اللہ کے ہاں صبر کا انعام

Urdu Font Stories


خدیجہ آٹھ بہن بھائیوں میں چھٹے نمبر پر تھی اس کی شادی سولہ سال کی عمر میں پھوپھو کے بیٹے سرمد سے ہو گئی اور سترہ سال کی عمر میں وہ ایک بیٹی کی ماں بن گئی جس کا نام شزا رکھا

 شزا کی پھوپھو ساس اور شوہر سرمد ذرا تیز مزاج کے تھے وہ کچھ کہہ بھی دیتے تو خدیجہ برا نہ مناتی ہاں اس کا سسر اچھا آدمی تھا وہ خدیجہ سے بیٹیوں کی طرح پیار کرتا اس کی ایک ہی نند تھی جو دوسرے شہر بیاہی ہوئی تھی اللّٰہ کا دیا سب کچھ تھا اس کا سسر درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ تھا اب ریٹائرمنٹ لے لی اور کفایت شعاری سے کام لیتے ہوئے کچھ دکانیں بناکر کرائے پر چڑھا دی تھیں۔

 سر مد ابھی طالبعلم تھا مگر اسے پڑہائی سے شروع سے لگائو نہ تھا خدیجہ کو یکے بعد دیگرے تین بیٹیاں ہوئیں جب تیسری بیٹی ہوئی تو ساس اور شوہر ناک بھوں چڑھانے لگے خدیجہ کے سسر بہت خوش تھے وہ بیٹے اور بیوی سے کہنے لگے خدا کے بندے شکر کرو اللّٰہ نے بیٹیاں بھی دی ہیں ورنہ لوگ تو اولاد کو ترستے ہیں جس نے بیٹیاں دی ہیں وہ بیٹے بھی دے گا لیکن یہ بات ماں اور بیٹا کہاں سمجھنے والے تھے اب تو ساس بات بات پہ بیٹیوں کے طعنے مارنے لگی خدیجہ خاموشی سے برداشت کر گئی۔

 سرمد بیٹیوں کی پیدائش پہ خوش نہ تھا اپنی جگہ پھر بھی وہ ان سے پیار بہت کرتا تھا پتا نہیں کیسے اور کس طرح سرمد برے ماحول کی طرف چلا گیا وہ راتوں کو گھر سے غائب رہنے لگا اب تو وہ خدیجہ پر ہاتھ بھی اٹھانے لگا ہر وقت دوسری شادی دوسری شادی کی رٹ لگاتا رہتا خدیجہ اپنے سسر کے سارے پر ہر ستم سہتی رہی باپ نے بیٹے کو وارننگ دی میرے ہوتے ہوئے تم دوسری شادی کبھی نہیں کرسکتے خدیجہ جیسی بیوی چراغ لے کر ڈہونڈوگے پھر بھی نہیں ملے گی۔

 وہ خدیجہ کو مارتا بھی تو حاجی صاحب اس کے آگے ڈھال بن جاتے ماں اپنے بیٹے کا ساتھ دیتی خدیجہ چھوٹے بچے ہونے کے باوجود سب کی دل وجان سے خدمت کرتی تاکہ اس سے کسی کو شکایت نہ ہو شوہر اور ساس پھر بھی خوش نہ تھے اب کی بار جو پریگنینٹ ہوئی تو اسے بہت سارے وہم ستانے لگے وہ رو رو کر دعائیں مانگتی اے اللّٰہ مجھے بیٹا دے دے کہیں میرا شوہر مجھے طلاق نہ دے دے میں بیٹیوں سے ناخوش نہیں ہوں مجبور ہوں خدیجہ کی دعائیں رنگ لائیں اس بار بیٹا ہوا سارے گھر والے بہت خوش تھے حاجی صاحب بیٹے اور بیوی سے کہنے لگے دیکھا برخوردارو میں نہ کہتا تھا صبر کرو جس نے بیٹیاں دی ہیں وہ بیٹے بھی دے گا

اب ساس کو بھی قدر آنے لگی بچیاں اپنی عمر کے حساب سے اپنی دادی کی خدمت کرتیں ماں کا سکھایا ہوا تھا شزا اب سمجھدار ہو گئی تھی باپ گھر میں داخل ہوتا تو دوڑ کر گلے لگ جاتیں سرمد کا اس وقت دل چاہتا وہ بیٹیوں کے قدموں میں ساری دنیا کی خوشیوں کے ڈہیر لگادے خدیجہ نے بیٹیوں کی دل میں باپ کی محبت کا بہت 
۔

مضبوط بیج بویا تھا تاکہ بیٹیاں اسکے ساتھ شوہر کے برے رویے کا برا اثر نہ لیں پھر سرمد بھی تو بیٹیوں سے پیار کرتا تھا پہلے سے بھی زیادہ وہ ابھی تک بری عادتوں میں مبتلا تھا اب حاجی صاحب کا بھی انتقال ہو گیا خدیجہ کو بہت دکھ ہوا انہوں نے ہمیشہ بیٹیوں کی طرح چاہا تھا اب ساس کو بھی جوڑوں کی تکلیف نے گھیر لیا تھا چلنا پھرنا مشکل تھا اب تو مستقل کسی نہ کسی کی ضرورت ہوتی خدیجہ ہر وقت حاضر ہوتی پوتیاں دوڑ کام کرتیں دادی کو پوتیوں پر بہت پیار آتا اب تو ساس کو بھی خدیجہ کی قدر آگئی کوئی دوسری بہو ہوتی ایسی خدمت نہ کرتی وہ خدا کا شکر ادا کرتی پہلے خدا نے پوتیاں دیں جو اب کام آرہی ہیں اب منا بھی سال کا ہو گیا تھا۔


 باپ کے جانے کے بعد سرمد نے اعلان کردیا وہ دوسری شادی کر رہا ہے اس نے رشتہ بھی دیکھ لیا ہے اب حاجی صاحب نہیں تھے تو ساس نے اعلان بغاوت بلند کردیا ماں اور بیٹا اپنی اپنی ضد پر قائم تھے خدا کی کرنی ان دنوں ایک وبا پھیلی کوئی کسی کے قریب بیٹھا بھی پسند نہ کرتا سرمد بھی اسی وبا کا شکار ہوگیا اس کی حالت بہت خراب تھی جس سے شادی کرنا چاہتا تھا اس نے بھی منہ پھیر لیا اس کا علاج جاری تھا خدیجہ نے اس کی خدمت میں دن رات ایک کر دیے سرمد کو اب رہ رہ کر خیال آرہےتھے اسوقت ہر کوئی دور بھاگ رہا ہے سکھ کا ساتھی ہر کوئی ہوتا ہے اصل ساتھی وہ ہے جو دکھ میں ساتھ دے اور وہ صرف خدیجہ ہے۔


 اب وہ ٹھیک ہوا تو اس نے خدیجہ سے بھی معافی مانگی اور خدا سے بھی معافی مانگی اس نے ساری بری عادتیں چھوڑ دیں اب وہ صرف خدیجہ کا تھا وہ سرمد کے ٹھیک ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کر رہی تھی وہ زاروقطار اپنے رب کے سامنے رو رہی تھی اے میرے رب تیری کن کن نعمتوں کا شکر ادا کروں

Urdu Stories Tags
Urdu stories online, Urdu stories for kids, Short Urdu stories, Urdu Kahaniyan, Famous Urdu stories, Urdu stories with moral, Best Urdu stories collection, Urdu stories for students, Urdu love stories, Urdu horror stories, Urdu stories for reading, Urdu stories in Urdu text, Funny Urdu stories, Urdu stories for beginners, Urdu detective stories, Urdu motivational stories, Urdu stories for adults, Urdu moral stories, Urdu stories for children, Urdu true stories, Urdu suspense stories, Urdu emotional stories, Urdu adventure stories, Urdu stories for school, Urdu stories for adults only, Urdu stories
گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں