حکومت نے تعلیمی ادارے مزید بند کرنے کا اعلان کر دیا ، 9ویں سے 12 جماعت کے امتحانات کا بھی فیصلہ ہو گیا


حکومت نے متاثرہ اضلاع میں پہلی تا8 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ 9 ویں سے 12ویں جماعت تک کے بچوں کو ہر جگہ آنے کی اجازت ہو گی اور کلاسز میں سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا ، نویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات آگے کیے جارہے ہیں جوکہ مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے ۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو 11 اپریل تک بند کیا گیا تھا اور انہیں کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق اجلاس میں مشاورت کی گئی ہے جبکہ این سی او سی کے اجلاس میں امتحانات کے شیڈول کے بارے میں بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ ملک میں دو قسم کے امتحانات ہونے ہیں ایک وہ جو کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے ہیں اور دوسرا اے اور او لیول کے امتحانات ہیں۔

نویں سے 12 جماعت تک امتحانات ہونے ہیں اس لیے انہیں سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ وہ اپنی پڑھائی کو مکمل کر لیں اور امتحانات کیلئے تیاری کریں ۔ یونیورسٹیوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیاں 28 اپریل تک بند رہیں گی لیکن جو اضلاع متاثر نہیں ہیں وہاں یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کام کریں گی ۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں