شادی شدہ مرد کا شادی شدہ عورت سے ناجائز تعلقات


امید ہے آپ بخیریت ہوں گے ، سوال یہ ہے کہ میرا ایک شادی شدہ دوست کسی شادی شدہ لڑکی کی صحبت میں ہے .. چونکہ دونوں کی تعلقات دونوں کی شادیاں ہونے سے پہلے سے ہے ، لیکن اب شادیاں ہونے کے بعد بھی ایک دوسرے کے صحبت سے نکلنے کو تیار نہیں، حالانکہ دونوں اپنے ازدواجی زندگیاں بھی نبھارہے ہیں۔ اور اولاد بھی ہے .. کچھ عرصہ پہلے میرے دوست کو اس لڑکی نے ناجائز فعل کیلئے امادہ کیا تھا جس کے وجہ سے وہ لڑکی اب حاملہ ہے ، میرا دوست اب بہت زیادہ پشیمان اور ندامت کا اظہار کررہا ہے ، لیکن وہ لڑکی اس انے والے بچے کو پیار کی نشانی قرار دے رہی ہے ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیجئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مثل مشہور ہے کسی چیز کی محبت آدمی کواندھا بہرا بنادیتی ہے، کسی کی بیٹی یا بہن کے ساتھ کوئی لڑکا ناجائز تعلق رکھے تو اُس کو کیسا لگے گا؟ اسی اسی طرح اگر کوئی شخص آپ کے دوست کی لڑکی یا بہن کے ساتھ اس طرح کا ناجائز تعلق رکھے تو آپ کے دوست کو کیسا لگے گا؟ اور وہ اپنی بیٹی یا بہن کی عزت وآبرو بچانے کے لیے کیا کیا کرے گا۔ جس لڑکی کے ساتھ آپ کے دوست کا تعلق ہے وہ بھی کسی کی لڑکی یا بہن ہوگی، پھر اس کی عزت وآبرو کو کیوں لوٹ رہا ہے، مسلمان کا کام یہ ہے کہ حرام کو حرام جانے اور اس سے دور رہے اور حلال کو حلال سمجھے اور اسے کرتا رہے۔ غلط وناجائز وحرام محبت دنیا میں بھی آپ کے دوست کو برباد کرے گی اور آخرت میں بھی وہ برباد ہوگا۔ اپنے دوست سے فرمادیں کہ اس حرام کام سے باز آئے۔ اور سچی پکی توبہ کرے۔ آئندہ کبھی اس لڑکی سے تعلق نہ رکھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے