پرانے زمانے کی کہانیاں

 پرانے زمانے کی کہانیاں


سلائی مشین

شاہدہ اور سعیدہ سے میرا دودہ شریک رشتہ تھا جب تک اماں زندہ رہیں وہ ھمارے گھر آتی رہیں اماں ان سے اپنے بچوں کی طرح پیار کرتیں اماں کے جاتے ہی ہمارا بھی ان سے آنے جانے کا رشتہ منقطع ہو گیا یہ دو بہنیں ایک بھائی تھا ماں باپ کا انتقال بہت پہلے ہو چکا تھا ان کا گھر کافی دور تھا میں کبھی گئی نہیں بس اتنا معلوم تھا نند بھابھی والے جھگڑے سے بیزار ہو کر بھائی نے درمیان سے دیوار اٹھادی تھی بھائی گھروں کے تعمیرات کی مزدوری کرتا شاہدہ اور سعیدہ کی عمر پانچ سال کے فرق سے پینتیس اور چالیس سال تھی غربت کی وجہ سے دونوں بہنوں کا رشتہ نہ ہو سکا ایسے مسائل دیکھ کر غربت کبھی عیب تو کبھی ناسور لگتی ہے

 مجھے معلوم ہوا شاہدہ کی طبیعت خراب ہے میں اس کی عیادت کو چلی آئی گھر کیا تھا ایک بوسیدہ لکڑی کے پرانے دروازے سے اندر داخل ہوکر صحن کے ٹوٹے ہوئے فرش سے کمرے کے اندر داخل ہوئی دیکھا کمرے کا فرش بھی ٹوٹا ہوا اسکے درودیوار چھت بھی اپنے کمزور ہونے کی داستان سنا رہے تھے شاہدہ اور سعیدہ مجھے دیکھ کر خوش بھی ہوئیں اور لا تعلق رہنے کا شکوہ بھی کر دیا میں بہت نادم تھی شاہدہ بہت کمزور ہو گئی تھیں پرانے اور صاف ستھرے لباس سے نفاست پسندی دکھ رہی تھی باہر رسی پر ایک پرانا لباس دھوکر سکھانے کے لئے رسی پر ٹنگا ہوا تھا اس پر بھی ہاتھ کے ٹانکے سے پیوند لگے تھے

 دونوں بہنیں مجھ سے لپٹ کر ایسے روئیں جیسے میں ان کی سگی بہن ہوں میں بہت شرمندہ تھی میں نے اپنا حق ادا نہیں کیا اتنی گرمی میں وہ رات کو ایک نیچے والا پنکھا چلاتی بتیاں بند رکھتیں مزدور بھائی پر بوجھ نہ ہوہر معاملے میں حالات کے مطابق چلنے کی کوشش کرتیں باجی جو پرانے کپڑے آپ دیتی ہیں ہم وہی پہنتی ہیں اپنے غم سناتے سناتے سعیدہ نے بتایا وہ سلائی جانتی ہے پر اس کے پاس سلائی مشین نہیں اسے ایک خدا ترس غریب عورت نے یہ ہنر دیا تھا

 سعیدہ نے جیسے ہی یہ بات کی ذہن میں ایک دھماکا ہوا سعیدہ میں نے کچھ دن پہلے ایک نئی سلائی مشین منگوائی ہے وہ میں تمہیں دیتی ہوں کپڑے بھی سینے کے لیے پہلے میں تمہیں دیتی ہوں تاکہ تم اپنے ہنر سے فایدہ اٹھا سکو اور کسی کے آگے ہاتھ بھی نہ پھیلانا پڑےمیں نے بس کپڑوں کی جو سلائی کھل جاتی ہے اسے سینے کے کے لیے منگوائی تھی میں تمہیں آج ہی بھیج دیتی ہوں گھر آکر سب سے پہلے میں نے اسے اپنے کپڑے اور سلائی مشین بھیج دی۔


آنکھیں بھیگ جاتی ہیں (مکمل اردو کہانی)

خطرناک بچھو اور یہودی کا قصہ

Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں