صبح کی اذان

 
مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد مسئلہ سامنے آیا کہ نماز کے لیے لوگوں کو کیسے بلایا جائے -
آپ ﷺ نے اپنے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے مشورہ کیا - اس سلسلہ میں ایک مشورہ یہ دیا گیا کہ نماز کا وقت ہونے پر ایک جھنڈا لہرادیا جائے - لوگ اس کو دیکھیں گے تو سمجھ جائیں گے کہ نماز کا وقت ہوگیا ہے اور ایک دوسرے کو بتادیا کریں گے - لیکن حضور اکرم ﷺ نے اس تجویز کو پسند نا فرمایا - پھر کسی نے کہا کہ بگُل بجادیا کریں - حضور اکرم ﷺ نے اس کو بھی نا پسند فرمایا کیونکہ یہ طریقہ یہودیوں کا تھا - اب کسی نے کہا کہ ناقوس بجا کر اعلان کردیا کریں آپ ﷺ نے اس کو بھی پسند نا فرمایا - اس لیے کہ یہ عیسائیوں کا طریقہ تھا -
کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ آگ جلادی جایا کرے - آپ ﷺ نے اس تجویز کو بھی پسند نا فرمایا اس لیے کہ یہ طریقہ مجوسیوں کا تھا
ایک مشورہ یہ دیا گیا
ایک شخص مقرر کردیا جائے کہ وہ نماز کا وقت ہونے پر گشت لگالیا کرے " چنانچہ اس رائے کو قبول کرلیا گیا چنانچہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اعلان کرنے والا مقرر کردیا گیا –
انہی دنوں حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے خواب دیکھا انہوں نے ایک شخص کو دیکھا اس کے جسم پر دو سبز کپڑے تھے اور اس کے ہاتھ میں ایک ناقوس (بگُل) تھا حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس سے پوچھا " کیا تُم یہ ناقوس فروخت کرتے ہو " ......اس نے پوچھا
"تم اس کا کیا کروگے "
میں نے کہا : "ہم اس کو بجا کر نمازیوں کو جمع کریں گے " اس پر وہ بولا :
" کیا میں تمہیں اس کے لیے اس سے بہتر طریقہ نہ بتادوں "
میں نے کہا: " ضرور بتائیے" ..... اب اس نے کہا...... تم یہ الفاظ پکار کر لوگوں کو جمع کیا کرو "
اور اس نے اذان کے الفاظ دہرادیے - یعنی پوری اذان پڑھ کر انھیں سنادی - پھر تکبیر کہنے کا طریقہ بھی بتادیا -
صبح ہوئی تو حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنا یہ خواب سُنایا ..... خواب سُن کر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :
" بے شک ! یہ سچّا خواب ہے ان شاءاللہ! تم جاکر یہ کلمات بلال کو سکھادو تاکہ وہ ان کے ذریعے اذان دیں - ان کی آواز تم سے بلند ہے اور ذیادہ دل کش بھی ہے "
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے پاس آئے انھوں نے کلمات سیکھنے پر صبح کی اذان دی,..... اس طرح سب سے پہلے اذان فجر کی نماز کے لیے دی گئی
(سیرت النبی ﷺ)
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں