کانچ کے رشتے (قسط نمبر ۱)

 

#کانچ_کے_رشتے

#قسط_نمبر_1


میں دلہن بنی سیج پر بیٹھی کانپ رہی تھی

دماغ میں ہزاروں سوچیں تھی کیسا ہو گا میرا شوہر اجنبی لوگ ہیں ایک طوفان تھا سوچوں کا رات کے دو بج رہے تھے اچانک روم کا دروازہ کھولا تو میری جیٹھانی ہاتھ میں دودھ کا جگ اور فروٹ لیے ہنستی ہوئی داخل ہوئی کیسی ہو عشف 

میں جو پہلے سے بھابھی کی طرف دیکھ رہی تھی جی میں ٹھیک ہوں اچھا فکر نہیں کرو محراب ابھی آ رہا ہے روم میں 

وہ یہ بات کرتی ہوئی چلی گئی 

میری دھڑکنیں اور تیز ہو گئی پتہ نہیں کیسا ہو گا

اتنے میں پھر روم کا دروازہ کھولا تو سامنے ایک بہت خوبصورت نوجوان جو کے عمر میں مجھ سے تقریباً دس سال کم لگ رہا تھا 

میں سمجھیں کوئی فیملی ممبر ہے جب اس نے روم کا دروازہ بند کیا تب مجھے احساس ہوا کہ یہ تو میرا ہی دلہا ہے 

وہ جب بیڈ پر آکر بیٹھا تو پوچھنے لگا کیسی ہو عشف 

میں نے گھونگھٹ کے نیچے سے کہا ٹھیک یہ لو آپ کا گفٹ میں سوچ رہی تھی کے اتنے کم عمر لڑکے سے اس کے گھر والوں نے میری شادی کیوں کر دی 

اور اتنا خوبصورت مجھے دیکھے گا تو کیا سوچے گا میں ایک گھریلو سیدھی سادی لڑکی 

جس کے رشتے کی تلاش میں عمر کافی زیادہ ہو گئی تھی 

میرا گھونگھٹ اٹھانے کے بعد ماشاءاللہ میری ماں کی پسند تو واقع کمال کی ہے داد دینی پڑے گی 

میں مسکرانے لگی اس کی خوشبو سے پورا روم مہک رہا تھا 

مجھے منہ دکھائی کا گفٹ دیا 

جو کے گولڈ کا خوبصورت سیٹ تھا 

میرے حسن کے کافی قصیدے پڑھے میں بھی اس کی قربت میں بہت خوش تھی 

صبح میرے میکے والوں نے آنا تھا تو جلدی سے اٹھی فریش ہوئی اور پھر محراب کو جگایا

گھر میں ابھی کافی مہمان تھے رات کو ولیمہ باقی تھا 

میں باہر چلی گئی گھر کافی خوبصورت تھا میری جیٹھانی نے جیسے مجھے آتے دیکھا عشف تم کیوں باہر آئی ہو چلو اندر چلو بھابھی میں آپ کی کچھ مدد کروا دیتی ہوں نہیں نہیں محراب غصے ہو گا کے میری دلہن کو بھابھی نے کچن میں گھوسا دیا میں اندر چلی گئی پر بھابھی کا مجھے اس طرح واپس بھیجنا اچھا نہیں لگا خیر کچھ دیر بعد میرے میکے والے آئے تو ناشتہ لے کر ہم سب نے باہر بیٹھ کر ناشتہ کیا میرا شوہر اپنی بھابھی کا کافی فرمابردار تھا یہ میں نے کچھ ہی دیر میں نوٹ کر لیا محراب وہ رات سے رو رہی ہے اسے پہلی فرصت میں کال کر لینا بھابھی پتہ نہیں محراب کو کا کہہ رہی تھی 

محراب نے سینے پر ہاتھ رکھ کر جیسے حکم میرے آقا کہا 

مجھے بات صرف اتنی ہی سمجھ آئی بھابھی پھر کچن کی طرف چلی گئی ہم سب ناشتے سے فری ہوئے تو میرے گھر والے میرے روم میں آگئے میری ماں بہت خوش تھی میری کزنیں منہ دیکھائی کے گفٹ پوچھ رہی تھی 

میری ایک کزن نے کہا عشف آپی آپ کا شوہر تو آپ سے بہت چھوٹا اور خوبصورت ہے تو اس نے آپ سے کچھ نہیں کہا مطلب آپ پسند آئی اسے 

میں ہنسنے لگی ایسی ویسی پسند پوری رات سونے نہیں دیا اتنی باتیں کی مجھ سے 

ہاں بچارہ دو دن بعد جو امریکہ واپس چلا جائے گا

میں حیران ہو کر اماں کی طرف دیکھنے لگی 

تب اماں نے کہاں ہاں پریشان مت ہو تمہیں بھی لے جائے گا یہ بات سننے کے بعد میں بہت اداس ہو گئی تھی

ایک دن میں وہ میرے دل میں اتر گیا تھا 

وہ ہنستا ہوا روم میں داخل ہوا عشف بھابھی اپنے روم میں بلا رہی ہے 

جی میں اٹھ کر چل پڑی جی بھابھی آپ نے بلایا ہاں عشف دو دن بعد ہم نے امریکہ واپس جانا ہے اور تم اماں کے پاس یہی رہو گی جی بھابی اور محراب وہ بھی جائے گا بزنس کا نقصان ہو رہا ہے جیسے تمہارا ویزہ لگے گا تمہیں بھی بلا لیں گے 

جی بھابھی آج ولیمے کے بعد میں اپنے میکے چلی جاؤں گی اور محراب بھی میرے ساتھ جائے گا تم اگر رات اپنے میکے جانا چاہتی ہو تو چلی جانا ولیمے کے بعد کل واپس آ جانا اگلے دن ہماری فلیٹ ہے 

جی بھابھی اور آج ٹائم پر پارلر بھی چلی جانا جی 

میں واپس اپنے روم میں آگئی 

دل خون کے آنسوں رو رہا تھا محراب کو دیکھو آج اپنی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر بھابھی کے ساتھ جا رہا ہے اور کل اگلے دن باہر کے ملک واپس چلا جائے گا 

ولیمہ شروع ہوا چند قریبی لوگ تھے ابھی پورے مہمان واپس نہیں گئے تھے کے محراب بھابھی کے ساتھ چلا گیا 

میں ولیمہ ختم ہونے کے بعد اپنے میکے چلی گئی پر پوری رات محراب کو فون ٹرائی کرتی رہی فون بند آرہا تھا 

میں نے اپنی جیٹھانی کے نمبر پر ٹرائی کیا تو اس کی پانچ سال کی بیٹی نے اٹھایا جی کون میں آپ کی نئی چچی اچھا عشف آنٹی جی آپ کے چاچو کہاں ہیں وہ تو نمرا خالہ کے ساتھ اس کے روم میں سو رہے 

اتنی دیر میں میری جیٹھانی نے ہاتھ سے فون کھینچا اوووووووو بچی ہے اسے سمجھ نہیں اس کا مطلب ہے وہ میری چھوٹی بہن کے کمرے میں سو رہا ہے وہ آج ہمارے پاس سوئی تھی تو اس کا روم خالی تھا جی بھابھی اگر کہو تو جگا دوں 

نہیں نہیں بھابھی سونے دیں اچھا ہم ابھی ناشتہ کر کے نکلنے والے ہیں تو تم بھی آجانا 

جی بھابھی میں بہت خوش ہو گئی محراب کے پاس وقت گزارنے کا موقع ملے گا 

گھر پہنچی تو بھابھی آ چکی تھی محراب سب کے ساتھ گپیں ہانک رہا تھا میں بھی جا کر بیٹھ گئی سامنے روم سے ایک بہت ہی خوبصورت لڑکی آتی دیکھائی دی مجھے جس کے ہاتھ سونے کی چوڑیوں سے بھرے ہوئے تھے 

ہاتھوں پر تازہ مہندی لگی ہوئی تھی چاند سا چہرہ اتنی حسین لڑکی میں نے آج تک نہیں دیکھی تھی 

عشف یہ نمرا ہے میری چھوٹی بہن او اچھا بھابھی کیا اس کی شادی ہو چکی ہے ہاں نہیں  ہاں ہاں بھابھی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اس کا نکاح امریکہ میں ہو چکا ہے اب ہمارے ساتھ جائے گی

میں محراب کی طرف دیکھنے لگی وہ آنکھیں جھکا کر بیٹھا تھا 

چلو عشف روم میں 

محراب نے کہا میں کافی تھک گیا ہوں

میں ساتھ چل پڑی وہ روم میں جاتے ہی سو گیا تھا اس کی آنکھوں سے بھی لگ رہا تھا رات بھر نہیں سویا 

میں شام کو چائے کے لیے باہر گئی تو نمرا مجھے دیکھتے ہی بولی محراب ابھی نہیں جاگے میں نے تھوڑا بازار تک جانا تھا 

نہیں وہ کافی تھکے ہوئے ہیں 

جی یہ تو ہے میں کچن میں گئی تو نمرا کی آواز میرے کانوں سے ٹکرائی باجی اس سے کبھی محراب کا پیار نہیں ہو سکتا اب میں بے فکر ہوں دیکھنے کے بعد

میں حیران رہ گئی اور یہ الفاظ اس نے کیوں کہے کہ اب میں بے فکر ہوں 

شام کو محراب بھی باہر آگئے 

آپ کے لیے چائے لے آؤں 

ہاں یار عشف بہت سر درد ہے

میں چائے بنانے چلی گئی

نمرا خوب گپیں لگا رہی تھی مجھے اس کی حرکتیں اچھی نہیں لگ رہی تھی 

محراب میری مہدی دیکھو کیسی لگی ہے وہ بول رہے تھے لگتا ہے تمہارا میاں بہت پیار کرتا ہے  ہاں یہ تو ہے 

دونوں سے ہسنے لگے 

رات کو محراب روم میں آیا تو مجھے اپنی بانہوں میں بھر لیا 

میرے لیے اداس نہیں ہونا آپ کو چھوڑ کر جانے کو میرا بھی دل نہیں پر کیا کروں مجبور ہوں بزنس ہے وہاں سارا بہت جلدی تمیں بھی بلا لوں گا 

میرے آنسوں نکلنے لگے 

رونا نہیں ہے اور میری اماں میری زندگی ہے بس تم جب تک یہاں ہو اس کا خوب خیال رکھنا جی رکھوں گی 

محراب فریش ہونے چلے گئے ان کا فون بہت بج رہا تھا میں نے رسیو کر لیا کب سے انتظار کر رہی ہوں اتنی سی بات سنتے ہی میں نے کال کاٹ دی سامنے سے محراب آرہے تھے 

یہ کون تھی کیوں انتظار کر رہی ہے صبح ہوئی سارے تیاری میں مصروف تھے آج رات کو جا نا تھا میں بس رو رہی تھی 

میری جیٹھانی غصے میں بولی اب وہ رزق نا کمائے تمہارے پاس بیٹھا رہے بچی نہیں ہو تم بڑی ہو محراب سے سمجھ دار ہو

گوگل پلس پر شئیر کریں

ہمارے بارے میں

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ، اردو خبریں، اردو شاعری، اردو کہانیاں، اسلامی کہانیاں، اخلاقی کہانیاں، قسط وار کہانیاں، خوفناک کہانیاں، اردو ناول، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیل، صحت، اسلام، ادب، اسلامی نام، اسلامی مضامین۔ سبلائم گیٹ ایک بہترین ویب بلاگ ہے اور آپ یہاں اپنی من پسند تحریریں پڑھ سکتے ہیں
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 کمنٹس:

ایک تبصرہ شائع کریں