حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی کا دلچسپ واقعہ

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ دارالخلافہ مدینہ منورہ کے باہر ایک قافلہ آکر رکا۔ رات کا وقت تھا، قافلہ کے لوگ تھکے ہوئے تھے اس لیے فوراً ہی محو خواب ہوگئے۔ امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنی رعایا کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے ادھر گشت کررہے تھے، اسی دوران ایک خیمے سے ایک شیر خوار بچے کے رونے کی آواز آئی۔ بچے کے رونے کی آواز سن کر حضرتِ عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ رک گئے اور بچے کی ماں سے کہا کہ :
بچےکوبہلائیں اوراسےچپ کروایئے
یہ کہہ کر آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ آگے بڑھ گئے۔ تھوڑی دیر بعد حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا دوبارہ اسی جگہ سے گزر ہوا تو انہیں دوبارہ بچے کے رونے کی آواز سنائی دی۔ یہ دیکھ کر آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ قدرے برہم ہوئے اور انہوں نے بچے کی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا :
بڑی بےرحم ماں ہے کہ بچےکورُلائےجارہی ہےاوراسےچپ نہیں کراتی ...
عورت جو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ناواقف تھی اور آپ رضی اللہ عنہ کو اجنبی سمجھ رہی تھی، کہنے لگی "
" اے شخص اپنی راہ لو اور مجھے بار بار پریشان نہ کرو۔ میں اس بچے کا دودھ چھڑانا چاہتی ہوں لیکن یہ ضد کرتا ہے اور روتا ہے ... "
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حیرت سے پوچھا :
لیکن ان کی عمر توایک سال بھی نہیں لگتی اور تودودھ چھڑانےمیں کیوں جلدی کرتی ہے ...
تو وہ عورت بولی کہ :
" اس لیے کہ خلیفہ کا حکم ہے کہ بچے کا وظیفہ دودھ چھڑانے کے بعد مقرر کیا جائے گا، ہم ضرورت مند ہیں ہمیں وظیفہ کی ضرورت ہے اس لیے وقت سے پہلے میں اس کا دودھ چھڑانا چاہتی ہوں تاکہ وظیفہ مل سکے ..."
یہ جواب سن کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر رقت طاری ہوگئی۔ آپ رضی اللہ عنہ نہایت نرمی اور تسلی کے انداز میں عورت سے کہنے لگے :
"اس ننھی جان پر ظلم نہ کر اسے دودھ پلا کل ان شاء اللہ اس کا وظیفہ لگ جائےگا ...
میرے پیارو! اگلے روز نمازِ فجر کے بعد مسجدِ نبوی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہ حکم نامہ جاری کرتے ہیں کہ :
جس دن کوئی بچہ پیدا ہوگا اسی دن سے اس کا وظیفہ مقرر کردیا جائےگا دودھ چھڑانے کا انتظار نہ کیا جائے ...
عزیز قارئین کرام یہ تھے حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ اور ایسا ہوا کرتا تھا قانون
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں