ کر سکتے ہیں۔۔۔
جی ٹھیک ہے ہادی ۔
تمہیں تو پتا ہیں میں اکلوتا تھا میرا کوئی بہن بھائی نہیں تم سب جب اپنے بہن بھائی کے ساتھ کھیلتے تھے تو مجہے بہت برا لگتا تھا کے میرا کوئی بہن بھائی نہی ۔۔
اچھا جی ہم بھی تو تمہین اپنے ساتھ کھلاتے تھے نہ ۔۔۔
ہاں یہ تو ہیں ہم سب کزن بچپن میں کتنا مل جل کر رہتے تھے ۔۔۔
رہتے کیا آج بھی تو مل جل کر رہتے ہے ۔ہاہاہا سہی بول رہی ہو کزن سے بیوی بن گی تم ۔۔۔
ڈاکٹر سے آکر ہادی کو فون کیا کے خوش خبری ہے ۔۔۔
ہادی بہت خوش ہوتا ہے کے رات کو تیار رہنا اس خوشی میں باہر کھانا کھاے گے ۔۔
رات کو باہر گھوم پھر کے واپس آیے تو رات کے 2 بج گے ۔۔۔
ویسے ہادی ایک بات ہے ہائی وے پہ کھانا کھانے کا اپنا ہی الگ مزہ ہے ۔۔۔بچوں نے بھی خوب مزے کیے ۔۔۔
دوسرے دن شیزہ آتی ہے تو پوچھتی ہے رات کو تم گھر پہ نہیں تھی میں آی تھی ۔۔۔
ہا کل ہادی بہت خوش تھے تو ہم باہر کھانا کھانے گئے تھے ۔۔
خیر ہے ہادی بھائی اتنے کیوں خوش تھے ۔۔
وہ کل میں ڈاکٹر کے پاس گی تھی نہ تو گڈ نیوز ہے ۔۔
اچھا !!!!!!!
شیزہ کوئی جواب نہیں دیتی اچھا چلو میں گھر جا رہی ہوں موبائل گھر رکھ کے آی ہوں امی کا فون آنے والا ہے ۔۔
ارے اس کو کیا ہوا ایسے آچانک چلی گی میں تو اس کو مٹھائی کھلانے والی تھی ۔۔
اتنے میں ہادی بھی آجاتا ہیں ۔۔کن خیالوں میں گم ہو دروازہ بھی کھلا ہوا تھا 
ہاں وہ شیزہ آی تھی میں نے گڈ نیوز کا بتایا تو آچانک چلی گی پتا نہیں کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
۔۔
ارے پاگل تم بھی نہ تمہیں پتا ہیں اس کا گھر اولاد نہیں تو یہ خبر سن کر اس کا دل اداس ہوا ہوگا 
ہاں سہی ہادی یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں ۔۔
تم ابھی اس کو نہیں بتاتی 
ہادی کبھی نہ کبھی تو اس کو پتا چلنا ہی تھا۔۔۔!!!!!!!!!!!
رات کو ہادی کو نیند میں ایسا لگا کوئی گنگنا رہا ہے ۔۔
گہری نیند کی وجہ سے ایسے ہی لیٹے لیٹے دیکھا تو مقدس شیشے کے سامنے بال بنا رہی تھی اور کچھ گنگنا رہی تھی ۔۔۔
اس کو کیا ہوگیا آدھی رات کو ۔۔۔
آواز دینے کا سوچا ۔۔
ارے نہیں ہادی لگتا ہے مقدس کو نیند نہیں آرہی اگر اس کو آواز دے دی تو پوری رات جگا کے رکھے گی صبح آفس میں بہت کام ہیں ۔۔۔
صبح ناشتے کرتے وقت ۔۔
مقدس 
جی 
رات کو تمہیں کیا ہوا تھا ۔۔۔
کیوں کیا ہوا ۔
۔آدھی رات کو تم بال بنا رہی تھی اور گنگنا رہی تھی ۔۔۔
کیا ہوگیا ہادی خواب دیکھا ہوگا آپ نے 
میں تو رات کو فرزان کے پاس ہی سوی تھی 
اس کو نیند نہیں آرہی تھی باتیں کرتے کرتے وہی آنکھ لگ گی میری ۔۔
ہادی حیرت سے سوچتے ہوئے ۔۔
خواب تو نہیں تھا میرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھی تو مقدس ۔۔۔
چلو چھوڑو ایسے ہی یہ پریشان ہوجاے گی ۔۔
ہاں ہاں شاید خواب دیکھا ہوگا ۔۔۔
اچھا سنو مجہے 2 دن کے لئے سکھر جانا ہے آفس کے کام سے ۔۔
تمہیں کوئی پریشانی تو نہیں ہوگی اکیلے رہنے سے ۔۔
نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے اگر کوئی مسلہ ہوا تو سیمی آنٹی اور شیزہ ہے نہ میں انھے بلا لو گی۔۔۔۔۔۔۔
چلو ٹھیک میرا بیگ بنا دو ۔۔۔
جی اچھا ۔۔
پورا دن کام میں ہی لگی رہی پتا نہیں چلا مغرب ہوگی ۔۔تمام گھر کی لائٹ جلا کے ۔۔ایسا کرتی ہوں مغرب کی نماز پڑھ کے شیزہ کے گھر چلی جاتی ہوں کھانا بھی بنا ہوا ہے ۔۔ہادی بھی نہیں اے گے ۔۔
کب سے شیزہ کا دروازہ بجا رہی تھی مگر شیزہ کھول نہیں رہی تھی ۔۔
اتنی دیر سے دروازہ کھولا ۔۔چہرے سے لگ بھی نہیں رہا تھا کے سو رہی تھی ۔۔۔
میں کب سے دروازہ بجا رہی تھی ۔۔
ہاں میں واشروم میں تھی ۔۔
آو اندر آو ۔۔
یار میں بھی فری تھی ہادی 2_ دن کے لئے سکھر گے ہے ۔۔۔
اچھا اچھاہ ۔۔۔
شیزہ کچھ سوچتے ہوئے ۔۔۔
پھر تو تم رات کو اکیلی ہوگی ۔۔
ہا وہ تو ہے ۔۔
چلو میں تمارے پاس آجاوں گی ۔۔
نہیں نہیں یار تم کیوں پریشان ہوتی ہو ۔۔
ارے پریشان ہونے کی کیا بات ہے ۔۔ویسے بھی یاسر رات کو دیر سے آتے ہے دوستوں سے تو میں بھی بور ہوجاتی ہوں۔۔
یہ کتنی اچھی ہے اور سیمی آنٹی اس کو کتنا برا سمجھتی ہے ۔۔۔
چلو ٹھیک ہے پھر ابھی چلو کھانا بھی ساتھ کھاتے ہیں ۔۔
نہیں نہیں تم ابھی جاوں میں امی سے فون پہ بات کر کے آتی ہوں ۔۔
اچھا چلو ٹھیک ہے ۔۔۔
شیزہ فون کر کے تھوڑی دیر میں آجاتی ہیں ۔۔۔
رات کو کھانا کھا کے ٹی وی پہ ڈرامہ دیکھ رہی ہوتی ہیں ۔۔مقدس اپنے بالوں میں تیل لگا رہی ہوتی ہے ۔۔
مقدس تمہارے بال کتنے نیچے سے خراب ہو رہے ہے 
میں تمہارے بالوں کی کٹنگ کر دیتی ہوں ۔۔
اس وقت ۔۔
ہاں تو ؟؟؟؟؟
نہیں یار کل دن کو کردینا رات کو میری امی بال کاٹنے کو منہ کرتی ہیں ۔۔
ارے کچھ نہیں ہوتا یہ سب پرانے زمانے کی باتیں ہیں ۔۔
اور قینچی لے کر اس کے بال کاٹنے لگتی ہے آچانک بالوں کی جگہ اس کی انگلی قینچی میں آجاتی ہے سب ایسے اچانک ہوا ۔۔
شیزہ کو ایسا لگتا ہیں کسی نے اس کا ہاتھ پکڑ کر انگلی قینچی میں ڈال دی .
شیزہ کا خون دیکھ کر مقدس بھی پریشان ہوجاتی ہیں ۔۔۔۔۔
ایسے کیسے کٹ گیا یار تمہارہ دھیان کہاں تھا ۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟ 
ہاں بس پتہ نہیں کیسے کاٹ گیا شیزہ کو خود سمجھ نہیں آی مقدس کو کیا سمجھاتی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اچھا رکو میں کچھ لگاتی ہوں ۔کچن سے چاے کی پتی لے کر زخم پہ رکھتی ہے خون بند ہوجانے کے بعد بینڈیج کر دیتی ہیں ۔۔۔
سوری شیزہ میری وجہ سے یہ سب ہوا ۔۔۔
ارے نہیں نہیں تم نے تھوڑی کچھ کیا ہے لگنے کی تھی لگ گی ۔۔۔۔
چلو ابھی میں گھر جا رہی ہوں ۔۔۔
شیزہ ابھی نہیں جاو بھائی بھی گھر پہ نہیں ہے تمہں کچھ ضرورت ہوئی تو!!!!!!!!!!!
نہیں نہیں کوئی مسلہ نہیں ۔۔۔
پوری رات مقدس کو شیزہ کو لے کر پریشانی ہوئی صبح اس کے لئے ناشتہ بنا کر لے گی تو شیزہ کا موڈ بہت خراب تھا ۔۔۔
مقدس تو برا تو بہت لگا مگر یہ سوچ کے چپ ہوگی کے شاید تکلیف کی وجہ سے ایسا موڈ خراب ہے ۔۔۔۔
گھر آکر آج مقدس کا کسی کام میں دل نہیں لگ رہا تھا ۔۔۔
امی کو فون کیا تو پتہ چلا کے ہادی اور مقدس کے تایا ابّو کراچی آرہے ہیں اگلے ہفتے ۔۔
تایا ابّو کے جگر میں تکلیف بہت بڑھ گی ہے تو کراچی میں ڈاکٹر کو دکھانے آرہے ہیں ۔۔۔
امی آپ اور تایی امی ( ہادی کی امی ) بھی آجاے نہ ۔۔۔
نہیں بیٹا رمضان قریب ہیں تو گھر میں بہت کام ہیں ۔ تماری تای امی کو بولوں گی وہ آجاے تمارے پاس ۔۔۔
ہادی کو لے کر بہت اداس ہوتی ہے ۔۔
جی امی ضرور ۔۔
میں اور ہادی تو انکو اتنا بولتے ہیں کے تایا جی کے ساتھ آجاے اور ہمارے ساتھ رہیں 
۔۔یہ گھر انہی کا تو ہیں ۔۔
ہاں سہی بول رہی ہو مگر ہم گاوں میں رہنے والوں کا کراچی میں کہاں دل لگے گا ۔۔۔۔
اچھا چلے ٹھیک ۔۔۔۔
جیسے آپ لوگ خوش ۔۔۔
دو دن بعد شب رات تھی مقدس کو گھر کی صفای کرنے تھی ہادی آجاتا تو کرنے نہیں دیتا تو مقدس نے سوچا کھانا پکانے کا آج ہیں ہی نہیں سیمی آنٹی ابھی بول گی تھی کے رات کو کڑھی پکا رہی ہو تم کچھ نہیں پکانا ۔۔۔
کڑھی میں تو مقدس کی جان تھی ۔۔۔
پورے گھر کی صفای کر کے اب صرف بیڈروم رہ گیا تھا ۔۔۔
پنکھا بہت گندا ہو رہا تھا ۔۔پلنگ پہ چڑھ کے پنکھا صاف کر رہی تھی کے آچانک اتنے بری طرح چکر اے کے نیچے گرنے لگی ۔۔اسی وقت مقدس کو اپنے چہرے پہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا محسوس ہوا اور ایسا لگا کسی نے اسے گرنے سے بچانے کے لئے پکڑا ہو ۔۔
مقدس کے تو ہاتھ پاوں سے جان ہی نکل گی ۔۔۔ایک تو نیچے گرنے کا ڈر ۔۔۔اگر گر جاتی تو کیا ہوتا ۔۔
دوسرا وہ کون تھا جس نے گرنے سے بچایا ۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پانی پی کر بچوں کو لیا اور سیدھا سیمی آنٹی کے گھر چلی گی۔۔۔
سیمی آنٹی خود مقدس کو دیکھ کر پریشان ہوگی ۔۔
بیٹا کیا ہوا سب ٹھیک ہے نہ ہادی تو ٹھیک ہے نہ اتنی پریشان کیوں ہو ؟؟؟؟؟؟؟
۔۔۔یہ تمارا رنگ اتنا پیلا کیوں ہو رہا ہیں ۔۔۔
مقدس پوری بات سیمی آنٹی کو بتاتی ہے ۔۔
مقدس کی حالت دیکھ کر سیمی آنٹی یہ بھی نہیں بول سکتی کے مقدس کو وہم ہوا ہیں ۔۔
بیٹا پریشان نہ ہو ۔۔میں تمارے لئے جوس لے کر آتی ہوں ۔۔
نہیں نہیں آنٹی آپ میرے پاس بیٹھے مجہے بہت ڈر لگ رہا ہیں ۔۔
ارے میری جان کچھ نہیں ہوتا ۔۔چلو میں تمارے پاس ہوں ۔
تھوڑی دیر میں مقدس کی طبعیت ٹھیک ہوئی تو آنٹی نے
مقدس اور بچوں کو کھانا کھلا کے اپنے پاس ہی سلا دیا ۔۔۔
مقدس سو کے اٹھی تو طبعیت بھی ٹھیک تھی اور ڈر بھی کم ہوگیا تھا ۔۔
سوری آنٹی میں نے آپ کو پریشان کیا ۔۔
نہ بیٹا
۔۔۔تم تو میری بیٹی ہو ماں کبھی پریشان نہیں ہوتی ۔۔۔
دیکھو بیٹا میں یہ نہیں بولوں گی تمارا وہم ہوگا تم نے جو محسوس کیا وہ سچ ہی ہوگا مگر اس نے تو تماری مدد کی ہے نہ تمے گرنے سے بچایا ۔۔۔تو اس کا مطلب ہے جو بھی ہے وہ تمے نقصان نہیں دینا چاہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ڈرو نہیں انسان جب ان چیزوں سے ڈرتا ہیں نہ تو ہی اس پہ ہاوی ہوتی ہیں ۔۔۔باقی انھے بھی اللّه نے بنایا ہمھے بھی ۔۔۔
اور تم ایسا کرو رات کا کھانا میرے ساتھ کھالوں پھر میں تمارے انکل کو بتا کر رات کو تماہرے ساتھ سو جاوں گی ۔۔
جی شکریہ آنٹی ۔۔۔
رات کو اللّه کا شکر کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔سیمی آنٹی تجہد کی نماز پڑھنے اسی عبادت والے کمرے میں جاتی ہے نماز پڑھ کے تسبیح پڑھ رہی ہوتی ہے انھے ایسا لگتا ہیں کوئی بہت تکلیف سے رو رہا ہیں ۔۔۔
مقدس کے کمرے میں جاتی ہیں تو وہ سکون سے سو رہی ہوتی ہیں ۔۔مگر سیمی آنٹی کو مستکل آواز آرہی ہوتی ہیں ۔۔
اللّه پاک رحم فرما یہ کون سی ان دیکھی مخلوق ہیں جو اتنی تکلیف میں ہے اللّه پاک مدد فرما اس کی ۔۔۔
جیسے ہی دعا مانگ کے فارغ ہوتی ہیں انھے اپنے پاس ٹھنڈ کا احساس ہوتا ہیں اور دھیمی دھیمی خوشبو محسوس ہوتی ہیں ۔۔پڑھتے پڑھتے وہی آنکھ لگ جاتی ہے ۔
فجر سے تھوڑی دیر پہلے انھے ایسا لگتا ہے کے کوئی انھے پاوں کے انگھوٹے سے اٹھا رہا ہو ۔۔۔
فورن نیند سے اٹھ کے دیکھتی ہے کوئی نہیں کمرے میں بس خوشبو تھی ۔۔۔
رات والی بات کا وہ مقدس سے ذکر نہیں کرتی ۔۔۔ایسے ہی بچی اس حالت میں ڈر جائے گی ۔۔۔
ابھی یہ لوگ ناشتہ کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔کے شیزہ بھی آجاتی ہے ۔۔
یار مقدس مجہے تمارا بلیک والا ڈریس چاہیے مجہے رات کو دعوت پہ جانا ہے ۔وہ والا ڈریس یار وہ تو گندا ہیں ۔۔۔
اچھا رکو میں دیتی ہوں ۔۔۔
پورا گھر دیکھ لیتی ہے مقدس مگر بلیک ڈریس نہیں ملتا ۔۔۔
پھر یاد آتا ہیں کے وہ تو دھلنے کے کپڑوں میں گیا ۔۔۔
سوری شیزہ وہ تو دھلنے کے لئے گیا ہے تم کوئی اور ڈریس لے لو ۔۔۔
نہیں نہیں رہنے دو مجہے وہ ہی چاہیے تھا ۔۔۔
رات کو ہادی بھی واپیس آجاتا ہیں مقدس اسے سب بتاتی ہیں کے اس کے ساتھ کیا کیا ہوا ۔۔
ہادی اس کی بات پہ یقین کرتا ہیں اور سوچتا ہیں کے اس گھر کو کرایہ پہ دے کر دوسرا گھر لے لیتا ہوں 
۔۔۔
مقدس اس کو بتاتی ہے کے تایا ابو آنے والے ہے ۔۔
یہ تو یار بہت خوشی کی بات ہیں ۔۔اتنا ٹائم ہوگیا کوئی رشتےدار کراچی نہیں آیا ۔۔
تایا ابّو کے نام سے اس کے ذہن پہ آیا کے تایا ابّو ایک وقت میں بہت علم رکھتے تھے لوگوں کا علاج بھی کرتے تھے ۔۔
پھر طبعیت خراب رہنے کی وجہ سے سب کچھ چھوڑ دیا ۔۔۔
چلو یہ اچھا ہوجاے گا تایا ابّو گھر دیکھ لے پھر ان سے مشورہ کر کے گھر بدل لو گا ۔۔
آج رات 14 شعبان کی شب تھی سب عبادت میں مصروف تھے کوئی مسجد مے کوئی گھر میں ۔۔۔
ابھی ہادی بھی مسجد سے گھر آیا تھا ۔۔۔مقدس اور ہادی باتے کر رہے تھے انھے صاف محسوس ہوا ان۔ کے پاس سے کوئی سایہ گزرا ۔۔
اور سب سے بری حیرت کی بات یہ تھی کے ان لوگوں کو ڈر نہیں لگ رہا تھا ۔۔
ہادی ابھی آپ نے کچھ محسوس کیا؟؟؟؟؟؟ 
جیسے ابھی کوئی یہاں سے گزرا ہیں ۔۔۔
ہاں مجہے بھی محسوس ہوا ۔۔۔
ہادی مجہے ایسا لگتا ہے ہمارے سوا بھی کوئی ہے اس گھر مے اور وہ ہمے اپنا احساس کروا رہا ہے ۔۔۔۔
تھوڑی دیر بعد عبادت والے کمرے کی لائٹ جل بجھ ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔۔۔
ہادی آپ اس کمرے میں دیکھوں اس رات بھی ایسا ہی ہوا تھا ۔۔۔پھر رونے کی آواز آی تھی ۔۔۔
اللّه رحم کرے تم اپنا اور بچوں کا حصار کیا کرو ۔۔میں نے سوچ لیا ہے تایا ابّو کو گھر دکھا کے ہم یہ گھر بدل لے گے ضروری نہیں ہے کے آج تک ہمے نقصان نہیں ہوا تو کل بھی نہیں ہوگا ۔۔۔۔
جی سہی بول رہے ہیں ۔۔۔۔
دوسرے دن مقدس کا روزہ ہوتا ہیں ۔۔۔آرام کر رہی ہوتی ہے کے شیزہ آتی ہے ۔
مقدس مجہے تم سے کچھ کام ہیں ۔۔
ہا بولوں 
یار مجہے کسی نے بولا ہیں کے صفورا چورنگی کے پاس ایک عامل ہے بہت مشور ہیں جن کے یہاں اولاد نہ ہو وہ علاج کرتا ہے کتنے لوگوں کو ان کے علاج سے بچے ہوئے ہیں ۔۔۔
اچھا !!!!!!!!!!!!
تو مجہے وہاں جانا ہے تم میرے ساتھ چلو گی ۔۔۔
یار میں کیسے ؟؟؟؟؟؟؟
کیوں کیا ہوا ؟؟؟؟؟
یار ہادی ان چیزوں کو پسند نہیں کرتے ۔۔۔
آج کل کا ماحول نہیں ہیں اکیلے ایسی جگہ جانے والا ۔۔۔تمحے جانا بھی ہے تو اپنے شوہر یا ابّو کے ساتھ چلی جاو ۔۔اس طرح اکیلے جانا مناسب نہیں ہیں ۔۔۔
یار کچھ نہیں ہوتا تم صرف ایک دفع میرا ساتھ چلے جاو ۔۔۔
سوری یار مجہے پتہ ہیں ہادی نہیں مانے گے ۔۔۔
اور ویسے بھی کل صبح تایا ابّو نے آنا ہیں تو مجہے ان کے لئے کمرے کی سیٹنگ کرنی ہے ۔۔۔
ویسے تم پوری دنیا گھوم لیتی ہو جب میں بول رہی ہوں تو تمے ہادی بھائی کی باتیں یاد آگی۔۔۔۔
شیزہ کا بات کرنے کا انداز دیکھ کر مقدس بھی حیران ہوگی۔۔۔۔
میں کہاں اکیلے جاتی ہو شیزہ کیسی باتیں کر رہی ہو ۔۔۔
کیوں اس دن تم سیمی آنٹی کے ساتھ کہاں جا رہیں تھی ۔۔۔سیمی آنٹی کے ساتھ جانے کو تمے ہادی بھائی منہ نہیں کرتے ۔۔۔
ایک منٹ شیزہ اب تم غلط بات کر رہی ہو۔۔
میں سیمی آنٹی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گیی تھی ۔۔ان کی بھی طبعیت خراب تھی اور مجہے بھی ٹیسٹ کروانا تھا ۔۔۔اس لئے ہم ساتھ گئے ۔۔۔
اگر تمارے ساتھ بھی ایسا کوئی مسلہ ہوتا میں ضرور جاتی ۔۔۔
مگر تم مجہے وہاں جانے کا بول رہی ہو۔۔۔وہاں جانے کی میرے شوہر کی اجازت نہیں ۔۔۔
شیزہ ایک دم کھڑی ہوتی ہیں اور کچھ بولے بغیر چلی جاتی ہے ۔۔۔
مقدس کا دل بھی بہت خفا ہوتا ہیں شیزہ کی باتوں سے ۔۔۔
دوسرے دن ہادی تایا ابّو کو لے کر گھر آتا ہیں ۔۔
جیسے ہی تایا ابّو دروازے کے اندر قدم رکھتے ہیں وہی ایک دم رک جاتے ہیں ۔۔۔پھر ایک دم افسردہ سے ہو کے اندر آتے ہیں ۔۔
السلام عليكم تایا ابّو ۔۔
وعلیکم السلام کیسا ہے میرا بیٹا ؟؟؟؟
تایا ابّو مقدس کے سر پہ ہاتھ رکھ کے پوچھتے ہیں ۔۔
میں ٹھیک آپ خیریت سے آگے راستے میں طبعیت خراب تو نہیں ہوئی ۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟
نہیں بیٹا کچھ نہیں ہوا مجہے ۔۔۔سب اللّه کا کرم رہا ۔۔
تایا ابّو آپ فریش ہوجاے میں جب تک کھانا لگاتی ہوں ۔۔
جی ٹھیک بیٹا ۔۔۔
کھانا کھا کے ہادی ان سے ہسپتال کی بات کرتا ہیں کے میں کل ہی ڈاکٹر سے ٹائم لیتا ہوں ۔۔۔
جی بیٹا ٹھیک ہے ۔۔
تایا ابّو مجہے آپ سے ایک بات کرنی تھی ۔۔
گھر کی بات کرنی ہیں ؟؟؟؟؟؟
ہادی حیران ہوتے ہوئے آپ کو کیسا پتہ چلا تایا ابّو ؟؟؟؟؟
بس بیٹا ہمے بھی کبھی کبھی کچھ پتہ چل جاتا ہیں ......
جی سہی بول رہے ہیں آپ مجہے گھر کی بات کرنی تھی مقدس کے سامنے اس لئے نہیں کی کے اگر میرا شک سہی نکلا تو جب تک دوسرا گھر نہیں ملے گا مقدس ڈر کے پریشان رہے گی اور اس حالت میں پریشان ہونا اس کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ۔۔
ٹھیک بول رہے ہو تم ۔۔
جب میں گھر مے داخل ہوا تھا اسی وقت مجہے پتہ چل گیا تھا کے کچھ تو ہیں اس گھر میں اور بہت زیادہ تکلیف والا ہیں ۔۔۔
تم مجہے آج رات کا وقت دو میں رات کو پرھای کرتا ہوں ۔۔
نہیں تایا ابو آج نہیں آپ کچھ دن آرام کرے اس کے بعد دیکھنا ۔۔۔
نہیں بیٹا کچھ کام مے دیر نہیں کرنا چاہیے ۔۔۔۔
اچھا! !!!!!ہادی کچھ سوچتے ہوئے 
تو آپ مجھ سے ایک وعدہ کرے ۔۔
آپ بس یہ دیکھے گے کے جو بھی ہے اس گھر میں اس سے ہمی نقصان ہو سکتا ہیں یا نہیں ۔۔
آپ علاج نہیں کرے گے ۔۔۔
آپ کی صحت اس چیز کی اجازت نہیں دیتی اور میں نہیں چاہتا ہماری وجہ سے آپ کو کوئی پریشانی ہو ۔۔
ہاہاہا 
تم تو ابھی سے ڈر گئے ۔۔۔
نہیں تایا ابّو میں اپنی وجہ سے نہیں ڈرا ۔۔۔
میرے نزدیک اس گھر اور پیسوں سے زیادہ رشتے اہم ہیں ۔میں نہیں چاہتا آپ مے سے کسی کو بھی نقصان ہو ۔۔۔
اللّه نے زندگی دی تو ایسے کہیں گھر بن جائے گے ۔۔
اگر گھر والے ہی نہ ہو تو اس گھر کو کیا کرو گا ۔۔۔۔
بس میں یہ دیکھ کر چپ تھا کے ابھی تک اس چیز نے ہمے کوئی نقصان نہیں دیا تھا پھر بھی میں دوسرا گھر دیکھ رہا تھا ۔۔۔
چلو پریشان نہ ہو ۔۔
میں رات کو دیکھتا ہوں مجہے یقین ہیں اللّه کی ذات پہ کچھ غلط نہیں ہوگا . انشاء اللّه ۔۔
رات کو کھانا کھا کے مقدس بیٹا 
جی تایا ابّو ۔۔
بیٹا رات کو میرا بستر اس کمرے میں لگا دے ۔۔
اس کمرے میں 
کیوں بیٹا؟ ؟؟؟میں وہاں نہیں سو سکتا ۔۔۔
نہیں تایا ابّو دراصل وہ کمرہ ہم نے بچوں کے لئے مسجد بنایی ہیں تو ۔۔۔۔۔
میں نے آپ کے لئے دوسرا کمرہ سیٹ کیا ہیں ۔۔۔
اچھا !!!!!!!
چلو ایسا کرو مجہے اس کمرے میں کوئی صاف گدا اور تکیہ رکھ دو مجہے رات کو عبادت کرنی ہوتی ہیں تو میں عبادت کر کے سونے دوسرے کمرے میں آجاو گا ۔۔۔۔
جی ٹھیک تایا ابّو ۔۔
مقدس کمرے میں بستر رکھنے جاتی ہے ۔۔۔
باہر دروازے پہ کوئی زور زور سے دروزہ بجاتا ہیں ۔۔
کون ہیں باہر صبر تو کرو ہادی دروزہ کھولنے جاتا ہے 
دروازہ کھولا تو سامنے شیزہ کا شوہر کھڑا تھا ۔۔۔
خیریت آپ ؟؟؟؟
ہادی بھائی اگر آپ بھابھی کو میرے گھر بجھ دے شیزہ واشروم میں گر گی ہے اس سے ہلا بھی نہیں جارہا میں گاڑی لینے جا رہا ہوں ۔۔
ارے آپ پریشان نہ ہو میں گاڑی نکالتا ہوں ۔۔
میں اور مقدس آپ کے ساتھ ہسپتال چلتے ہیں ۔۔۔
بہت مہربانی ہوگی آپ کی ۔۔۔
مقدس 
مقدس 
جی آی ہادی کون تھا دروازے پہ ؟؟؟؟؟؟
وہ شیزہ بھابھی گر گی ہے واشروم میں تم چادر پہن کر آیو ہسپتال جانا ہیں ۔۔
تایا ابّو آپ بچوں کا خیال رکھے گا میں اور مقدس ہسپتال جا رہے ہیں ۔ سامنے والے گھر کی خاتون گر گی ہے ۔۔۔
جی بیٹا آپ جاو میں بچوں کا خیال رکھو گا ۔۔۔۔
شیزہ کی حالت بہت زیادہ خراب تھی اس سے درد کی تکلیف سے ہلا بھی نہیں جا رہا تھا ۔۔
ٹیسٹ ہونے کے بعد پتہ چلتا ہے کمر کی ہڈی کریک ہوگی ہے ۔۔
ہادی شیزہ کے گھر سے کوئی نہیں آیا ۔۔۔
ہاں مے پوچھا تھا اس کی شوہر بتایا کے وہ لوگ پشاور میں رہتے ہے ۔۔۔شاید کل تک آجائے ۔۔۔
ہمممممم 
اللّه سب پہ رحم کرے 
اب ہم گھر چلے بچے اکیلے ہوگے تایا ابّو بھی تھکے ہوئے ہوگے ۔۔بچے تنگ کر رہے ہوگے ۔۔۔
واپیس گھر آکے آرام کرنے جاتے ہے ۔۔
وہاں تایا ابّو رات کو پڑھای کرتے ہیں ۔۔
انھے صرف ایک سایہ ہی نظر آتا ہیں ۔۔
تم کون ہو میرے سامنے آو ۔۔۔
وہ سایہ کوئی جواب نہیں دیتا بس رونے کی آواز آتی ہے اس کے رونے میں اتنی تکلیف ہوتی ہے کے تایا ابّو کی آنکھوں میں بھی آنسوں آجاتے ہیں ۔۔
دیکھو تم جو بھی ہو جب تک مجہے نہیں پتہ چلے گا میں تماری مدد نہیں کر سکتا ۔۔۔
فجر تک تایا ابّو پڑھتے ہے مگر کچھ سمجھ نہیں آتا ۔
دوسری رات کو پھر وہ پڑھای کرتے ہیں اور ان کے سامنے سب آجاتا ہیں اتنی تکلیف اور رونا کس تکلیف کی طرف اشارہ کر رہا تھا ۔۔
صبح ناشتے پہ تایا ابّو کچھ سمجھ آیا ۔۔
ہاں بیٹا جو پتہ چلا اللّه پاک کسی دشمن کو نہ دکھاے ۔۔۔
آج رات کو تم اور مقدس بھی میرے ساتھ کمرے میں رہنا جو بھی ہوگا تم دونوں کے سامنے ہوگا ۔۔۔
تایا ابّو آپ کو لگتا ہیں مقدس کے سامنے یہ سب ٹھیک ہے ۔۔
بیٹا وہ تماری بیوی بعد میں بنی ہیں پہلے میری بیٹی ہے تم نے سوچا بھی کیسا اس کو میں نقصان دے سکتا ہوں ۔
نہیں نہیں تایا ابّو میرا یہ مقصد نہیں تھا ۔۔۔
ارے ہاں بیٹا میں مذاق کر رہا تھا ۔۔
آج رات مقدس کا وہاں ہونا کیوں ضروری ہے تمے وہیں پتہ چل جاے گا ۔۔۔
تایا ابّو آج صبح سے میرا دل بھی بہت عجیب ہورہا ہے جیسا کچھ برا ہونے والا ہے ۔۔
برا نہیں بیٹا انشاء اللّه ۔۔میرے رب کی رضا ہوئی تو کچھ اچھا ہی ہوگا۔۔۔
انشاء اللّه ۔۔۔
وہاں شیزان ہسپتال میں تکلیف سے ترپ رہی ہوتی ہیں ۔۔میں نے بچہ پانے کے لئے کیا نہیں کیا اور آج میں بستر پہ آگیی ہوں پتہ نہیں کبھی چل سکتی ہوں یا نہیں ۔۔
شاید یہ اس عامل کا علم الٹا ہوگیا ہیں کاش اس دن میں اپنا کام پورا کر لیتی ۔۔۔
مقدس بچوں کو سیمی آنٹی کے پاس سلا کر آتی ہیں ۔۔
تایا ابّو نے مقدس اور ہادی کو کمرے میں بلایا اور بولا بیٹا دیکھو ڈرنا نہیں کچھ چیزے ہمیں نظر نہیں آتی مگر وہ ہم مے سے ہوتی ہیں ۔۔۔
یہ جو تمارے گھر میں ہیں ایک لڑکی کی روح ہے اور بہت تکلیف میں ہے ۔۔
روح ؟؟؟؟؟ 
ہادی اور مقدس ایک ساتھ بولے ۔۔۔
ہاں بیٹا ۔۔
میں کل رات پڑاھی کر کے اتنا کر لیا ہے وہ ہمارے سامنے اے گی ۔۔۔
پھر ہمیں سب پتہ چلے گا اس کے ساتھ کیا ہوا ہیں اور ہم اس کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔۔۔
تایا ابّو نے پڑھنا شروع کیا جیسے جیسے وہ پڑھ رہے تھے ایک سایہ پورے کمرے میں گھوم رہا تھا ۔۔۔
تایا ابّو پڑھتے پڑھتے ۔۔۔
بیٹا ہمارے سامنے آو ۔۔ہم سب مل کے تماری مدد کرے گے ۔۔۔
پھر وہ سایہ ایک جگہ رک گیا ایسا لگ رہا تھا کوئی لڑکی ہے۔۔۔پھر اس کی آواز آی 
میرا نام فروا ہے ۔۔۔
ہاں وہ سایہ لڑکی ہی تھی ۔۔۔
میں آپ لوگوں کو شروع سے آپ کو اپنی کہانی سناتی ہوں پھر آپ لوگوں کو سمجھ آجاے گا ۔۔۔۔
میں اپنے گھر والوں کے ساتھ جوھَر چورنگی میں رہتی تھی ۔۔
میرے گھر میں 2 بھائی ۔ایک بری بہن ۔۔امی ابّو ۔دادی رہتے تھے ۔۔
میں قرآن حافظہ تھی اللّه کا شکر تھا ہمارے گھر میں کسی چیز کی کمی نہیں تھی ۔۔
میری باجی کی اور میری مگنی ماموں کے گھر ہوئی تھی ۔۔۔
ماموں کے دونوں بیٹے امریکا میں رہتے تھے ۔۔۔ان کے وہاں آنے پہ ہماری شادی ہونے تھی ۔۔۔
میں سیکنڈ ایر میں تھی میری دوستی فوزیہ نام کی لڑکی سے ہوئی تھی وہ بہت اچھے گھر کی لڑکی تھی اس لئے ہمارا آنا جانا بھی ایک دوسرے کے گھر تھا ۔۔۔
میری مگنی کے وقت بھی وہ آی تھی اور بہت خوش تھی ۔۔۔
ایک دن اس نے مجہے بتایا کے وہ کسی بابا کے پاس جاتی ہے ۔۔اپنا روحانی علاج کروانے ۔۔۔اس نے میری مگنی کے بعد مجہے بتایا تھا کے اس کو کوئی چیز نظر آتی ہے جس کا علاج ہورہا ہیں ۔۔اس کے ابّو کے کوئی پیچان کے ہے وہ علاج کر رہے ہے
جب اس نے ابّو کا نام لیا تو مجہے بھی کوئی مسلہ نہیں لگا کے جب اس کے ابّو لے کر جاتے ہیں تو اچھی جگہ ہوگی ۔۔۔
اس بات کو تھوڑا ٹائم ہوگیا تھا ۔۔۔
فروا تماری شادی کب ہوگی ؟؟؟
یار ابھی تو ٹائم ہے جب وہ لوگ پاکستان اے گے ۔۔
یار ویسے تمارے سسرال والے بہت پیسے والے ہیں اور تمارا منگیتر خوبصورت بھی بہت ہے ۔۔
اچھا وہ خوبصورت ہے میں نہیں 
ہاں تم بھی ہو تمارے جیسے نصیب بہت کام لوگوں کے ہوتے ہیں
کاش میں اس وقت فوزیہ کی نظروں میں اپنے لئے حسد دیکھ لیتی ۔۔۔
ایک دن فوزیہ بہت رو رہی تھی آج اس نے کلاس بھی نہیں لی ۔۔
کیا ہوا تمحے ۔۔
یار میری طبعیت بہت خراب ہے ابّو بھی آج کراچی میں نہیں ہیں ۔۔۔
مجہے دم کے لئے جانا ہے بہت طبعیت خراب ہو رہی ہے ۔ 
اب سمجھ نہیں آرہا اکیلی کیسے جاوں ۔۔۔۔۔
ہاں تم ایسا کرو گھر جاو اپنی امی کو ساتھ لے جایو ۔۔یار جب تک نے گھر جاو گی 
ان کا آستانہ بند ہوجاے گا ۔۔۔۔
اچھا 
فروا تم میرے ساتھ چلو نہ ۔۔۔
یار میں کیسے ۔۔۔
فوزیہ بری طرح رونے لگی کے میں مجبور ہوگیی اس کے ساتھ جانے کو ۔۔۔
اچھا میں چلتی ہوں رکو امی کو فون کر کے بتا دو ۔۔۔
یار ابھی نہیں تم گھر جا کے بتا دینا ابھی کرو گی تو تماری امی منہ کردے گی ان کو تو نہیں پتہ میرا مسلہ کیا ہے ۔۔۔
اچھا چلو ٹھیک ہے 
ہم نے کالج سے رکشا لیا اور آستانہ پہ پونچ گئے ۔۔
اندر گئے تو ایک آدمی عجیب سی شکل لال انکھے اور بہت ساری مالا گلے میں پہنی ہوئی تھی ۔۔۔
فوزیہ یہ کون سے بابا ہے ۔۔
مجہے یہ ٹھیک نہیں لگ رہے چلو گھر چلے ۔۔
ارے کچھ نہیں تم ان کے حلیہ پہ کیا جاو ۔۔
یار 
اچھا چلو چپ ہوجاو 
بابا یہ میری دوست ہے فروا ۔۔
بابا نے پڑھنا شروع کیا عجیب بات تھی وہ میری طرف دیکھ کر پڑھ رہے تھے ۔۔
جیسے جیسے وہ پڑھ رہے تھے میرا سر بھاری ہورہا تھا ۔۔۔
جب ہم گھر واپیس اے میری طبعیت خراب رہی ۔۔میں نے امی کو بھی نہیں بتایا کے میں فوزیہ کے ساتھ کہاں گیی تھی ۔۔۔
اس دن پہلی دفع میں نے نہ نماز پڑھی نہ قرآن پڑھا ۔۔۔
اس کے بعد میں 2 دفع فوزیہ کے ساتھ آستانہ پہ گیی۔۔
اور اس دوران میں نے اپنے منگیتر سے عجیب رویہ کر لیا تھا نہ اس سے بات کر رہی تھی نہ نماز قرآن پڑھ رہی تھی ۔۔
میری باجی کو بہ منگیتر نے سب بتایا ۔۔مگر باجی کو بھی میں نے یہ ہی جواب دیا کے مجہے میرا منگیتر پسند نہیں ہے ۔۔
پھر کون پسند ہے باجی نے غصہ میں بولا پھر کون پسند ہے ؟؟؟؟
وقت آنے پہ بتا دو گی ۔۔۔۔
مجہے سمجھ نہیں آرہا تھا میں ایسے کیوں بول رہی ہو جب کے میری زندگی میں کوئی اور نہیں تھا
ان سب میں ایک ماہ ہوگیا ۔۔
اب مجہے ایسا لگ رہا تھا کے میرا دماغ بلکل سن رہتا ہیں ۔۔
آج میرا وہ بدنصیب دن تھا میں فوزیہ کے ساتھ پھر آستانہ میں گیی ۔۔
فروا تم بیٹھوں میں پانی لے کر آرہی ہوں ۔۔
میں بھی تمارے ساتھ چلتی ہوں مجہے اکیلے ڈر لگ رہا ہیں ۔۔
ڈرنا کیا یہ دیکھوں انٹی بھی بیٹھی ہے نہ ۔۔۔
فوزیہ کو گے 10 منٹ ہوگے جب آخری آنٹی بھی جانے لگی تو مجہے بھی ڈر لگنے لگ گیا ۔۔۔
میں فوزیہ کو بلا کر لاتی ہوں ۔۔
میں جیسے اٹھی اس خبیث انسان نے مجہے پکڑ کر اس کمرے ( جہاں شیزہ نے عبادت کا کمرہ بنایا تھا ) لے آیا اور دوسرے آدمی نے باہر کے دروزہ کو بند کردیا ۔۔
اللّه کا واسطہ مجہے گھر جانے دو ۔۔۔میں تماری بیٹی کی عمر کی ہوں ۔۔میرے دل میں قرآن ہے اس کا خیال کر لو ۔۔
ضرور ضرور میں مسلمان ہوتا تو ضرور کرتا ۔۔اس وقت مجہے پتہ چلا کے یہ ہندو تھا ۔۔۔
مگر فوزیہ ۔۔۔
ہاہاہا 
تماری دوست تمے چھوڑ کے جا چکی ہیں ۔۔
وہ تمارے لئے میرے پاس آتی تھی اس کو تمارے منگیتر پسند آگیا تھا اس کو امریکا کی زندگی پسند آگی تھی ۔۔
وہ میرے پاس آی تھی کے میں ایسا جادو کرو کے تمارا منگیتر تمہیں چھوڑ کر اس سے شادی کر لے ۔۔
اس کے لئے میں نے تماری تصویر مانگی تھی تمے دیکھ کر میرا دل آگیا تھا اس لئے تمہں آستانہ میں بلایا تھا ۔۔
میں تمہیں اپنے بس میں کرنا چاہتا تھا مگر تم پہ میرا جادو نہیں چل رہا تھا ۔۔
اور جب تم آرہی تھی اس وقت میرا چلہ چل رہا تھا میں نے سوچا تھا چلہ سے فارغ ہو کے تمارے ساتھ مزے کرو گا ۔۔۔
پھر اس جادوگر نے میری عزت خراب کی خود تو کی اپنے ساتھ دوسرے لوگوں کو شامل کیا 
میں نے اللّه سے کتنی دفع موت مانگی پھر شاید اللّه کو مجھ پہ رحم آگیا ان لوگوں نے 3 دن میری زندگی خراب کر کے میرا گلہ دبا کے مار دیا اور اس کمرے میں دفنا دیا ۔۔
جب سے میری روح تکلیف میں میں مسلمان ہوں میرا نماز جنازہ نہیں ہوا ۔۔
میرے گھر والوں کو نہیں پتہ میرے ساتھ کیا ہوا ۔۔
جب فروا کی کہانی ختم ہوئی تو مقدس اور ہادی آنسوں سے رو رہے تھے اتنی ظالم دنیا ۔۔۔
تایا ابّو نے اس سے پوچھا بیٹا تم اس سے پہلے کسی اور پہ ظاہر کیوں نہیں ہوی ۔۔۔
اس جادوگر نے یہاں سے آستانہ ختم کر کے کہی اور چلا گیا 
اس کے بعد یہاں ایک عیسای فیملی آی تھی ۔۔۔
میری مدد وہ ہی کر سکتا تھا جو سچا مسلمان ہو اور یہ کالے علم سے جادو سے دور ہو ۔۔۔
غیر مسّلم کا کیا بولے ۔۔
آج کے دور میں مسلمان بھی اپر سے مسلمان ہے اندر سے دوسرے مذہب سے زیادہ گھٹیا ہے ۔۔
مجہے مقدس میں اپنا عکس نظر آرہا تھا ۔۔۔
یہ بھی میری طرح شیزہ سے دھوکہ خکھا والی تھی ۔۔شیزہ بھی کالا علم کرنے والے جادوگر کے پاس جاتی تھی اولاد ہونے کے لئے ۔۔
اسی جادو گر نے اسے بولا تھا کے وہ کسی حاملہ عورت کے بال اور کپڑے لے اے جس سے وہ علاج کرے گا مقدس کے حمل کو نقصان دیا جاتا ۔۔
مجھ سے جتنا ہوا میں نے مقدس کی مدد کی ۔۔۔
ہادی ایک دم غصہ میں بہن تم مجہے اس جادوگر کا نام بتاوں ۔۔۔
آپ نے میری بیوی کی مدد کر کے مجھ پہ احسان کیا ہیں 
میرا دوست پولیس میں dsp ہیں
میں اس کی مدد لے کر اس جادوگر کو سزا دلاو گا یہ ایک بھائی کا وعدہ ہیں ۔۔
اور آپ مجہے اپنے گھر کا اڈریس بھی دے میں تایا ابّو مقدس آپ کے گھر جا کر آپ کے گھر والوں کو آپ کی حقیقت بتاے گے
دوسرے دن ہادی نے اپنے دوست کی مدد لی ۔۔بہت مشکال سے جادوگر کو ڈھونڈا اس کام میں 15 دن گزر گے جب جادوگر پکڑا گیا ۔۔
اسی دن ہادی مقدس تایا ابّو اور پولیس والے دوست کے ساتھ فروا کے گھر گے ۔۔
بہت مشکال سے اس کے ابّو نے بات سنے کی حامی بھری۔۔
فوزیہ نے فروا کے گھر والوں کو یہ ہی بولا تھا کے اس کا کسی لڑکے کے ساتھ چکر تھا کالج سے بھی وہ اس لڑکے کے ساتھ جاتی تھی ۔۔
اس کے گھر والوں نے بھی یقین کر لیا تھا کیوں کے اس کی باجی بھی گواہ تھی کے فروا نے اسے بھی بولا تھا کے منگیتر پسند نہیں ۔جو پسند ہے وقت آنے پہ بتا دیا جائے گا
بہرحال بہت لمبی بات ہے اس کے گھر والوں کو تایا ابّو نے سمجھایا ۔۔اور dsp نے بھی بتایا کے جادوگر نے بھی اپنا جرم قبول کر لیا ہے اس نے کتنی لڑکیوں کی زندگی خراب کی اور انھے بلیک میل کر کے دوسری لڑکیوں کی زندگی برباد کی ۔۔
3 لڑکیاں آج تک اس کے پاس تھی ۔۔
فروا کے گھر والوں کی اجازت سے اس جادوگر پہ کیس کیا ۔۔اس جگہ کھودا گیا جہاں فروا کو دفنایا گیا تھا ۔۔وہاں سے جو ہڈیاں ملی اس کا ڈی این اے کیا گیا جو مثبت آیا ۔۔۔
فروا کے گھر والوں کی تکلیف رونا ہر انسان کو رلا گیا ۔۔اس کے ماں باپ اس ہڈیوں سے مافی ہی مانگتے رہے ۔۔
آخر فروا کا نماز جنازہ بھی ہوا اور اسے باپ بھائی کا کندھا بھی ملا ۔۔۔
مقدس اور ہادی کو یہ سب خواب لگا مگر تھی ایک کڑوی حقیقت ۔۔۔
مقدس نے ایک سبق سکھ لیا دنیا میں کوئی کتنا اچھا ہی نہ ہو مگر اپنے گھر والوں سے زیادہ کوئی مخلص نہیں ہوتا دوستی ضرور کرے مگر اتنا آگے نہ چلا جائے ۔۔۔فروا کی ایک نادانی نے اس کی زندگی اس کے گھر والوں کو برباد کر گیی ۔۔
فوزیہ جیسے لوگوں کی زندگی اور آخرت دونوں برباد ہے ۔۔
مگر پاکستان میں کروڑوں کی آبادی میں پتہ نہیں کتنے لاکھ لوگ جادو گر ہے ۔۔شیزہ اور فوزیہ جیسے لوگ ہیں
۔۔
اور کتنی نادان لڑکیاں مقدس اور فروا جیسی ہیں ۔۔۔
آپ سب بس اس پہ ایمان رکھے ہر چیز کا ایک وقت ہے اولاد ۔شادی دولت سب ملتا ہے اگر نہیں ملتا تو اس کے بدلے اللّه کچھ اور نوازتا ہے ۔۔سب کا نصیب بلند ہوتا ہے بس وقتی پریشانی میں آکر حسد کر کے ایسے جادوگر میں جا کر اپنا نصیب اور آخرت خراب نہ کرے 
اللّه پاک آپ سب کا حامی ناصر ۔۔
اگر میرے لکھنے سے کسی ایک کو بھی سمجھ آگیی میں سمجھو گی میرا لکھنے کا مقصد پورا ہوگیا ۔۔۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں