وہ سات آدمی کون ہیں

حضرت ابوہریرہ _رضی اللہ عنہ_ سے روایت ہے کہ نبی کریم _ﷺ_ نے فرمایا

سات آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے (عرش) کے سائے میں جگہ دے گا جس دن کہ اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا:

1…عادل بادشاہ،
2…وہ جو ان جو اللہ کی عبادت میں پلا بڑھاہو،*
3…وہ آدمی جس کا دل مسجد میں لٹکاہوا رہتا ہے،*
4…ایسے آدمی جن کی محبت محض اللہ کی خاطر تھی، اسی کے لئے جمع ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے،*
5…وہ آدمی جس کو کسی صاحب ِ حسب وجمال عورت نے دعوت دی تو اس نے کہا مجھے خدا کا خوف ہے،*
6…وہ آدمی جس نے اس قدر چھپا کر صدقہ کیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہوئی اور،*
7…وہ آدمی جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا اور آنکھیں نم ہو گئیں.*
{متفق عليه}
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں