رخصتی سے اک دن پہلے جب سب گھر والے سو گئے تو وہ گھر کے پیچھے غلہ منڈی جا کر ایک ٹرک میں رکھی بوریوں کے پیچھے چھپ گئی۔ جب ٹرک بہاولپور پہنچا تو ایک لڑکے نے اسے دیکھ لیا اور ٹرک ڈرائیور کو بتا دیا۔ وہ اسے اپنے گھر لے گیا۔ وہ لڑکی کسی اور کے نکاح میں تھی اور گھر سے بھاگی ہوئی تھی جس کی سزا صرف موت تھی۔ اس کے بپھرے ہوئے بھائی اس کی تلاش میں وہاں جا پہنچے۔ ٹرک ڈرائیور کے ہوش اڑ گئے۔ (مکمل کہانی کے لیے تصویر پر کلک کریں)