زندگی کیسے گزاریں؟


مقبل بن هادی الوادعی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ : کیا آپ جانتی ہیں؟ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی کوئی اولاد نہیں تھی اس کے باوجود بھی کتب السنة النبويۃ میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ملتا کہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کبھی رسول اکرم سے یہ کہا ہو کہ آپ میرے لئے اولاد کی دعا کریں۔کیا آپ جانتی ہیں ؟؟! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے وقت ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی عمر صرف اٹھارہ سال تھی، یعنی آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد 47 سال زندہ رہیں، رسول اکرم ﷺ آپ سے بے انتہا، بے لوث محبت کرتے تھے، اور آپ انتہائی غیرت والی تھیں، ان سب کے باوجود آپ نے اپنی زندگی اسی رنج و غم میں یوں ہی نہیں گزار دی بلکہ خود کو علم وعبادت میں مشغول رکھا اور صحابہ کرام کی معلمہ، اور مقتیہ بنی رہیں۔

 زندگی کا انحصار صرف ان ہی چیزوں پر نہیں ہے۔ نہ اولاد پر شادی پر نہ گھر پر نہ مال پر اور نہ ہی ان چیزوں سے زندگی رک سکتی۔نہ ہی والدین کے گزر جانے سے، اور نہ ہی اولاد کے نہ ہونے سے زندگی رک سکتی ہے۔ اللہ جو کچھ واپس لیتا ہے اسکے بدلے اس سے بہتر چیزوں سے نوازتا ہے ( نعم البدل عطاء کرتا ہے ۔اور یہ دنیا مکمل طور کسی کو  نہیں ملتی ہے بلکہ یہ تو ایک آزمائش گاہ ہے۔لہذا اپنے دلوں کو ایمان سے، اللہ کی رضا سے اور اسکے ساتھ حسن ظن سے معمور کریں، اور اپنے وقت کو طلب علم اور ان کاموں میں لگائیں جو آپکے لئے اور آپکے معاشرے کے لئے دنیاوی اور اخروی اعتبار سے فائدہ مند ثابت ہوں۔صبر کو اپنا توشہ اور قرآن کو اپنا ساتھی بنالیں۔۔۔ فرمان باری تعالی ہے۔ ہم نے قرآن کو آپکے لئے بطور تکلیف نہیں اتارا. [طه:2]

 کسی بھی انسان کے لئے قطعاً یہ مناسب نہیں کہ وہ فارغ رہے،اسلئے کہ شیطان ایسے انسان پر برے خیالات کے ذریعے مسلط ہوتا ہے جو فارغ ہو۔ پس اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ خود کو خیر کے کاموں میں مشغول رکھے تاکہ اس کا نفس اسے ضرر میں مبتلا نہ کرے آخری بات! میں نیک وصالح عورت کو نصیحت کرتی ہوں کہ وہ نیک وکار عورتوں کی صحبت اور مجالس کو لازم پکڑے کیونکہ اس سے ایمان میں، علم میں اور بصیرت میں اضافہ ہوتا ہے دجالی عورتیں ۔۔۔۔۔فتنة النساء یعنی عورتوں کے فتنوں اور دجال کے بارے میں لکھا تو بہت کچھ ہے اور ابھی اور بھی لکھنا باقی ہے۔

لیکن جو چند ہفتے پہلے ہوا چلی ہوئی ہے عورتوں کی اکثریت آج کے دور میں جو بھی بنا سنگھار کرتی نظر آتی ہے وہ اپنے خاوندوں کیلئے نہیں ہوتا سامنے آتی ہے کہ " تبرج "یعنی جاہلیت اور یوں بھی مشاہدات سے یہ بات کے گھر سے باہر نکلنا دونوں میں گہرا تعلق ہے عورتوں کا اصل مرکز انکا گھر ہے اور یہی انکا میدان عمل بھی ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت اس لیئے چھپا کر رکھنے کی چیز ہے کیونکہ جب یہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اسکو تکنے لگتا ہے۔اور عورت جب اپنے گھر کے اندرونی حصے میں ہوتی ہے تو اللہ سے سب سے زیادہ قریب ہوتی ہے
پہلے آزادی و مساوات کے نام پر عورتوں کو گھر سے باہر نکالا ۔اور پھر فیشن کے نام پر جسمانی خدوخال اور زیب و زینت کو نمایاں کرنے والے لباسوں سے تمام بازاروں کو بھر دیا ۔۔۔اور اس میں رنگ و روغن ڈالنے کیلئے کاسمیٹکس کا سیلاب لایا گیا اور آخر کار عورتوں کے کپڑے اترا کر انہیں بیچ بازار میں ننگا کھڑا کر دیا ۔ دجالی ایجنٹوں کے فریب خوردہ دانشوروں اور نام نہاد ترقی پسندوں نےعورتوں کے حجاب اتار کر اپنی عقلوں پر باندھ لئیے ۔

 اور یوں ہر میدان میں عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ نظر آنے لگیں ۔اور لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو بھول گئے کہ انہوں نے فرما یا تھا ۔ کہ جب تمہارے دنیاوی امور عورتوں کے سپرد ہو جائیں گے تو تمہارے لیے زمین کے نیچے کا حصہ زمین کے اوپر کے حصے سے بہتر ہو گا ۔ یعنی موت تمہارے لئے بہتر ہو گی ۔ طبرانی ) قارئین یہی وہ دجالی و شیطانی دور ہے جس سے اللہ کے پیغمبر صدیوں پہلے ہمیں آگاہ کرچکے ہیں ۔۔۔ لیکن کسی کو پرواہ ہونا تو دور کی بات ہے۔۔پتا بھی نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ قیامت کے قریب عورت اور مرد دونوں تجارت کریں گے .( مسند أحمد و مسند بزار ) یعنی قیامت کے قریب عورت اور مرد دونوں اسٹیج پر آ جائیں گی۔قیامت کے قریب عور تیں بار بردار گھوڑوں پر سوار ہو جائیں گی یعنی عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جائیں گی. یعنی قیامت والے دن نوکریاں کرنے والیاں عام ہو جائیں گی ۔"( ترمذی )آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرما دیا تھا کہ جب دجال نکلے گا تو سب سے پہلے عورتیں اسکی پیروی کریں گے( رواه الطبرانی فی الاوسط و رجاله رجال ) -

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں