نیک اور بدکردار عورت

 

انشاء لڑکی ایک باکردار سلجھی ہوئی بڑوں کی عزت اور چھوٹوں سے پیار کرنے والی بہت سمجھدار لڑکی تھی۔
اس کو تعلیم سے بہت لگن تھی اور دین کو سمجھنے کا کافی جذبہ رکھتی تھی اور 
حقوق اللہ و حقوق العباد کی بڑی پابند تھی۔
ہر وقت اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دیتی تھی دنیا جہاں بھر میں کیا ہو رہا ہے یہ بات اس کو اپنی پڑھائی سے غافل نہیں کیا کرتی تھی۔
اور بہت کم بولنے والوں میں سے تھی اور دوستی کو اتنی اہمیت نہیں دیتی تھی۔
مطلب اس کی اچھی خاصی زندگی گزر رہی تھی اور اس کے پاس اپنی کوئی سیل فون نہیں تھی اس کے گھر میں محض ایک چھوٹا سیل فون تھا اور زمانے میں بڑا سیل فون تھا ہی نہیں۔
اس فون میں صرف اپنے ابو کا نمبر تھا یہاں تک کہ اپنی بیسٹ فرینڈ تک کو نمبر نہیں دیا تھا
ایک دن انشاء کی ماں نے اپنے خالہ زاد کزن کو لوڈ کروانے کیلئے نمبر دے دیا
جیسے ہی اس کے کزن کے پاس نمبر گیا تو اس نے پہلے تو پوئیٹری یا اقوال زرین کے مسیجز کرتا رہا
اس کا کزن انشاء سے چار سال چھوٹے تھے جس اسکول میں انشاء پڑھتی تھی وہ بھی اسی اسکول میں پڑھتا تھا
اک طرف انشاء تعلیم میں نمبر ون اور اس کے کزن تعلیم میں زیرو نمبر پر تھے آئے روز مار پڑتی تھی اس کو۔
انشاء دس جماعت میں تھی اور وہ ابھی چھٹی جماعت میں تھا دسویں جماعت کے امتحان کے بعد انشاء ٹیچر لگ گئی اسی اسکول میں اس نکمے کو گھر والوں نے اسکول سے نکال کر چنگچی لیکر دیا تھا۔
معاشرے میں اس کی کوئی عزت و پہچان نہیں تھی دوسری طرف انشاء کیلئے ہر بندہ عزت و تعریفی كلمات کہتے تھے۔
یہاں تک کہ مائیں اپنی بیٹیوں کو انشاء کی مثال دیا کرتی تھی کہ انشاء جیسی بن جاؤ۔
پھر چلتے چلتے انشاء کے کزن نے انشاء کو پرپوز کر دیا جو کہ یہ بات انشاء بہت ناگوار لگی انشاء نے کزن کو کہا کہ میں آپ کو اپنے چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتی ہوں
یہ بات انشاء نے اپنے کزن کو بار بار سمجھائی کہ مجھے آپی کہا کریں کیوں کہ تم مجھ سے چھوٹے ہو اور میں آپ کو لائک بھی نہیں کرتی ہوں۔
لیکن انشاء کے کزن اپنی بات پر بضد تھے اور اس نے محبت پر کئی دلائل پیش کیے جیسے لڑکے ہوتے ہیں۔
انشاء جانتی تھی کہ وہ چھوٹے ہیں اسے نہیں پتا کہ محبت کیا ہوتی ہے وقتی مصنوعی جذبات کو وہ محبت کا نام دے رہا ہے یہ وقتی مصنوعی جذبات اس کے زمین بوس ہو جائیں گے۔
لڑکے ہوتے ہیں ایسے ہیں اگر کوئی لڑکی ہنس کر بات کرے تو ان کو لگتا ہے کہ وہ اسے پسند کرتی ہے ہالانکہ ایسا ہوتا نہیں ہے۔
لیکن وہ بضد تھا کہ ہر صورت میں انشاء کو حاصل کرنا چاہتا تھا
لیکن انشاء اس کو دھوکے میں رکھنا نہیں چاہتی تھی اس لئے انشاء نے ہر بار صاف انکار کردیا تھا کہ میں آپ کو پسند نہیں کرتی ہوں۔
اتنا سمجھانے کے بعد بھی جب وہ نہیں سمجھا تو انشاء نے اس سے بات کرنا چھوڑ دی اس سے کچھ دن بعد اس کی ماں انشاء کے گھر اپنے بیٹے کی شکایت لیکر آ گئی کہ کسی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو گیا ہے ہم سب نے اس کو بہت سمجھایا ہے کہ وہ لڑکی اچھی نہیں ہے لیکن اس نے ہماری بات کو نہیں مانا اور میں نے بھی عہد کیا ہے کہ اس لڑکی کو ہرگز اپنی بہو نہیں بناؤں گی
اس لڑکی کو بہت برا بھلا کہا اور رونے لگ گئی ہم نے اس کو تسلی دی کہ ٹھیک ہو جاۓ گا سمجھ جاۓ گا ٹینشن نہ لیں۔
اس کے بعد اس کی ماں اسکی نانی اور دو خالاؤں نے پلان بنایا کہ اس کے ساتھ اگر انشاء رشتہ کرے گی تو وہ اس لڑکی کو بھول جاۓ گا
ایک دن اس کی گھر والے انشاء کے گھر انشاء کا رشتہ لینے آ گئے
اس وقت انشاء نے اپنی امی کو بولا میں نہیں کرتی اس کے ساتھ اپنا رشتہ کیوں کہ مجھے وہ پسند نہیں ہے
لیکن سب لوگوں نے انشاء کو فورس کیا سمجھایا کہ اچھا لڑکا ہے اگر پیار نہیں ہے تو شادی کے بعد پیار ہو جاۓ گا
وہ کمپرومائیز کو پیار کا نام دے رہے تھے آخر انشاء کے انکار کے باوجود انہوں نے رشتہ کر دیا
انشاء نے کہا بھی کہ وہ تو کسی اور کو چاہتا ہے اس کی امی بول رہی تھی کہ اب تو اس نے اس لڑکی کو چھوڑ دیا ہے آپ اس کو سمجھانا ٹھیک ہو جاۓ گا آپ کو پسند کرنے لگے گا۔
ہالانکہ وہ لڑکا اپنے گھر میں نہیں تھا کسی اور سٹی میں تھا اس کی غیر موجودگی میں اس کا انشاء کے ساتھ رشتہ کر دیا۔۔۔۔۔
اور کنجوسی کی بھی حد ہوتی ہے گھر میں آئے ہوۓ لوگوں کو مٹھائی تک نہیں کھلائی اور نہ ہی انشاء کیلئے کچھ لاۓ تھے کھالی ہاتھ رشتہ کر دیا جیسے انشاء کوئی عام لڑکی تھی۔۔
انشاء نے اس کے گھر والوں کو کہا کہ یہ تو اس کے زیادتی ہے کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کی مرضی کے خلاف آپ نے اس کا رشتہ مجھ سے کر دیا انشاء زندگی خراب کر دی انہوں نے انشاء سے جھوٹ بولا کہ اس کے کہنے پر ہی آپ سے رشتہ کیا ہے۔۔
در اصل انشاء کے کزن نے اس لڑکی کو امپریس کرنے کیلئے انشاء سے رشتہ کیلئے ہاں بول دی تھی
انشاء پہلے ہی اس کے شیطانی مائینڈ کو سمجھ گئی تھی یا انشاء نے پہلے انکار کردیا تھا شاید اس سے بدلا لینے کیلئے رشتہ کیا کہ اب میں جو مرضی چاہوں اس کے ساتھ کر سکوں گا اسے اپنے سامنے جھکاؤں گا۔۔
وہ کال کرتا اور انشاء کے گھر والوں کو کہتا کہ میری انشاء سے بات کروائیں تو انشاء بات کرنے سے انکار کر دیتی تھی تو انشاء کے گھر والے انشاء کو اچھی خاصی سنا کر زبردستی بات کرنے پر مجبور کر دیتے تھے
پھر جب وہ انشاء سے لو کی بات کرتا تو انشاء جواب نہیں دیتی تھی اس کو دوسری باتوں میں گھما کر اللہ حافظ بول دیتی تھی۔۔
ایسے ہی وقت گزرتا گیا انشاء کے سامنے اپنی پرانی گرل فرینڈ کی باتیں کرتا اس کی تعریف کرتا تھا تب انشاء ہنستی رہتی تھی۔۔
انشاء کو جو خدشہ تھا ہوا وہی کہ وہ بچہ ہے اس کے وقتی جذبات ہیں جس کو وہ محبت کا نام دے رہا۔ یہ انشا۶ کی غلط فہمی تھی وہ اس کزن کو معصوم بھولا سمجھتی تھی چا ہے انشا۶ کی عمر زیادہ تھی اور اس لڑکے کی کم ،لیکن اصل میں وہ زمانے کی چالوں اور سازشوں سے بے خبر تھی ایک معصوم اور سیدھی سادی لڑکی تھی --اسے ایسے لوگوں سے نفرت تھی جو اپنے مفاد کی خاطر دوسروں کی زندگیاں برباد کر دیتے ہیں ---جو کسی سے اس کا حق ربرستی چھین لیتے ہیں ---یہ چال تھی اس لڑکے کی جو آج کل زیادہ لڑکے استعمال کرتے ہیں ایک وقت میں دو لڑکیوں کو استعمال کر نا اس سے لڑکیاں جلدی دوسری لڑکی سے جلن اور حسد کرنے لگتی ہیں وہ چاہتی ہے لڑکا اسے اہمیت دے اور اس اہمیت کے چکر میں وہ لڑکی اس انجان لڑکے لیے وہ سب بھی کر جاتی ہے جو با حیا لڑکی کبھی نہیں کرنا پسند کرے گی --لڑکے ایک تیر سے دو شکار کرتے ہیں ایک لڑکی کے سامنے دوسروں کی تعریف ''''''دوسری کے سامنے پہلی کی تعریف اصل میں ایسا لڑکا دونوں لڑکیوں میں سے کسی ا یک کا بھی نہیں ہو تا ہے بس یہ سب ڈرامہ وہ اپنے مفاد کے لیے اور اپنے دوستوں میں نمایاں ہونے کے لیے کرتا ہے ...تو لڑکیوں خبر دار اگر آپ کو بھی کوٸ ایسا لڑکا ملے تو اس کے جھانسے میں مت آنا لیکن لڑکیاں ہوتی ہی بیوقوف ہے وہ کبھی لڑکوں کی اس چال کو نہیں سمجھ سکتی ہیں
ہوا یوں کہ چند روز میں ہی اپنے ماضی میں چھوڑ آنے والی ایک بدکردار لڑکی کا آئے روز انشاء کے سامنے تذکرہ کرتا اور اس کی تعریف کرتے کرتے نہ تھکتا ۔
یہ روز مرہ کا معمول بن گیا تھا انشاء کے کزن کا ---
آخر!!! انشاء بھی صنف نازک تھی کتنا برداشت کرتی لیکن یہ بات انشاء کے گھر والے کہاں سمجھتے تھے وہ بار بار انشاء کو ہی غلط قرار دیا کرتے تھے کیوں کہ جب انشاء اپنے کزن کے بارے میں کہتی تھی کہ وہ کسی اور سے پیار کرتا ہے
آخرکار انشاء کا کزن اس بدکردار لڑکی سے مل کر اپنے گھر والوں کو بلیک میل کرنے لگا ان کو ذہنی ٹارچر کرنے لگا کہ یہ لڑکی میرے لئے اپنی جان دے دیگی وہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہے اگر آپ نے اس سے رشتہ نہیں کرایا تو میں خود کے ساتھ کچھ برا کر لو گا ۔
آخر کار انشاء سے رشتہ توڑ دیا !!! پھر کیا جب کسی معصوم لڑکی کا اس طرح رشتہ ٹوٹتا ہے نہ پھر اس لڑکی کے جینے کیلئے پوری دنیا تنگ ہو جاتی ہے۔
معصوم انشاء کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا کہ( جو اپنے تو اپنے غیر بھی تعریف کرتے ہوئے کبھی تھکتے نہیں تھے)
جب انشاء کا اس طرح رشتہ ٹوٹا تو غیر تو غیر اپنے بھی نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگے انشاء کا اپنے ہی گھر میں جینا مشکل ہو گیا
بڑے تو بڑے ہوتے ہیں اگر وہ کچھ اچھا برا کہیں تو اتنا دکھ و اذیت نہیں ملتی جب خود سے اپنے چھوٹے بہن بھائی طعنہ زنی دیتے رہیں تو پھر قیامت سے پہلے قیامت آ جاتی ہے
یہ فرد واحد کی بات نہیں پورے معاشرے کا یہی حال ہے کہ جو لڑکی پردہ کرے لڑکے کی نا جائز خواھشات کو پورا نہ کرے وہ لڑکی معاشرے کی نگاہ میں بیکار کہلاتی ہے یہاں تک کہ پھر اس سے کوئی نکاح کرنے کیلئے کوئی لڑکا تیار ہی نہیں ہوتا ۔
اور جو لڑکی لڑکے کی ہر جائز نا جائز خواھشات کو پورا کرے لڑکے اور معاشرے کی نظر میں وہی لڑکی بہت خوبصورت اور باادب و بڑے اخلاق والی ہے کیوں کہ لڑکے کی ہر بات من و عن مان جو رہی ہے ان کو نہ انکے گھر والوں کو ذرا سی چلو بھر شرم نہیں آتی ہے کہ ہماری بچی لڑکے کے ساتھ اپنا کالا منہ کروا رہی ہے۔
بجاۓ غصہ کرنے کے اس لڑکی کی گھر والے بھی سپوٹ کرتے ہیں ایسے انسانوں کو شین را میم سے رابطہ کرنا چاہیے۔
اسی وجہ سے نیک صالح لڑکیوں کی عمر دراز ہوتی جا رہی ہے لیکن اس سے کوئی نکاح کرنے کو تیار نہیں ہے اور بدکردار ہیں اگرچہ عمر میں بلکل چھوٹی سی ہیں لیکن انکا رشتہ جلدی میں ہو جاتا ہے۔
خلاصہ کلام یہ کہ جب سے انشاء کا رشتہ ٹوٹا اس دن انشاء کا زوال مقدر بن گیا پھر کہاں گئے تعریفی كلمات کہنے والے کہاں گئی ٹیچنگ جو اسکول میں بڑے پیار سے دیا کرتی تھی۔
یعنی انشاء کا رشتہ نہیں ٹوٹا زندگی برباد ہو گئی۔انشاء بیڈ لک
آخرکار انشاء کی آنکھیں نم اور لب پر دعا۔۔۔۔!!!!!
اے میرے پروردگار کسی دشمن کی بیٹی کے ساتھ بھی ایسا ہونے نہیں دینا جیسا انشاء کے ساتھ ہوا ہے ۔
اے میرے رب انشاء جیسا نصیب کسی اور کا مت کرنا یا الٰہی کہیں وہ لوگوں کے اعصاب نہ سہ سکے ایسا نہ ہو کہ بے صبر بن جائے
اے میرے اللّه انشاء جیسی زندگی کسی اور کی مت بنانا کہ اس کے اپنے گھر والے ہی اس کے کردار پر انگلی اٹھائیں جیسا انشاء کے ساتھ ہے۔
یا اللہ کسی لڑکی پر ایسا وقت مت لانا کہ اس کو کوئی ابن آدم نہ عزت دے نہ نکاح کرے
خاص طور پر جب کوئی پیار محبت کے خواب دکھا کر نکاح نہ کرے الٹا اس کے کردار پر انگلی اٹھاۓ یا خدا ایسی بدنصیبی سے ہر بنت حوا کو محفوظ رکھنا۔
یا الٰہی کسی بنت حوا کی نجی زندگی منظر عام پر مت لائیں جس پر لوگ دانستہ یا نادانستہ طور ذاتی کردار کشی کا ارتکاب کرتے پھریں۔
میرے مالک میں ہر کام کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ کر پھر کرتی ہوں ایسا نہ ہو کہیں میرے اس کام پر میرے اللہ مجھ سے ناراض نہ ہو جائیں اس کے باوجود میرے رب میں آپ کی نہ بن سکی نہ گھر والوں کی نہ اپنی نہ کسی اور کی
میرے مالک میں جو بھی اچھا کرتی ہوں مجھے کیوں کوئی نہیں سمجھتا نہ خوش ہوتا۔
میرے مالک انسان تو راضی ہوتے نہیں چاہے کچھ بھی کر لوں میرے مالک اپنی بندی کو آپ ہی تھام لیں اسے اپنا بنالیں اپنے نیک بندوں میں شامل فرمائیں اے میرے مالک اپنی بندی کی مانگی ہوئی دعا اپنی بارگاہ الٰہی میں منظور و مقبول فرمانا۔۔۔۔ آمین ثم آمین
کوٸ ہے ایسا جو انشا۶ کو انصاف دلاۓ ...??یا دوسروں کے دیے غم خوشیوں میں بدل دے ??کوٸ نہیں ہو گا ---اس دنیا میں لوگ صرف غم دے سکتے ہیں ''''
آپ کی بہن انشاء آپ سب سے خصوصی دعا کی درخواست کرتی ہے اپنی مخصوص دعا میں ضرور یاد کیا کرنا۔۔۔۔۔والسلام
 

آنکھیں بھیگ جاتی ہیں (مکمل اردو کہانی)

خطرناک بچھو اور یہودی کا قصہ

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories

 

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں