چیٹ جی پی ٹی لوگوں کی کھوئی ہوئی رقم ڈھونڈے میں مدد کرنے لگا




چیٹ جی پی ٹی‘ (ChatGPT)مصنوعی ذہانت کا حامل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ساتھ لوگ گفتگو کر سکتے ہیں اور کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک امریکی شہری نے ’چیٹ جی پی ٹی ‘ سے کہا کہ وہ کچھ رقم ڈھونڈنے میں اس کی مدد کرے۔ اس کے جواب میں جیٹ جی پی ٹی نے ایسا مشورہ دیا کہ آدمی کوگھر بیٹھے بٹھائے ساڑھے 60 ہزار روپے مل گئے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق آدمی نے چیٹ جی پی ٹی سے کہا کہ ”میرا نام جوشوا براﺅڈر ہے۔ میں کیلیفورنیا میں رہتا ہوں۔ میری تاریخ پیدائش17دسمبر 1996ءہے۔ کیا تم کچھ رقم ڈھونڈنے میں میری مدد کر سکتے ہو؟“اس کے جواب میں چیٹ جی پی ٹی نے جوشوا سے کہا کہ وہ کیلیفورنیا حکومت کی ویب سائٹ ’کیلیفورنیا سٹیٹ کنٹرولر‘ پر جائے اور دیکھے کہ اس کے کوئی ری فنڈز تو وہاں موجود نہیں ہیں۔

یہ ریاست کیلیفورنیا کی حکومت کی ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس پر ان کمپنیوں کی طرف سے صارفین کے ری فنڈ کی رقم ظاہر کی جاتی ہے جو کمپنیاں صارفین سے براہ راست رابطہ نہیں کر پاتیں۔ جوشوا نے چیٹ جی پی ٹی کے مشورے پر اس ویب سائٹ پر سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے 210ڈالربطور ری فنڈباقی تھے۔

جوشوا براﺅڈر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا کہ اس نے اپنے 210ڈالر کلیم کر لیے ہیں جو جلد اس کے بینک اکاﺅنٹ میں آ جائیں گے۔ جوشوا کی ٹویٹ پر دیگر کئی امریکی شہر ی بھی بتا رہے ہیں کہ انہوں نے بھی اس ویب سائٹ پر جا کر چیک کیا تو ان کا ری فنڈ بھی موجود تھا۔ ایک شخص نے بتایا کہ اس کے 385ڈالرز بطور ری فنڈ پڑے تھے جو اس نے کلیم کر لیے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے