جیسا باپ ویسا بیٹا ۔ ایک بہترین واقعہ




امیرالمومنین حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ ابھی اپنے بستر پر پہلو کے بل لیٹے ہی تھے کہ ان کا سترہ سالہ بیٹا عبدالملک کمرے میں داخل ہوا ۔ اس نے کہا : امیرالمومنین آپ کیا کرنا چاہتے ہیں ؟
فرمایا : بیٹا میں تھوڑی دیر سونا چاہتا ہوں ، اس لیے کہ اب میرے جسم میں طاقت نہیں ہے ، میں بہت تھک چکا ہوں ۔ بیٹے نے کہا :
امیرالمومنین ! کیا آپ مظلوم لوگوں کی فریاد سنے بغیر ہی سونا چاہتے ہیں ؟ ان کا وہ مال جو ظلم سے چھینا گیا ہے ، انھیں واپس کون دلائے گا؟ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ نے فرمایا : بیٹا ! چونکہ میں تمھارے چچا خلیفہ سلیمان کی وفات کی وجہ سے گزشتہ ساری رات جاگتا رہا ، تھکاوٹ کی وجہ سے میرے جسم میں طاقت نہیں ۔ تھوڑا آرام کرنے کے بعد ظہر کی نماز لوگوں کے ساتھ پڑھوں گا اور پھر یقیناً مظلوموں کی فریاد رسی ہوگی اور ہر ایک کو اس کا حق دیا جائے گا ؟ کوئی محروم نہیں رہے گا ۔
امیرالمومنین ! اس کی کون ضمانت دیتا ہے کہ آپ ظہر تک زندہ رہیں گے ۔ بیٹے کی یہ بات سن کر حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ تڑپ اٹھے ، آنکھوں سے نیند جاتی رہی ، تھکے ہوئے جسم میں دوبارہ طاقت لوٹ آئی اور ایک دم بیٹھ گئے اور فرمایا : بیٹا ! ذرا میرے قریب آؤ ۔
بیٹا قریب ہوا ، تو اسے گلے لگاکر پیشانی کو بوسہ دیا اور فرمایا : اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ایسا نیک فرزند عطا کیا ، جو دینی معاملے میں میری مدد کرتا ہے۔
پھر آپ اٹھے اور حکم دیا کہ یہ اعلان کر دیا جائے کہ جس پر کوئی ظلم ہوا ، ہے وہ اپنا مقدمہ خلیفہ کے سامنے اسی وقت آکر پیش کرے ۔ چنانچہ مقدمات آئے اور آپ نے انصاف کے مطابق فیصلہ کیا ،
دیکھیے عبدالملک نے کس طرح اپنے والد کو ایک اچھے کام پر ابھارا ، جس طرح امیرالمومنین حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ انصاف پسند ، غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنے والے اور اللہ سے ڈر کر زندگی گزارنے والے تھے ، اسی طرح ان کے بیٹے عبدالملک بھی اپنے والد صاحب جیسی اچھی اچھی بےشمار خوبیاں تھیں ۔
دوستوں ! گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں ، اس لیے اچھے کاموں میں کبھی دیر مت کرو اور ہمیشہ مظلوموں اور غریبوں کی مدد کرو ، اللہ تعالی اس سے خوش ہوں گے اور دنیا و آخرت میں بہترین بدلہ عطا کریں گے
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں