حضرت محمد ﷺ نے جب چاند کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا۔


ان کا نام حبیب بن مالک تھا اور وہ یمن کے بہت بڑے سردار تھے،
ابوجہل نے پیغام بھیجا کہ حبیب محمدﷺ نے فلاں تاریخ کو چاند کے دو ٹکڑے کرنے ہیں تم یہاں آ جاؤ، اور چاند کو دیکھنا کہ، وہ دو ٹوٹے ہوتا ہے یا نہیں۔ چنانچہ حبیب بن مالک نے رخت سفر باندھا اور کوہ ابو قیس پر پہنچ گیے، جہاں کفار نے مطالبہ کر دیا تھا کہ آسمانی معجزہ یہاں دکھاؤ یا چاند کو دو ٹکڑے کرو ...! 
میرے آقا حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور چاند دو ٹکڑے کر دیا، اور واپس تشریف لے گئے- خصایص الکبری میں موجود ہے کہ ڈیڑھ گھنٹہ تک چاند دو ٹکڑے رہا ...!
حیبیب بن مالک یہ دیکھ کر حضور اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لے آئے اور بولے :
" یہ سب ٹھیک ہے لیکن بتائیں میرے دل کو کیا دکھ ہے ...؟"
آپ نے فرمایا :
" تیری ایک ہی بیٹی ہے، جسکا نام سطیحہ ہے، وہ اندھی لولی لنگڑی بہری اور گونگی ہے- تجھے اسکا دکھ اندر سے کھائے جا رہا ہے- جاؤ اللّه عالی نے اس کو شفا دے دی ہے ... ! "
حبیب یہ سنتے ہی دوڑ کر اپنے گھر آئے تو انکی بیٹی سطیحہ نے کلمہ پڑھتے دروازہ کھولا ، حبیب نے پوچھا کہ :
" سطیحہ تجھے یہ کلمہ کس نے سکھایا ...؟ "
تو اس نے حضور اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا سارا حلیہ بتایا اور بولی :
" اے ابا وہ آئے، مجھے زیارت بخشی اور دعا فرمائی، اور مجھے کلمہ طیبہ بھی پڑھا گئے ...! "
حبیب واپس گئے اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے، اور نہ صرف مسلمان ہوئے، بلکہ اسلام کی خدمت میں بھی پیش پیش رہے ...!
بحوالہ خصایص الکبری ، بحوالہ شرح قصیدہ بردہ خرپوتی ،بحوالہ معجزات مصطفےصلو علی الحبیب صلی اللہ تعالی علی محمدﷺ )
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں