نماز کی برکت سے زندگی بدل گئی

Urdu Font Stories


نماز کی برکت سے زندگی بدل گئی

عارفہ نے کئی دنوں سے اپنی دوست سدرہ سے کہہ رکھا تھا مجھے کوئی کام والی ماسی چاہیے با وجود کوشش کے بھی مجھے نہیں مل رہی تم ہی کوئی قابل اعتماد ماسی تلاش کرنے میں میری مدد کرو بڑے دنوں کے بعد سدرہ نے عارفہ کو فون پر بتایا میں نے تمہارے لیے ماسی کا بندوبستی کر لیا جس پر تم آنکھیں بند کر کے بھروسہ کر سکتی ہو ہمارے خاندانی جان پہچان کے لوگ ہیں مجھے جیسے ہی پتا چلا انہیں کام کی ضرورت ہے میں نے انہیں تمہارے بارے میں بتا دیا شام تک تمہارے گھر آجائے گی باقی معاملات تم خود طئے کر لینا سدرہ کی بات کے مطابق وہ شام کوعارفہ کے گھر پہنچ گئی عارفہ شام کے کھانے کے لیے چاول چن رہی تھی دروازے کے کھلنے کی آواز آئی ساتھ ہی ایک باوقار خاتون اندر داخل ہوئی اسلام علیکم باجی مجھے سدرہ نے آپ کے پاس بھیجا ہے وعلیکم السلام ارے ہاں ہاں آجائیں مجھے آپ کا ہی انتظار تھا عارفہ نے سلام کا جواب دیتے ہوئے انہیں اپنےساتھ چارپائی پر بٹھا دیا کیا نام ہے آپ کا عارفہ نے اس سے نام پوچھا جی میرا نام سدوری ہے سدوری نے جواب دیا کیا خیال ہے گھر کا کام سنبھال لوگی جی جی باجی آپ فکر ناں کریں سدوری نے عارفہ کو مطمئن کرنے کی کوشش کی عارفہ اسے کام سمجھاتی گئی سدوری ہاں میں ہاں ملاتی رہی سچی بات تو یہ تھی اس با وقار اور پر نور چہرے والی عورت سدوری نے عارفہ کو پہلی نظر میں ہی بہت متاثر کیا تھا عارفہ کی بچی چھوٹی تھی اسی وجہ سے کام والی ماسی کی ضرورت تھی سدوری نے جیسے ہی عارفہ کے گھر کا کام سنبھالا عارفہ مطمئن ہو گئی سدوری بہت نفاست سے کام کرتی اور اتنی ایمانداری اور توجہ سے عارفہ کے گھر کو سنبھالا ہوا تھا جیسے وہ اسی گھر کی فرد ہو عارفہ کا سدوری پر اعتبار دن بدن بڑھتا گیا سدرہ نے اسکی جتنی تعریف کی تھی سدوری اس سے کہیں زیادہ اچھی ثابت ہوئی وہ اپنے کام سے کام رکھتی عارفہ سے بھی زیادہ فری نہ ہوتی عارفہ کو جو بات سدوری کی سب سے زیادہ پسند تھی وہ تھی نماز کی پابندی جیسے ہی اذان ہوتی سدوری سارے کام چھوڑ کر مصلے پر کھڑی ہو جاتی عارفہ خود نماز کے معاملے میں بہت سست تھی سب سے بڑا بہانا یہی تھا بچی چھوٹی ہے عارفہ نے سدوری کے چہرے کے نور کا راز جان لیا تھا سدوری کے پر رونق چمکتے ہوئے چہرے کا راز نماز کی پابندی تھی عارفہ کا ضمیر اتنا جاگ چکا تھا وہ جب بھی سدوری کو مصلے پر کھڑا دیکھتی خود کو کوسنے لگتی

یہ اسی نماز کی عقیدت تھی عارفہ سدوری کا بہت احترام کرتی سدوری نے عارفہ کو کبھی بھی تنگ نہیں کیا اتوار کا دن تھا سدوری کچھ پریشان سی دکھائی دی عارفہ نے اس کے چہرے کی ویرانی کو دیکھتے ہوئے کہا کیا بات ہے سدوری آپ بہت پریشان دکھائی دیتی ہیں سدوری کے برتن اٹھاتے ہوئے ہاتھ رک گئے وہ وہیں بیٹھ گئی باجی میرے بیٹے کو بہت تیز بخار تھا ساری رات آنکھوں میں کٹ گئی اسی لیے آپ کو پریشان دکھائی دے رہی ہوں عارفہ اس پر ناراض ہوتے ہوئے بولی آپ کے بیٹے کو بخار تھا تو آپ کو چھٹی کرنی چاہیے تھی سدوری مسکراتے ہوئے بولی معمولی بخار تھا اللّٰہ کا شکر ہے اب وہ ٹھیک ہے آپ کے کتنے بچے ہیں عارفہ اپنے موڈ میں تھی بیٹا اور بیٹی ماشاءاللہ سے بیٹی شادی شدہ ہے آپ کا بیٹا کیا کرتا ہے کچھ نہیں کیا مطلب وہ کماتا نہیں عارفہ کو سدوری کی آنکھوں کی خاموش پریشانی نظر نہیں آئی وہ چل پھر نہیں سکتا معذور ہے بس نماز قرآن پڑہ کر گھر بیٹھا ہےعارفہ کے دل پر ایک گھونسا لگا وہ نماز اور قرآن پاک پڑھتا ہے سدوری نے بیٹے کے بارے میں بتایا وہ شروع سے ہی چل پھر نہیں سکتا وہ بہت چھوٹا تھا میں اسے مدرسے میں قرآن پاک کی تعلیم کے لیے چھوڑ آتی اور ایک مقرر ٹائم پر اسے مدرسے سے لے آتی اسی طرح خدا کا شکر ہے اس نے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرلی وہ پانچوں وقت نماز کے لیے مسجد جاتا ہے وہ چل نہیں سکتا خود کو گھسیٹ گھسیٹ کر مسجد میں نماز کے لیے جاتا ہے اسے نماز کے بغیر مزا نہیں آتا عارفہ سے اس سے زیادہ سنا نہیں گیا سدوری برتن اٹھا کر چلی گئی عارفہ زاروقطار رو نے لگی اے میرے اللّٰہ مجھے معاف کردے میری نافرمانیوں کو معاف کردے سدوری کا بیٹا معذور ہوتے ہوئے بھی تیری شکر گزاری کے لیے تیری بارگاہ میں حاضری لگاتا ہے اور میں نادان جسے تونے صحت کے ساتھ ہر نعمت ادا کی سدوری کے بیٹے سے بھی گئی گزری نکلی جو تجھے بھلا دیا تیری نعمتوں کو بھلادیا اللّٰہ اکبر کی سدا فضا میں بلند ہوئی عارفہ آٹھ کھڑی ہوئی وضو کر کے مصلے پر کھڑی ہو گئی اس عہد کے ساتھ اب وہ انشاللہ نماز کبھی نہیں چھوڑے گی وہ روتی جا رہی تھی معافیاں مانگتی جاتی عارفہ کو مصلے پر کھڑا دیکھ کر سدوری کو بہت سکون مل رہا تھا


آنکھیں بھیگ جاتی ہیں (مکمل اردو کہانی)

خطرناک بچھو اور یہودی کا قصہ

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں