چلو بھاگ کر شادی کر لیتے ہیں

قبیلہ عرب کی ایک لڑکی ایک لڑکے پر عاشق ھو گئی مجاز کا بھوت دونوں کہ سر پر چڑھ کر ناچنے لگا مختصر یہ کہ دونوں نے بھاگ کر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا لڑکی نے کہا میرے پاس ایک تیز رفتار اونٹنی ھے ھم رات کو ندی پار کر کہ دوسرے شہر روانہ ھو جائیں گے لڑکے نے بھی ھاں کر کہ رضا مندی کا اظہار کیا رات کے پچھلے پہر وقت مقررہ پر دونوں ندی کنارے اکٹھے ھوۓ لڑکی بولی میں اونٹنی پر سوار ھوتی ھوں تم اسے پیچھے سے ھانکتے ھانکتے ندی پار کرو پھر اوپر بیٹھ جانا ندی پار کر کے لڑکے نے کہا مگر ایسا کیوں میں بھی تمھارے ساتھ ھی بیٹھ جاتا ھوں ھانکنے کی کیا ضرورت ھے خود بخود چل تو رھی ھے
لڑکی نے کہا اسکا باپ بھی ھمارا پالتو اونٹ تھا اسکی عادت تھی کہ وہ بیچ ندی میں جا کر بیٹھ جاتا پانی دیکھ کر مست ھو جاتا اور مارنے پیٹنے پر بھی ڈھیٹ بنا رھتا
یہ اونٹنی بھی پانی میں جا کر بیٹھ جاتی ھے عادت ھے اسکی بھی تو اس لۓ تم سے کہہ رھی ھوں کہ اسکو پیچھے سے ھانکتے جانا پھر نہیں بیٹھے گی اور ھمارا وقت بچ جاۓ گا ھم صبح ھونے سے پہلے شہر سے دور نکل جائیں گے
لڑکے نے کچھ دیر لڑکی کہ چہرے پر نظریں گاڑے رکھیں اور پھر ٹھنڈا لمبا سانس لیا
جیسے کوئی پختہ ارادہ کر چکا ھو اور بولا ھم بھاگ کر شادی نہیں کریں گے مقدر ھوا تو نکاح ھو جاے گا نہیں تو جو رب کی رضا تم واپس اپنے گھر چلی جاؤ لڑکی نے کہا مگر کیوں اچانک کیا ھو گیا تمھیں
اس پر لڑکے نے کہا اس اونٹنی کے باپ کی خصلت اس میں منتقل ھو گئی تو کیا میری خصلتیں میری بیٹی میں اور آنے والی نسل میں منتقل نہیں ھوں گی
آج میں تمھارے ساتھ بھاگ رھا ھوں کل میری بیٹی کسی اور کیساتھ بھاگ جاۓ گی
یہ کہہ کر لڑکا واپس پلٹ گیا
کہانی لکھنے کا مقصد عزیز دوستو فقط اتنا ھے
دنیا مکافات عمل ھے,.....
اردو زبان میں کہانیاں حکایات اور دلچسپ تحریریں پڑھنے کے لئے ہمارے پیج کو لائیک کر لیں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں